تازہ تر ین

آفریدی اوربھارتی اداکارہ زرین خان کی اکٹھے تصاویر وائرل

دبئی(شوبز ڈیسک)پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا شمار دنیائے کرکٹ کے سب سے مشہور کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ ریٹائرمنٹ کے باوجود آج بھی دنیا بھر میں ان کے کروڑوں مداح موجود ہیں۔ اس بات کا اندازہ انھیں گزشتہ روز دبئی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران بھی ہوا۔ ٹی 10 کرکٹ لیگ کی پرموشن کیلئے سجائی گئی اس تقریب میں بالی ووڈ ستاروں کے ہمراہ پاکستان کے ممتاز اداکار بھی موجود تھے لیکن ان کے باوجود اس محفل کی جان صرف شاہد آفریدی تھے۔ تقریب میں موجود ہر شخص کی نظریں ان پر جمی ہوئی تھیں۔تقریب کے بعد جیسے ہی شاہد آفریدی لوگوں سے ملے تو سب نے بوم بوم کے ساتھ سیلفیاں بنوانا شروع کر دیں ۔اس موقع پر شاہد آفریدی اور بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کی ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں تصاویر بنائی گئیں جو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہو چکی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv