تازہ تر ین

”گائے کے پیشاب کو مسلمان دوا کے طور پر استعمال کریں“, یوگا گورو کا مشورہ

نئی دہلی(خصوصی رپورٹ) انڈیا کے مشہور یوگا گرو اور آیورویدیک دواو¿ں کے صنعت کار بابا رام دیو نے کہا ہے کہ گائے کا پیشاب کئی امراض کے علاج میں مفید ہے اور مسلمانوں کو بھی دوا کے طور پراسے قبول کرنا چاہئیے۔ جڑی بوٹیوں پر مشتمل آیور ویدک طرز علاج میں گائے کے پیشاب کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور اس کا استعمال کئی بیماریوں کے علاج میں ہوتا ہے۔ رام دیو کی جڑی بوٹیوں کی دواو¿ں اور مصنوعات کی کمپنی ‘پتنجلی’ آیورویدک دواو¿ں اور کاسمیٹکس کی ملک کی سب سے تیزی سے ابھرتی ہوئی کمپنی بن گئی ہے۔ بابا رام دیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کیا میں نے یونانی دواو¿ں کی کمپنی ‘ہمدرد’ کی کبھی مخالفت کی ہے ؟۔مجھے ہمدرد اور ہمالیہ کمپنی ( مسلم مالکان) سے مکمل حمایت مل رہی ہے۔ جو لوگ پتنجلی کو ہندو کمپنی بتانے کی کوشش کر رہے ہیں ہیں وہ در اصل نفرتوں کی دیوار کھڑی کر رہے ہیں۔’ بابا رام دیو نے گائے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسلمانوں کو گائے کے پیشاب سے اجتناب نہیں کرنا چاہئے اور اسے دوا کے طور پر قبول کرنا چاہئیے۔ انڈیا میں ہندوو¿ں کا ایک بڑا طبقہ گائے کو مقدس سمجھتا ہے اوراسے ماں کا درجہ دیتا ہے۔ گائے کے پیشاب اورگوبر کو بھی مقدس سمجھا جاتا ہے اور اکثر پوجا پاٹھ سے پہلے فرش پر گوبر کا لیپ اور پیشاب کا چھڑکاو¿ کیا جاتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv