تازہ تر ین
mahira khan

ماہرہ خان کی فلم ’ورنہ‘ کے پہلے گانے کی ویڈیو ریلیز

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ورنہ کے پہلے ٹیزر میں اداکارہ کے ایکشن سینز کو دیکھ کر مداح کافی متاثر ہوئے تھے جسے دیکھ کر ایسا بھی محسوس ہورہا تھا کہ فلم میں ماہرہ زیادہ ایکشن سے بھرے سینز میں نظر آئیں گی، تاہم اب اس فلم کا ایک رومانوی گانا ریلیز ہوگیا۔اس نئے گانے ”سنبھل سنبھل کے“ میں ماہرہ خان موجود ہیں، جو فلم کے دوسرے مرکزی اداکار ہارون شاہد کو پسند کرتی نظر آئیں، ہارون فلم میں ماہرہ خان کے شوہر کا کردار ادا کررہے ہیں، جنہوں نے فلم میں ایک گانا بھی گایا ہے۔اس گانے کی ویڈیو میں ماہرہ خان اور ہارون شاہد ایک پکنک کو انجوائے کررہے ہیں، جہاں ایک فوٹوگرافر اسے یادگار بنانے کے لیے تصاویر لے رہا ہے۔یہ گانا ہارون شاہد کے ساتھ ساتھ زیب بنگش نے گایا ہے۔، ان دونوں کا شمار پاکستان کے بہترین گلوکاروں میں کیا جاتا ہے اور یقینا یہ گانا اس بات کا ثبوت بھی ہے۔خیال رہے کہ فلم میں ماہرہ خان ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جو اپنے ساتھ ہونے والے ریپ کا بدلہ لیں گی۔فلم ورنہ میں ہارون شاہد اور ماہرہ خان کے علاوہ ضرار خان، نیمل خاور اور رشید ناز بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔شعیب منصور کی ہدایات میں بننے والی فلم ورنہ رواں سال 17 نومبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv