تازہ تر ین

”پاکستان سے سرمایہ بڑی تیزی سے دبئی منتقل ہورہاہے“

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب کی ٹیم شریف فیملی کے خلاف شواہد اکھٹے کرنے کیلئے لندن جارہی ہے، والیم 10کادوبارہ تذکرہ شروع ہوچکا ہے، معروف صحافی تجزیہ کار مکرم خان نے چینل ۵ کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ نیب کے مقدمات میں والیم 10کا تذکرہ دوبارہ آنا شروع ہوگیا ہے، نیب کی ٹیم نے لندن کو پہلے خط لکھا جس کا جواب نہیں آیا، اب شواہد اکھٹے کرنے کیلئے نیب ٹیم لندن جارہی ہے،

پیسے کی اصل ٹرانسفر تو لندن میں ہوئی ہے، کیپٹن صفدر تھرڈ ڈویژن گریجویٹ ہیں، انہوں نے مذہبی معاملے پر عجیب سا بیان دے ڈالا، رانا ثناءاللہ کا بیان قابل مذمت ہے، کوئی قادیانی فوج میں ملازم نہیں ہے، اب تو سکھ ، ہندو اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے ملازمت اختیار کر رہے ہیں، پاکستان ان کا بھی اتنا ہی ہے جتنا ہم سب کا، پاکستانیوں کے 14ارب ڈالر کی انوسٹمنٹ دبئی ریٹل اسٹیٹ میں ہے، گذشتہ ادوار میں بہت تیزی سے ہمارے ملک سے پیسہ دبئی اور باقی دنیا میں شفٹ کیا گیا ہے، پاکستان میں معاشی بحران اپنے عروج پر ہے۔معروف تجزیہ کار توصیف احمد خان نے کہا ہے کہ نیب کی ٹیم ریفرنس جمع ہونے ، کیس فائل ہونے کے بعد لندن ، شواہد ڈھونڈنے جارہی ہے ، اس سے نیب کی سنجیدگی کا بخوبی اندازہ ہوجاتا ہے، ان حالات سے دکھائی دیتا ہے ملزمان کیلئے مراعات جاری رکھی جائیں گی، لندن حکومت کا قانون اپنے لئے کچھ اور ہے اور دوسروں کیلئے کچھ اور ہے، اب حسین اور حسن نواز ان کے شہری ہیں، جو یہاں اصل ملزم ہیں ، اگر اصل ملزم ہی موجود نہیں تو کو ” ایکیوزڈ “ یہ کیا مقدمہ چلے گا، اسحاق ڈار کو فوراً استعفیٰ دے دینا چاہئے ، ان ک ااصل انٹرسٹ سرمایہ اپنے بیٹوں کے ریٹل اسٹیٹ میں دبئی میں لگانا ہے، تجزیہ کار خالد چوہدری نے کہا ہے کہ احتساب کورٹ نے کیپٹن صفدر کی ضمانت کس طرح لے لی، نیب کی کارروائی سے صاف لگتا ہے کہ اس کیس کا فیصلہ 6ماہ میں ہونے والا نہیں، وقت گذرتا جائیگا، کیس لمبا ہوتا جائیگا، حتیٰ کہ الیکشن آجائیں گے، اور اگلی حکومت آنے کے بعد معاملہ ٹھپ ہوجائیگا، نوازشریف کے کیسز کو سیاسی بنادیاگیاہے، سرمایے کا کوئی وطن یا مذہب نہیں ہوتا، صومالیہ میں قحط کا دور دورہ تھا، لیکن اب وہاں حالات بہت مختلف ہیں، وہاں سرمایہ کاری عروج پر جارہی ہے ، لوگ پاکستان میں اپنا پیسہ غیر محفوظ سمجھتے ہیں ، اس لئے وہ غیر قانونی طور پر دولت دوسرے ممالک میں شفٹ کررہے ہیں، زرداری دور میں اکنامی بہت بہتر تھی، اس دور میں پٹرول کی قیمت بہت زیادہ تھی ، نوازشریف حکومت کو بہت بہت موقع ملا، معروف تجزیہ کار خالد فاروقی نے کہا ہے کہ نیب کے پچھلے چیئرمین نے سپریم کورٹ میں ہاتھ کھڑے کردیئے تھے ، جس پر عدالت کو کہنا پڑا کہ نیب کا جنازہ نکل چکا ہے ، نیب کی ٹیم کا لندن جانا، اس بات کا مظہر ہوگا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عدم اطمینان ہے ، حسن نواز اور حسین نواز لندن میں ہیں، انگلینڈ کی حکومت وہاں پر موجود افراد کو اپنے قانون کے مطابق پناہ دیتی ہے ، الطاف حسین کی مثال سب کے سامنے ہے، حکومت کے ذہن میں ایک اور این آر او ہے جس کا اظہار انکے وزراءکررہے ہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب کو تمام لوگوں کے اعمال کا ادراک ہے، سب نے مل کر کیپٹن صفدر کے معاملے پر ڈرامہ بازی کرنے کی کوشش کی ہے، قادیانیوں کو اس طرح سے مخاطب کرنا ملک میں خون خرابہ کرانے کا سبب بن سکتا ہے، مسلک ہر انسان کا ذاتی معاملہ ہے ، ملک کا وزیر خزانہ اگر منی لانڈرنگ میں ملوث ہوگا تو باقی شہری کیا کریں گے، جس دن اسحاق ڈار نے استعفیٰ دیا ، ڈالر 120کا ہوجائیگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv