تازہ تر ین

زائرہ وسیم انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ ہیں

ممبئی (شوبز ڈیسک) |بالی وڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ زائرہ وسیم ہندی فلم انڈسٹری میں عمدہ اور باصلاحیت اداکارہ ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان نے سنگا پور میں فلم ” سیکرٹ سپر سٹار “ کی تشہیر کے دوران زائرہ وسیم کی اداکاری کو سراہتے کہا کہ وہ ہندی فلم انڈسٹری میں بہت عمدہ اور باصلاحیت اداکارہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہے کوئی چائلڈ آرٹسٹ ہے یا نواجوان ایک اچھا اداکار ہونے کا معیار ایک ہی ہے، فلم ” تارے زمین پر“ میں چائلڈ آرٹسٹ درشیل سفارے ، فلم ” دنگل “ میں زائرہ وسیم اور فلم ”ہم ہیں راہی پیار کے “ میں کنال کھیمو کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہترین اور حیران کن رہا ہے،یہ بچے بہت باصلاحیت اور ذہین ہیں اور آج فلم انڈسٹری میں زائرہ وسیم بہت زبردست اداکارہ ہیں۔عامر خان کی پروڈکشن فلم ”سیکرٹ سپر سٹار“ 19 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv