انوشکا شرما کی فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثہ، ایک شخص ہلاک

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما اپنی نئی فلم ’پری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ پروست روئے اس فلم کے ذریعے ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق آو¿ٹ ڈور شوٹنگ کے دوران ایک ٹیکنیشن تاروں سے ٹکرا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ واقعے کے بعد شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ موت کرنٹ لگنے سے واقع ہوئی ہے مگر ہم واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

دہشتگردوں کی رہائی خطرناک, عدالت کا فیصلہ مسترد

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بے نظیر بھٹو قتل کیس کا عدالتی فیصلہ ان کے بچوں بلاول، آصفہ اور بختاور نے مسترد کردیا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو رہا کرنا ناجائز اور خطرناک ہے، پیپلز پارٹی تمام قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لے رہی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر “ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ مایوس کن اور ناقابل قبول ہے، دہشت گردوں کو رہا کرنا نہ صرف ناجائز ہے بلکہ خطر ناک ہے، پیپلز پارٹی تمام قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لے رہی ہے۔ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری والدہ کے قتل کو دس سال گزر گئے ہیں اور ہم تاحال انصاف کے منتظر ہیں۔عدالت نے سہولت کاروں کو سزا دی ہے مگر اصل جو اصل مجرم ہیں وہ آزادانہ گھوم رہے ہیں۔بختاور بھٹو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف نے جائے وقوعہ کو دھونے اور بے نظیر بھٹو کی گاڑی کے دروازے بند کرنے کاحکم دیا ہے انہوں نے مشرف کی گرفتار ی کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔ بختاور کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے مگر اصل دہشت گردوں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔

میں خانہ کعبہ میں اس شخص کی بیگناہی کی قسم کھا سکتی ہوں ،اہم شخصیت کا بیان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ نے کہا ہے کہ میں ایس ایس پی راول ٹان خرم شہزاد کو ذاتی طور پر جانتا ہوں اور وہ ایک فرشتوں کے کردار جیسا پاکیزہ انسان ہے، ان کی بے گناہی کے لئے میں خانہ کعبہ میں بھی قسم کھا سکتا ہوں۔ سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کیس میں سنایا جا نے والے فیصلہ ایک انتہائی غیر منصفانہ فیصلہ ہے جس میں انصاف کے تمام اصولوں کو روند دیا گیا ۔ ایس ایس پی راول ٹان خرم شہزاد انتہائی دیانت دار آفیسر ہیں انہیں آئی جی، وزیر اعلی ، چیف جسٹس اور وزیر اعظم پاکستان بھی غیر قانونی کام کہے گا تو وہ انکار کردیں گے۔ ان پر الزام عائد کیا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد انہوں نے جائے وقوعہ کو دھویا تھا، حالانکہ وقوعہ کے بعد ہر جگہ سے خون دھلوا دیا جاتا ہے، انہوں نے اس وقت خون دھلوایا جب پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام تر متعلقہ ثبوت اکٹھے کر لئے تھے جبکہ انہوں نے حادثے کے ایک گھنٹے بعد خون دھلوایا تھا جبکہ پولیس نے وہاں سے29متعلقہ ثبوت اکٹھے کئے تھے جبکہ عام طور پر جائے حادثہ سے8 سے 10ثبوت اکٹھے کئے جاتے ہیں۔ میں خانہ کعبہ میں جا کرخرم شہزادکی بے گناہی کی قسم کھا سکتا ہوں۔میرا خیال ہے کہ سعود عزیز کا بھی بے نظیر بھٹو کے قتل سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنی سبکی مٹانے کے لئے ان پولیس افسران کو مقدمے میں نامزد کیا۔

بے نظیر قتل میں بری ہونیوالوں بارے جامع رپورٹ،دیکھئے خبر

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) عدالت نے اڈیالہ جیل میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کا تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا ہے جس میں ڈی آئی جی سعود عزیز اور ایس پی راول ٹاﺅن خرم شہزاد کو 17,17سال قیدکی سزا سنائی گئی جبکہ سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں گرفتار پانچ ملزموں کو بری کردیا جن میں رفاقت،حسنین ،اعتزاز شاہ، شیر زمان اور رشید اعوان کے نام شامل ہیں۔ ان افراد کو نو سال قبل سی ٹی ڈی پنجاب نے گرفتار کیا تھا کیونکہ ان پر الزام تھا کہ بے نظیر بھٹوکے قتل سے قبل ان افراد نے دہشت گردوں کے لیے سہولت کاری کا کام کیا تھا، ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ یہ افراد خود کش حملہ آورکو موقع واردات پر لے کر آئے تھے، انہوں نے دہشت گردوں کو سہولت اور رہائش بھی دی تھی تاہم عدالت میں ان پر لگائے گئے الزامات کے شواہد پیش نہ کیے جا سکے اور نہ ہی ان افراد پر کچھ ثابت ہو سکا جس کے بعد عدالت نے انہیں بری کردیا ۔

کس نے محترمہ کے قتل کی تحقیقات ہونے نہ دیں؟

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قریبی ساتھی ناہید خان نے کہاہے کہ آصف علی زرداری
نے بینظیر کے قتل کی تحقیقات کروائیں ہی نہیں۔ بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں ناہید خان نے بتایا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث بینظیر بھٹو کو گاڑی سے باہر نکلنے سے متعدد بار منع کیا لیکن انھوں نے کسی کی نہ سنی ¾وہ عوامی لیڈر تھیں اور عوام کےلئے ہی جان دےدی ¾ وہ لیڈر تھیں ہم ان کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے تھے ¾ ان کو کئی بار سکیورٹی رسک کے بارے میں بتایا لیکن وہ ہمارے ساتھ جھگڑتی تھیں اور کہتی تھیں کہ اس سے بہتر ہے کہ میں بھی سیاست چھوڑ دوں اور تم لوگ بھی چھوڑ دو ¾میں یہ بزدلوں والی سیاست نہیں کر سکتی ¾وہ کہتی تھیں کہ میرے کارکن کیا سوچیں گے کہ ہماری لیڈر اتنی بزدل ہے کہ ہم باہر کھڑے ہیں صبح سے شام تک اور یہ ہمیں اپنی شکل بھی نہیں دکھاتی۔اس شام کو یاد کرتے ہوئے ناہید خان نے بتایا کہ جلسے کے بعد بینظیر بھٹو گاڑی میں آ کر بیٹھیں تو بہت خوش اور پرجوش تھیں۔ گاڑی میں بیٹھتے ہی انھوں نے مجھے گال پر چوما تو صفدر صاحب نے کہا کہ جلسے کی کامیابی کا تھوڑا سا کریڈٹ آج مجھے بھی دے دیں اس پر بے نظیر صاحبہ نے کہا کہ نہیں صفدر آج کی کامیابی صرف ناہید کے باعث ہے ¾میں نے بھی جوابا بی بی کو گلے لگایا۔ جیالے اتنے پرجوش تھے کہ گاڑی کو گھیر لیا اور نعرے لگانے لگے۔ بی بی نے ڈرائیور کو کہا میگا فون دو ¾جو انہوں نے صفدر کے ہاتھ میں دیا اور کہا کہ کیوں نہ کچھ نعرے لگائیں؟ خود بھی انھوں نے جیو بھٹو کے نعرے لگائے اور نعرے لگاتی ہوئی گاڑی کی چھت سے سر باہر نکال لیا۔بے نظیر بھٹو کے انتقال سے قبل کیا انھوں نے کوئی غیر معمولی بات کہی یا اشارہ دیا جب یہ سوال ناہید خان سے پوچھا گیا تو انہوں نے 23 دسمبر کو گڑھی خدا بخش قبرستان میں پیش آنے والا واقعہ سنایا۔پیپلز پارٹی کا لاڑکانہ میں جلسہ تھا تو اس سے قبل بینظیر بھٹو گڑھی خدا بخش میں بھٹو خاندان کے قبرستان میں گئیں۔ وہاں وہ اپنے والد اور بھائیوں کے قبر کی بجائے پہلے خاندان کے باقی تمام لوگوں کی قبر پر گئیں۔ بھٹو خاندان کے افراد کی عموما زندگی پچاس سال تک ہی ہوتی ہے، ایسا کہا جاتا ہے، ذوالفقار بھٹو اور ان کے بھائی کو ہی دیکھ لیں۔ تو اس بات پر بینظیر صاحبہ نے بے اختیار بولا لیکن ناہید میری عمر تو 54 سال ہے۔ میں بالکل خاموش ہو گئی کہ یہ کیا بات کی ہے انھوں نے۔پھر قبرستان سے باہر جاتی ہوئی بی بی واپس مڑیں اور اسی مقام پر آ کر رک گئیں جہاں ان کی اب قبر ہے۔ اس جگہ کو دیکھ کر بولیں، ناہید ایک دن ہم نے بھی تو یہیں آنا ہے۔ تب مجھے یہ سب بہت عجیب لگا تھا لیکن آج سمجھ آ رہا ہے کہ بی بی کو ان کو آخری وقت کا احساس ہو گیا تھا۔ستائیس دسمبر کے لیاقت باغ کے جلسے کے حوالے سے ناہید خان نے بتایا کہ بینظیر بھٹو بہت پرخوش تھیں لیکن ان کو وہاں کچھ ایسا دکھائی دیا جو اور کسی نے نہیں دیکھا۔جب وہ سٹیج پر گئیں تو مسلسل سامنے دیکھ رہی تھیں، میں نے سوچا شاید لوگوں کا ہجوم دیکھ رہی ہیں۔ یکدم مجھے بلا کر کہتی ہیں دیکھو وہ جو دو درخت ہیں ان کے درمیان کچھ کالا سا ہے۔ روالپنڈی میں تو سردیوں میں دھند اتنی ہوتی ہے لیکن غور سے دیکھنے پر میں نے کہا بی بی وہاں کچھ نہیں ہے۔ تو انھوں نے کہا اچھا مخدوم بھی یہی کہہ رہے ہیں ¾شاید میری نظر کمزور ہو گئی ہے ¾میں نے اس وقت تو نظر انداز کر دیا لیکن اب احساس ہوتا ہے کہ ان کو کچھ پتا چل گیا تھا۔پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بینظیر قتل کیس کی پیروی صحیح سے نہ کئے جانے پر ناہید خان برہم ہوئیں اور کہا کہ پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی اور پارٹی ہوتی تو شاید بی بی کے قتل کیس کے ساتھ اتنا ظلم نہ ہوتا۔ آصف علی زرداری پاکستان کے صدر صرف بینظیر کے انتقال کے باعث بنے ¾ ان کی اپنی کوئی قابلیت نہیں تھی ¾تمام ایجنسیاں ان کے ماتحت کام کر رہے تھیں لیکن انھوں نے تحقیقات کروائی ہی نہیں۔بینظیر قتل کیس سے متعلق جب بھی پیپلز پارٹی پر تنقید ہوئی تو دفاع میں انھوں نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان صرف فرنٹ مین ہیں ¾اصل قاتل کوئی اور ہے۔ اس حوالے سے ناہید خان کا کہنا تھا کہ اصل قاتل ڈھونڈنا پیپلز پارٹی کا کام ہے۔یہ اب پیپلز پارٹی رہی ہی نہیں ہے ¾یہ اب زرداری لیگ بن گئی ہے ¾ اگر یہ پیپلز پارٹی ہوتی تو سب سے پہلے اپنے قائد کے قتل کی کھوج لگاتے ¾میں، صفدر اور مخدوم عینی شاہد تھے لیکن ہمیں تو کبھی عدالت نے بلا کر نہیں پوچھا ¾بہت سارے سوال ہیں جن کے جواب نہیں ہیں ¾اگر تحقیقات ہوئیں تو نشانات بہت دور تک جائیں گے ۔

شوبز انڈسٹری میں شہرت مقدر ،محنت سے ملتی ہے ‘عمائمہ ملک

لاہور (شوبز ڈیسک) فلم سٹار عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ اگر انسان میں خلوص ہو تو کامیاب زندگی گزارنا مشکل نہیں خلوص سے انسان کو ہر چیز مل جاتی ہے‘میں نے کبھی کسی کام میں جلد بازی کی اور نہ ہی دوستوں کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ کرتی ہوں۔ اپنے اےک انٹر وےو مےں عما ئمہ ملک نے کہا کہ مجھے شوبز نے جو عزت دی اس کا تصور بھی نہیں تھا لیکن اصل وجہ یہ ہے کہ میں نے کبھی بھی کسی کے خلاف کوئی سازش کی اور نہ ہی لڑائی جھگڑنے والی ہوں‘ میں سمجھتی ہوں کہ اگر انسان میں خلوص ہو تو کامیاب زندگی گزارنا مشکل نہیں خلوص سے انسان کو ہر چیز مل جاتی ہے۔

بے نظیر کے قتل کیس کے دوسرے بمبار بارے سنسنی خیز خبر

اسلام آباد (صباح نیوز) پیپلز پارٹی کی رہنما اور دو مرتبہ وزیر اعظم بننے والی بینظیر بھٹو کو قتل کرنے والا شخص ایک نوجوان سعید عرف بلال تھا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے لیاقت باغ میں بینظیر کی گاڑی کے قریب پہلے گولی چلائی اور اس کے فورا بعد خود کو بم سے اڑا دیا۔ تاہم اس واقعے کی تحقیقات کرنے والوں کو یقین ہے کہ بینظیر کے قتل کے لیے ایک نہیں بلکہ دو خودکش حملہ آور بھیجے گئے تھے۔ اس دوسرے حملہ آور کا نام اکرام اللہ محسود بتایا گیا لیکن وہ زندہ ہے یا ہلاک ہوچکا ہے اس بارے میں خود تمام حکومتی تحقیقاتی اداروں کو بھی واضح نہیں ہے۔ پنجاب پولیس اور ایف آئی اے کی تحقیقات میں ایک فرق یہ بھی ہے۔ ایف آئی اے کی تفتیش کے مطابق بینظیر پر حملے کے وقت دو مختلف شدت کے دھماکے ہوئے جبکہ پنجاب پولیس کے خیال میں دھماکہ ایک ہی تھا جو بلال نے کیا تھا۔ایف آئی اے کے تحقیقات کاروں کے خیال میں اکرام اللہ دوسرا بمبار تھا جس نے لیاقت باغ کے گیٹ کے قریب خود کو اڑایا تھا۔ بینظیر بھٹو کے مقدم قتل کے سرکاری وکیل چوہدری اظہر کے مطابق دو دھماکوں کی تصدیق لیبارٹری رپورٹس سے بھی ہوتی ہے۔ چوہدری محمد اظہر نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی اداروں کی چھان بین کے مطابق اکرام اللہ محسود ہلاک ہو چکے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ انھیں جو رپوٹس ملی ہیں ان کے مطابق اکرام اللہ ہلاک ہوچکے ہیں۔ ‘ان افراد کے اہل خانہ اور مقامی پولیٹکل انتظامیہ کی رپورٹس میرے پاس ہیں جن میں اکرام اللہ کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔’ ان کے بقول یہ رپورٹس چالان میں شامل نہیں ہیں لیکن ان کے پاس موجود ہیں۔لیکن اس کے برعکس پنجاب کی صوبائی حکومت کی جانب سے حالیہ دنوں میں میڈیا کو جاری کی گئی انتہائی مطلوب افراد کی ایک فہرست میں اکرام اللہ محسود کا نام بھی موجود ہے۔ حکومتِ پنجاب نے اکرام اللہ محسود کی گرفتاری یا ہلاکت کی صورت میں 20 لاکھ روپے کا انعام بھی رکھا ہوا ہے۔ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہونے کا مطلب ہے کہ کم از کم حکومتِ پنجاب ان کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کر رہی ہے۔ قبائلی علاقے کے صحافی اشتیاق محسود کی تحقیقات کے مطابق بھی اکرام اللہ محسود زندہ ہیں اور افغانستان میں روپوش ہیں۔’وہ اس وقت افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان شہریار گروپ کے پاس ہے۔ اس پر گذشتہ دنوں ماہ رمضان میں افغانستان میں قاتلانہ حملہ بھی ہوا تھا جس میں وہ بال بال بچ گیا تھا۔’ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ پاکستانی حکام نے اس کی گرفتاری کے لیے گذشتہ دنوں اس کے خاندان کے کئی لوگوں کو جن میں اکرام اللہ محسود کا دس ماہ کا بچہ اور سسر شامل ہیں حراست میں لیا تھا۔اشتیاق محسود کے مطابق انھیں بعد میں اس تنبیہ کے ساتھ چھوڑ دیا گیا کہ وہ اکرام کو ہتھیار ڈالنے کے لیے کہیں گے۔ اکرام اللہ مسحود کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین سے ہے۔ وہ بیت اللہ محسود کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھے اور سنہ دو ہزار سات میں قائم ہونے والی تحریک طالبان کے سرگرم رکن بھی تھے۔وزارت داخلہ نے بینظیر بھٹو کے قتل کے فورا بعد بیت اللہ محسود کی ایک نامعلوم شخص کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو ٹیپ کی جو میڈیا کو جاری کی گئی تھی۔ اس میں بھی وہ شخص بیت اللہ کو بتا رہا ہے کہ کارروائی کرنے والے بلال اور اکرام تھے ۔وزارت داخلہ کے مطابق بینظیر بھٹو پر حملے کی سازش پر عمل کے لیے پانچ رکنی ٹیم تیار کی گئی تھی اور گرفتار ملزمان کے ابتدائی بیانات کے مطابق ان میں سے دو خودکش حملہ آور تھے۔مبصرین کو امید ہے کہ دس سال کی تحقیقاتی اور قانونی کوششوں کے بعد اکرام اللہ محسود کے زندہ یا ہلاک ہونے کے بارے میں صورتحال پر بھی حکام توجہ دیں گے اور ریکارڈ درست کرنے کی کوشش کریں گے۔

آپریشن کامیاب اہلخانہ اور متوالے خوشی سے نہال

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے گلے کی سرجری مکمل کر لی گئی ہے۔ نجی ٹی وی نے شریف فیملی کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ بیگم کلثوم نواز کی گلے کی سرجری مکمل کر لی گئی ہے اور انہیں آپریشن تھیٹر سے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیاہے جہاں ڈاکٹرز کی حالت کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کے گلے میں گلٹی بنی تھی جس کا چیک اپ کروایا گیا تو کینسر کی تشخیص کی گئی ،ڈاکٹرز کا کہناتھا کہ ان کے گلے کے کینسرکی تشخیص ابتدائی سٹیج پر ہی کر لی گئی تھی جس کا علاج ممکن ہے اور پیچیدہ بھی نہیں ہے۔نوازشریف گزشتہ روز لند ن کیلئے روانہ ہو ئے تھے اور وہ اس وقت اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہیں۔

معاوضہ بڑھاتے ہی میرا بیروزگار،عید پر کوئی ڈرامہ نہ ملا

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ میرا کورواں برس عیدالاضحی پرکوئی سٹیج ڈرامہ نہ مل سکا،وہ عیدمنانے اپنے سسرال امریکہ میں چلی گئیں۔بتایاگیاہے کہ اداکارہ میراکوایک ڈرامہ پروڈیوسر نے عیدپرپیش کیے جانے و الے ڈرامے میں کام کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے معاوضہ اتنامانگ لیاکہ پروڈیوسر نے اداکار ہ سے دوبارہ رابطہ ہی نہیں کیاحالانکہ میرا عیدپرڈرامہ کرنے کی خواہشمندتھیں۔بتایاگیاہے کہ وہ لاہور سے امریکہ روانہ ہوگئی ہیں۔ان کی وطن واپسی دوہفتے تک متوقع ہے۔یادرہے کہ میراکی طرف سے شادی کرنے کااعلان سن کرانکے مبینہ سسرراجہ خالدپرویز،انکی ساس اور شوہر کیپٹن نویدگزشتہ ماہ لاہورآئے تھے۔

مریم نواز نے قوم سے دعا کی اپیل کر دی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز کا کہنا ہے کہ والدہ کی سرجری ہو گئی ہے آپ ان کے کئے دعا کریں ۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف کا سوشل میڈیا اکانٹ پر کہنا تھا کہ میری والدہ کی سرجری شروع ہو چکی ہے ،سب ان کے لئے دعا کریں ۔واضح رہے کہ نواز شریف بھی لند ن کے اس ہسپتال میں موجود ہیں جہاں ان کی اہلیہ کی سرجری کی جارہی ہے ،نواز شریف کل ہی لندن پہنچے تھے ۔

گوگل کا نیا منصوبہ ،پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری دیدی

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ گرو کمپنی گوگل نے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ترقی پذیر ممالک کے نوجوانوں کے لیے نئے منصوبے کا آغاز کردیا۔ لاﺅنچ پیڈ ایکسیلیٹر نامی اس منصوبے میں گوگل ان افراد یا نوجوانوں کو مفت تربیت دینے سمیت مالی مدد فراہم کرے گا، جو انٹرنیٹ پرنئے منصوبے بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت پاکستان سمیت ایشیا، افریقا اور لاطینی امریکا و یورپ کے دیگر ترقی پذیر ممالک کے ان افراد کو گوگل کے ہیڈ کوارٹر میں تربیت فراہم کی جائے گی، جنہوں نے کسی بھی طرح کی سماجی اور معاشرے کی بھلائی سے متعلق کوئی ویب سائٹ بنائی ہوگی، یا پھر انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کا کوئی منصوبہ شروع کیا ہوگا۔ ڈان کو موصول ہونے والے گوگل کے بیان کے مطابق پاکستان سمیت دیگر ممالک میں اس منصوبے کا آغاز 31 اگست 2017 کو ہوچکا، جس کے بعد کوئی بھی ویب سائٹ یا نیا منصوبہ شروع کرنے والے افراد اپنے منصوبے کی بنیاد پر آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔ نئی ویب سائٹ یا منصوبہ شروع کرنے والے افراد کو شارٹ لسٹ کیے جانے کے بعد انہیں سان فرانسسکو میں موجود گوگل ہیڈ کوارٹرز میں تکنیکی تربیت فراہم کی جائے گی۔

دوبارہ موقع ملا تو بالی وڈمیں ضرور کام کروں گی،ماہرہ خان

کراچی ( شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ بطور فلمی اداکارہ مجھے ہدایتکار شعیب منصور نے اپنی فلم ” بول “ سے متعارف کرایا اور فلمی ہیروئن کے طور پر میں ان کی دریافت ہوں ،فلم ” بول “ کی کامیابی کے بعد میرے لیے آگے بڑھنے کے مواقع خود بخود پیدا ہو چکے تھے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بڑی سکرین پر کام کرنے کا اپنا ہی لطف ہے ۔اگر دوبارہ موقع ملا تو بالی ووڈ کی فلم میں ضرور کام کروں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری دوبارہ اپنی پاﺅں پر کھڑی ہو اور اس کے لئے کراچی سے بھرپور جدوجہد ہو رہی ہے ۔

سرفرازورلڈکپ میں ٹیم کااہم ستون ہونگے،مکی

لاہور( آن لائن ) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ کپتان سرفراز احمد ورلڈ کپ 2019ءتک ٹیم کا اہم جزو رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سرفراز احمد کی زیر قیادت پاکستان نے پہلی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا جس کے بعد اب گرین شرٹس کی نظریں ورلڈ کپ 2019 پر مرکوز ہیں اور قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی کہ چکے ہیں کہ ان کا اگلا ہدف دو سال بعد شیڈول عالمی کپ ہے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے برطانوی میڈیا کو انٹر ویو دیتے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سرفراز احمد ورلڈ کپ تک ان کے پلان کا حصہ ہیں جب وہ 32برس کے ہوجائیں گے۔مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تجربہ کار پلیئرز کی قربانی دینے سے نہیں کترائیں گے کیوں کہ نوجوان کھلاڑی زیادہ جوشیلے ہوتے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انٹر نیشنل کرکٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع دینے کی ضرورت ہے۔