تازہ تر ین
hasan ali

حسن علی کی تباہ کن باؤلنگ، سری لنکا 208 رنز تک محدود

پاکستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم 208 رنر بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں حسن علی کی شاندار کارکردگی کے باعث سری لنکا کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 208 پر آؤٹ ہو گئی۔ٹاس جیتنے کے بعد سری لنکا نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکن اوپنرز نے اپنی ٹیم کو بہتر آغاز فراہم کیا اور 59 رنز کی شراکت قائم کی۔سری لنکا کے پہلے آؤٹ ہونے والے بلے باز نیروشن ڈکویلا تھے جو 18رنز کے انفرادی اسکور پر حسن علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔سری لنکا کی دوسری وکٹ 102 رنز پر دنیش چندی مل کی گری جنہیں شاداب خان نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ چندی مل نے 19 رنز بنائے۔دوسری وکٹ گرنے کے بعد سری لنکن کپتان اپل تھرنگا کے بھی قدم لڑکھڑا گئے اور وہ شاداب خان کی گیند پر ڈیپ اسکوائر لیگ پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔تھرنگا نے 80 گیندیں کھیل کر 61 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے آؤٹ ہونے کے باوجود بھی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔حسن علی نے اپنی شاندار باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کپوڈیگیدرا (18) کو چلتا کیا جبکہ سری وردھنے (2) جنید خان کا شکار بنے۔سری لنکا کے ویندرسے بغیر کوئی رنز بنائے حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ تھریمانے اور اکیلا دننجیا بھی اسکور میں محض 28 اور ایک رن کا ہی اضافہ کرسکے۔205 کے مجموعی اسکور کر چمیرا بھی حسن علی کا شکار ہوئے جب کہ 208 رنز پر تھسارا پریرا (38) رن آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 10 اوور میں 34 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شاداب خان نے دو سری لنکن بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ محمد حفیظ اور جنید خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے تاہم سیریز بچانے کے لئے مہمان ٹیم کو کامیابی درکار ہے۔

قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو ڈراپ کرتے ہوئے نوجوان امام الحق کو گیارہ رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ عماد وسیم کی جگہ فہیم اشرف ٹیم کا حصہ ہیں۔

مہمان سری لنکن ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کوشال مینڈس کی جگہ چمارا کاپوگیدیرا اور سرنگا لکمل کی جگہ دشمانتا چمیرا ٹیم کا حصہ ہیں۔

پاکستان متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کو لگاتار دو سیریز میں شکست دے چکا ہے، آخری مرتبہ 2013 میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 2-3 اور 2011 میں 1-4 سے شکست دی تھی۔

تیسرے ایک روزہ میچ کے لئے قومی ٹیم فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، عماد وسیم، شاداب خان، رومان رئیس، حسن علی اور جنید خان پر مشتمل ہے۔

سری لنکن اسکواڈ میں کپتان اوپل تھرنگا، نروشان ڈکویلا، چمارا کاپوگیدیرا، لہیرو تھرمانے، دنیش چندیمل، ملندا سری وردانا، تھسارا پریرا، اکیلا دنندجایا، جیفری ونڈرسے، دشمانتا چمیرا اور لہیرو گیمج شامل ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv