تازہ تر ین

میوزک کنسرٹ پر حملہ80ہلاک،500زخمی ذمہ, دہشتگرد تنظیم کا نام سامنے آگیا

لاس ویگاس ، نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہر لاس ویگس کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک کنسرٹ میں ہونے والی فائرنگ میں کم از کم 80افراد ہلاک اور 500 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق چونسٹھ سالہ مسلح شخص سٹیفن پیڈک نے مینڈیلے بے ہوٹل کی 32ویں منزل سے باہر منعقد ہونے والے میوزک فیسٹیول میں شریک افراد پر فائرنگ کی تھی۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص ہلاک ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق اب میریلو ڈینلے نامی اس خاتون کی تلاش ہے جو حملہ آور کے ساتھ سفر کر رہی تھی۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ مسلح شخص نے مینڈیلے بے ہوٹل کی 32ویں منزل سے باہر منعقد ہونے والے میوزک فیسٹیول میں شریک افراد پر فائرنگ کی تھی۔سوشل میڈیا پر جاری ہونے جانے والےی ویڈیوز اور تصاویر میں سینکڑوں افراد کو جائے وقوعہ سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بعض کلپس میں بظاہر خودکار اسلحے سے فائرنگ کی آواز بھی سنی جا سکتیں ہیں۔براہ راست ٹی وی فوٹیج میں لاس ویگس کے اس علاقے میں بڑی تعداد میں مسلح پولیس کو دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس نے لوگوں سے اس علاقے سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔ اس فائرنگ میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔مقامی پولیس کے سربراہ جو لامبارڈو نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا ہے کہ شہریوں پر حملے میں صرف ایک شخص ملوث ہے۔پولیس سربراہ کے مطابق مرنے والوں میں ایسے پولیس افسران بھی شامل ہیں جو ڈیوٹی پر نہیں تھے۔پولیس نے علاقے میں اس طرح کے ایک اور واقعے کی اطلاعات کو غلط قرار دیا ہے۔ایک ہسپتال کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کئی لوگوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جنھیں گولیاں لگی ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی سائٹ پر جاری کیے گئے ایک بیان میں واقعے میں متاثر ہونے والے افراد سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔روٹ 19 ہاروسٹ فیسٹیول میں جائے واقعے کے بعض حصہ کو بند کر دیا گیا ہے اور وہاں مسلح پولیس موجود ہے۔فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے ہوا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سینکڑوں گولیاں چلائی گئی ہیں۔واقعے کے بعد علاقے میں فضائی آمد ورفت کے متاثر ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔امریکہ میں سوگ کا سماں ہے تاہم اب اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔ ترک اخبار ڈیلی صباح کے مطابق کالعدم تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پیغام جاری کیاہے کہ حملہ آور ان کا ہی جنگجو تھا۔ دوسری جانب کالعدم تنظیم کی جانب سے حملہ آور سے متعلق کسی قسم کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیاہے۔غیر ملکی میڈیا کا کہناہے کہ حملہ آور نے پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی خود کوگولی مار کر ہلاک کر لیا تھا۔دوسری جانب اس سے قبل امریکی پولیس کا کہناتھا کہ حملہ آور کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ملا ہے تاہم اس کے کسی کالعدم تنظیم سے منسلک ہونے کا امکان نہیں ہے۔امریکی پولیس نے حملہ آور کی ساتھی خاتون کی تصویر جاری کر دی ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس خاتون کی گرفتاری میں مدد فراہم کی جائے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاویگاس حملے کو شیطانی عمل قرار دیتے ہوئے سوگ میں پرچم سرنگوں کرنے کا اعلان کردیا، (بدھ)کو دورہ بھی کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھاکہ پولیس نے معجزانہ طور پر حملے کے دوران کئی لوگوں کو زندہ بچالیا ہے لیکن فائرنگ کا یہ سانحہ ایک شیطانی عمل ہے۔ پوری امریکی قوم اس سانحے کے غم میں برابرکی شریک ہے۔دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر( بدھ )کو لاس ویگاس کادورہ کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv