تازہ تر ین
supreme court of pakistan

حسن ،حسین نواز اشتہاری, عدالت نے فرد جرم عائد کرنے بارے بڑا فیصلہ سُنادیا

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے افراد کو فرد جرم عائد کرنے کےلئے 13اکتوبر کو طلب کر لیا، عدالت نے نوازشریف کی ایک دن کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی، حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دئیے جانے کے بعد عدم پیشی پر اخبار اشتہارات دینے کا حکم دیا دوران سماعت نیب حکام کی جانب سے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کپیٹن (ر)صفدر کی رہائی اور مریم نواز کو ریفرنسز کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف دائر ریفرنسز پر سماعت کی دوران سماعت گرفتاری کے بعد کیپٹن (ر) صفدر کو نیب حکام کی جانب سے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کے خلاف دائر نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی شریف خاندان کے خلاف نیب حکام کی جانب سے دائر ریفرنسز میں احتساب عدالت پیش ہونے کے بعد مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو نیب ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی گئیں جبکہ عدالت نے مریم نواز کو 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیتے ہوئے سماعت کچھ دیر کےلئے ملتوی کر دی بعدازاں دوران سماعت نواز شریف کے دامادکیپٹن صفدر کے وکیل نے عدالت سے ضمانت کی درخواست کی جس پر نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے کیپٹن صفدر کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی گئی کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے عدالت نے نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے۔ عدالت نے کیپٹن صفدر کو آئندہ عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک نہ جانے کا حکم دیتے ہوئے ضامن کو مخاطب کیا کہ اگر اب کیپٹن (ر) صفدر فرار ہوئے تو آپ کو 50 لاکھ روپے جمع کرانا پڑیں گے جس پر ضامن نے کہا کہ انہوں نے 60 لاکھ روپے کی جائیداد کے مچلکے جمع کرائے ہیں۔ سماعت کے موقع پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ 2 ملزمان غائب ہیں جب کہ نوازشریف بھی نہیں آئے جس پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے نواز شریف حاضر نہ ہو سکے کیونکہ ان کی اہلیہ علیل ہیں،نواز شریف کی لندن روانگی کے بعد میڈیکل رپورٹ سامنے آئی لہذا 15 روز کی مہلت دی جائے جس پر نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم غائب ہے لہٰذا ان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں سی پی آر سی سیکشن 92کے تحت نواز شریف کے وارنٹ جاری کئے جائیں کیونکہ نواز شریف عدالت کو بتائے بغیر لندن گئے ہیں نواز شریف کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست اور کلثوم نوازکی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروادی گئی جس پر عدالت نے استثنیٰ کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جب کہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مریم نواز کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے۔ احتساب عدالت میں حسن اور حسین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ حسن اور حسین کے وارنٹ گرفتاری وصول کرکے آگے بھجوانے والے نیب تفتیشی افسرکا بیان قلمبندکیا گیا۔ نیب تفتیشی افسرکا بیان قلمبند ہونے کے بعد حسن اور حسین کے دائمی وارنٹ گرفتاری کرتے ہوئے حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے دیا۔عدالت نے حسن اور حسین کا کیس علیحدہ کرتے ہوئے قرار دیا کہ حسن اور حسین جان.بوجھ کر روپوش ہیں، حسن اور حسین کے اشتہار اخبار میں دیے جائیں عدالت نے احتساب عدالت نے نواز شریف کو 13 اکتوبر کو طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر نواز شریف سمیت شریف خاندان پر فرد جرم عائد کی جائے گی مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، سکیورٹی کے پیش نظراحاطہ عدالت میں ایف سی کے ایک ہزاراہلکار تعینات کیے گئے تھے، احاطہ عدالت میں لیگی رہنماو¿ں سمیت تمام افراد کا داخلہ بند کردیا گیا تھا تاہم وفاقی وزرا کو اندر جانے کی اجازت دی گئی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv