تازہ تر ین
sri lanka

لنکن ٹیم تیسرا ٹی ٹوئنٹی لاہور میں کھیلنے پر آمادہ

لاہور(نیوزایجنسیاں) سری لنکن کرکٹ بورڈنے ٹیم کوآخری ٹی20میچ کھیلنے کےلئے لاہوربھیجنے کی منظوری دیدی۔لنکن ٹیم28 اکتوبر کولاہورپہنچے گی۔میچ 29 اکتوبر کوقذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی جس کے بعد سری لنکن ٹیم لاہور میں پاکستان کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئی لینڈرز 28 اکتوبر کو لاہور پہنچے گی جبکہ سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان 17 اکتوبر کو کیا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بھی سر ی لنکا کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم شیڈول کے مطابق تیسرا ٹی ٹوئنٹی لاہور میں ہی کھیلے گی،ویسٹ انڈیز کی ٹیم نومبر میں پاکستان آئے گی۔ پاکستان سے باہمی سیریز نہ کھیلنے پر بھارت کیخلاف مقدمے پر کام جاری ہے۔پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہونیوالے آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے بعد غیرملکی پرواز ای کے چھ دو دو سے براستہ دبئی لاہور پہنچے ہیں۔ نیوزی لینڈ میں نجم سیٹھی کی سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ٹیموں کو پاکستان بھجوانے کے لئے بات ہوئی جس پر دونوں بورڈز نے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔وطن واپسی پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی جبکہ اگلے ماہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی ۔نیوزی لینڈ میں آئی سی سی اجلاس کے موقع پر نجم سیٹھی سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام کی ملاقات ہوئی جنہوں نے لاہور میں تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے لیے آمادگی ظاہر کی۔ذرائع کے مطابق سری لنکا سے گرین سگنل ملنے کے بعدپی سی بی کو میچ کے انعقاد کے لئے تمام ترانتظامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ نیوزی لینڈ میں آئی سی سی اجلاس کے موقع پر نجم سیٹھی سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام کی ملاقات ہوئی جنہوں نے لاہور میں تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے لیے آمادگی ظاہر کی۔ چیرمین پی سی بی سے ویسٹ انڈیز بورڈ کے اعلی حکام کی بھی ملاقات ہوئی اور انہوں نے بھی پاکستان میں سیریز کھیلنے کے لیے مثبت جواب دیا۔ سری لنکا اور پاکستان کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 29اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا اور ذرائع کے مطابق سری لنکا سے میچ کے انعقاد کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرنے کی ہدات کردی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv