آصف زرداری اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو بچانے کیلئے خود میدان میں آگئے

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کا آصف علی زرداری کی صدارت میں مشاورتی اجلاس ، مرکزی قیادت کی شرکت ، اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے حوالے سے دیگر اپوزیشن جماعتوں کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ، جوابی حکمت عملی تیار کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز یہاں زرداری ہاﺅس میں پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت مرکزی قیادت کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی طرف سے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو ہٹانے کے حوالے سے سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت اور رابطے مربوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے کے حوالے سے مہم کا جواب دینے کے لیے پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری تمام امور کی خود نگرانی کریں گے تا ہم اس حوالے سے مسلم لیگ ن اور حکومت سے مدد نہ لینے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ، پی پی پی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری ،صدر پی پی پنجاب قمر الزمان کائرہ ، سینیٹر فرحت اللہ بابر سینیٹر شیری رحمان ، سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور احمد سمیت دیگر مرکزی قائدین شریک ہوئے ۔ اجلاس میں نیب کے چئیرمین کے عہدے کے لیے ناموں کو پر غور کیا گیا تا ہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا ۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی تبدیلی کی تحریک کو لا حاصل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے حوالے سے ایسا ایشو چھیڑا گیا ہے جس کی ضرورت نہیں تھی۔ جمعہ کو سابق صدر آصف علی زر داری کی پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کااجلاس ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر سید خورشیدشاہ بطور اپوزیشن لیڈر اعتماد کا اظہار کیا گیاپارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کے دوران اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی پی ٹی آئی کی تحریک کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ آصف زرداری نے پی ٹی آئی کی تحریک کو لاحاصل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا ایسا ایشو چھیڑا گیا جس کی ضرورت نہیں تھی تاہم پہلے بھی اس قسم کے کئی معاملات کا مقابلہ کیا اور اب بھی کریں گے۔ اس دوران آصف علی زرداری اور خورشید شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں قومی احتساب بیوروکے چیرمین کی تعیناتی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آصف علی زر داری نے کہاکہ کہا کہ پہلے بھی اس قسم کے کئی معاملات کا مقابلہ کیا اب بھی کریں گے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرےت ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جو طریقہ آئین میں درج ہے اسی پر چلتے ہوئے چیرمین نیب اور عبوری حکومت کا تقرر ہونا ہے، ایک صوبے میں پی ٹی آئی حکومت میں ہے اور ایک میں اپوزیشن میں، تو دونوں صوبوں میں ان کی مشاورت سے ہی عبوری حکومت آئے گی۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہمارے بارے میں بار بار مک مکا کا کہا جارہا ہے، مخالفین اگر یہ کہیں تو ٹھیک ہے لیکن میڈیا بھی کہہ رہا ہے جو افسوسناک ہے، مک مکا کی باتوں کی مذمت کرتے ہیں، کسی مک مکا کا حصہ تھے ہیں اور نہ رہیں گے، اگر سسٹم بچانے کو مک مکا کہتے ہیں تو کہتے رہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف حکومت میں بھی ہیں اور اپوزیشن بھی کرنا چاہتے ہیں اسی طرح ایم کیوایم ہمارے ساتھ حکومت میں بھی ہے اور اپوزیشن بھی کرنا چاہتی ہے جب کہ ایم کیو ایم یہ خود کر رہی ہے یا ان سے کروایا جا رہا ہے، کچھ ہو رہا ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہاکہ اپوزیشن لیڈرکے انتخاب پرہماری اسٹریٹیجی ہے جو شیئرنہیں کرسکتے، ہمارے ساتھی اور دوست ہمارے ساتھ ہیں، جہاں جہاں مشاورت کی ضرورت ہوگی وہ ہم کریں گے اور ہر معاملے پر کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک ریاض ہمارے پیغام رساں نہیں، وہ ذاتی حیثیت میں کلثوم نواز کی عیادت کے لیے گئے، اگر ہم نے کوئی خفیہ سفارت کاری ہی کرنا ہے تو میڈیا کو بتا کر کیوں کی جائے گی، وہ رات کے اندھیرے میں بھی ہوسکتی ہے۔اس موقع پر نیئر بخاری نے کہا کہ کسی کو اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کا شوق ہے تو پورا کرلے، ہمیں خورشید شاہ پر مکمل اعتماد ہے۔چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے الائنس سے بڑا کوئی سیاسی مک مکا نہیں، ابھی کوئی نام سامنے نہیں آیا اور اگر پی ٹی آئی کے پاس کوئی فرشتے ہیں تو سامنے لے آئیں۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ نیب نے ڈاکٹر عاصم کو حراست میں رکھا مگر نواز شریف آزادانہ گھوم رہے ہیں، ہمارے پارٹی جھکنے والوں میں سے نہیں ہے آج ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی ہرجگہ اور ہر ایشو کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

ججوں اور جرنیلوں کا بھی احتساب ہوگا

اسلام آباد (این این آئی) نیب کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی کے چیئر مین وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے نیب کے نئے قانون میں ججوں اور جرنیلوں کے احتساب کی تجویز دی ہے ¾ کمیٹی کے چار اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں تجویز پر غور کیا جائیگا ¾ نیب کے نئے قانون کا اطلاق جزو وفاق کی حد تک ہو گا پھر پورے ملک میں ہو گا ¾ کوشش ہے نئے احتساب کمیشن کےلئے قانون جلد تیار کر لیاجائے ۔وزیر قانون زاہد حامد کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نیب کے نئے مجوزہ قانون پر غور کیا گیا جبکہ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سید نوید قمر اور فرحت اللہ بابر موجود نہیں تھے۔ذرائع کے مطابق فرحت اللہ بابر نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور جرنیلوں کو بھی احتساب قانون کے دائرے میں لانے کی تجویز دی تھی جس پر وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ یہ تجویز اہم ہے اس پر غور پیپلزپارٹی کے ارکان کی موجودگی میں کیا جائےگا۔ذرائع نے بتایا کہ پالیمانی کمیٹی کو قومی احتساب بیورو کا نام قومی احتساب کمیشن سے تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی اور نیب کے مجوزہ نئے قانون میں پلی بارگین اور لوٹی رقم کی رضا کارانہ واپسی ختم کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔قومی احتساب کمیشن کے تحت احتساب تفتیشی ایجنسی بھی قائم کی جائے گی اور مقدمات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں میں بھی چلانے کی تجویز دی گئی ہے اور ایجنسی وائٹ کالر جرائم کی تحقیقات کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ موجودہ چیرمین نیب کی مدت اس وقت 4 سال ہے اور اسے کم کرکے 3 سال کرنے کی تجویز دی گئی اور ان تمام چیزوں پر غور 4 اکتوبر کو طلب کیے جانے والے اجلاس میں ہوگا۔ پارلیمنٹ ہاﺅس ہاﺅس میں خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد حامد نے کہاکہ کمیٹی نے نیب کے نئے قانون کا مسودہ زیر غور ہے ¾ تمام جماعتوں کا اس قانون کے حوالے سے اتفاق رائے برقرار ہے۔ انہوں نے کہاکہ ”عوامی عہدے رکھنے والے“ اور ”کرپٹ پریکٹس“ کی تعریف طے ہوناابھی باقی ہے۔ پیپلز پارٹی کے ارکان نے آج کے اجلاس میں شرکت نہیں کی جس کی وجہ سے ایجنڈے کو مکمل طورپر نہیں نمٹایا جاسکا کیونکہ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے نیب کے نئے قانون میں ججوں اور جرنیلوں کے احتساب کی بھی تجویز دی ہے۔ ان کی اس تجویز پر کمیٹی کے 4 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس کے لئے وقت کا تعین ہونا بھی باقی ہے۔ نیب کے نئے قانون کا اطلاق جزو وفاق کی حد تک ہو گا پھر پورے ملک میں ہو گا۔ سندھ کی صوبائی حکومت نے تو نیب کے قانون کو صوبے میں ختم کردیا ہے اور صوبہ خیبر پختونخواحکومت نے اپنا احتساب کمیشن بنا کر اس کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے اطلاق پر وضاحت ہونی چاہیے۔ نیب کے لئے قانون کے اطلاق کے بارے میں کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں فیصلہ ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ نئے احتساب کمیشن کے لئے قانون جلد از جلد تیار کرلیا جائے۔

شاہ رخ اور اکشے کمار بہترین ٹی وی میزبان ہیں

ممبئی(شوبز ڈیسک )بالی وڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان نے شاہ رخ خان اور اکشے کمار کو ٹی وی پروگراموں کا بہترین میزبان قرار دے دیا۔معروف رئیلٹی شو بگ باس سیزن 11 کی تشہیر کے لیے منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان خان نے بالی وڈ باشاہ شاہ رخ خان اور کھلاڑی اکشے کمار کے ٹی وی شوز کی میزبان پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کنگ خان اور اکشے اچھے انسان اور بہترین اداکار ہیں، شاہ رخ خان ایک شاندار شخصیت کے مالک ہیں، وہ تحمل و بردباری کے ساتھ ساتھ کرشماتی شخصیت رکھتے ہیں، کنگ خان کی اسٹائلش اور بے پناہ مداحوں کی موجودگی میں ان سے میزبانی کا سخت مقابلہ ہوگا۔ سلمان خان نے اکشے کمار کے بطور ٹی وی میزبانی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بالی وڈ کھلاڑی پر±مزاح مزاج سے مداحوں کو بھرپور محظوظ کریں گے۔بالی وڈ کے تین اسٹار پہلی بار ایک ہی وقت میں مختلف ٹی وی پروگراموں کی میزبانی کررہے ہیں جس سے تینوں اسٹارز کے درمیان نمبر ون میزبان بننے کا مثبت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔دبنگ خان متنازع رئیلٹی شو بگ باس کے 11ویں سیزن میں میزبانی کے فرائض انجام دیں گے جب کہ شاہ رخ خان اور اکشے کمار “ٹیڈ ٹالکز” نامی پروگرام کی میزبانی کریں گے۔واضح رہے کہ سلمان خان فلموں میں کروڑوں کی کمائی کے بعد چھوٹی اسکرین کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے میزبان قرار پائے ہیں۔سلو خان بگ باس سیزن 11 کے لیے ایک قسط کا معاوضہ 11 کروڑ وصول کریں گے اور شو کی ہفتے میں 2 اور ایک ماہ میں 8 قسطیں نشر کی جاتی ہیں جس سے تین ماہ کے دوران وہ مجموعی طور پر250کروڑ سے زائد کمائی کریں گے۔

ودیا بالن ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئیں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی فلم سٹار ودیا بالن ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئیں۔ ودیا بالن ایک میٹنگ کے لیے بیندرا جا رہی تھیں کہ راستے میں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ ایک اور گاڑی نے پیچھے سے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری۔ حادثے میں گاڑی کو تو نقصان پہنچا لیکن خوش قسمتی سے ودیا بالن بال بال بچ گئیں۔ ودیا بالن کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ٹریفک حادثے میں انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔ خیال رہے کہ ودیا بالن آج کل اپنی فلم ‘تمہاری سلو’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ایک ویڈیو جوکی کا کردار ادا کریں گی۔

عامر خان سیکرٹ سپر سٹار میں “فلرٹ موسیقار” بنیں گے

ممبئی(شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار عامر خان اپنی آنیوالی فلم سیکرٹ سپر سٹار میں میوزک پروڈیوسر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ عامر خان نے اپنے کردار اور حلیے کی تیاری سے متعلق ایک ویڈیو اپنے فیس بک اکاو¿نٹ پر شیئر کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عامر خان نے اس فلم میں شکتی کمار نامی ایک ایسے میوزک پروڈیوسر کا کردار ادا کیا ہے جو ہر لڑکی سے فلرٹ کرتا اور اس میں تقریبا ہر برائی موجود ہوتی ہے۔ عامر خان نے شکتی کمار کو اب تک کے مشکل ترین کرداروں میں سے ایک قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ سیکرٹ سپر سٹار آئندہ ماہ ریلیز کی جائیگی۔

اداکارہ متیرا سیریل “ناگن “میں مستانی کا کردار کرینگی

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ متھیرا کی فلم”بلائنڈ لَو“ تو پاکستانی باکس آفس پر کچھ زیادہ کامیاب نہ ہوسکی، تاہم وہ ایک ایسے پراجیکٹ کے ساتھ واپس آئی ہیں، جو یقینی طور پر پاکستانی ٹی وی اسکرینز کے لئے نیا ہے۔متھیرا کو مافوق الفطرت کرداروں پر مشتمل سیریل ”ناگن “ میں دیکھا جاسکتا ہے، جسے پاکستان کا”گیمز آف تھرونز“ کہا جاسکتا ہے۔متھیرا نے اس پراجیکٹ کے حوالے سے بتایا کہ یہ شو بہت ہی مختلف ہے، جو مافوق الفطرت کرداروں کے ساتھ سیاست اور اقتدار کی جنگ پر مبنی ہے۔میں اس میں مستانی کا کردار کر رہی ہوں، جو خود کو بے وقوف ظاہر کرتی ہے لیکن اصل میں بہت چالاک ہے۔

سوہا علی کے گھر بیٹی کی پیدائش ،سیف ماموں بن گئے

ممبئی(شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بہن اوراداکارہ سوہا علی خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بہن اوراداکارہ سوہا علی خان اوراداکار کنال کھیمو کے ہاں پیٹی کی پیدا ئش ہوئی ہے۔ کنال کھیمو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیٹی کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور انہوں نے ٹوئٹرپرمداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے شوہرکنال کھیمو کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وہ دونوں گزشتہ 9 سال سے ساتھ ہیں اور اس دوران کنال نے انہیں کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑا اور ان کا ہر صورتحال میں ساتھ دیا جس کے باعث وہ ایک بہترین ساتھی ہیں جنہوں نے ان کا بہت زیادہ خیال رکھا۔

ادیتیا پنچولی نے اداکارہ کنگنا رناوت کو لیگل نوٹس بھیج دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار ادیتیا پنچولی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اداکارہ کنگنا رناوت کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے جب تک کیس عدالت میں ہے ان کے وکیل نے انہیں اس معاملے پر بات کرنے سے منع کیا ہے۔ اگرچہ انہوں نے اس کیس پر کچھ زیادہ گفتگو نہیں کی لیکن اس سے پہلے اپنے ایک انٹرویو میں ادیتیا پنچولی کہنا تھا کنگنا ایک پاگل لڑکی ہے اس کے انٹرویو کو سن کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے جیسے کوئی پاگل بات کر رہا ہو ، کون اس طرح سے بات کرتا ہے ؟ہم ایک عرصے سے انڈسٹری میں ہیں ۔لیکن کبھی کسی نے اس طرح سے الزامات نہیں لگائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کنگنا کو یہ جاننا چاہیے کہ کیچڑ میں پتھر مارنے سے کپڑے اپنے ہی گندے ہوتے ہیں دوسری جانب حیران کن طور پر ادیتیا نے اپنی بیگم اورماضی کی اداکارہ زرینہ وہاب کے ساتھ کنگنا کی فلم سمرن بھی دیکھی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرینہ وہاب کا کہنا تھا فلم میں کنگنا کی اداکاری بہت اچھی ہے ،اس نے اس مقام تک پہنچنے کیلئے بہت محنت کی ہے ، میں بہت حیران ہوں کہ کنگنا کیوں بار بار اپنے ماضی کو یاد کرتی ہے ، 15 سال پہلے اس کے اور ادیتیا کے درمیان جو بھی تھا وہ سب اب ماضی کا حصہ ہے ، ہم سب اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں میرے بچے اب بڑے ہو چکے ہیں اس طرح کی چیزیں پڑھنا ان کیلئے کسی بھی طرح سے مناسب نہیں

ابو ظبہی ٹیسٹ:لنکا نے419 رنز بورڈ پر سجادیئے

ابو ظہبی(آئی این پی)پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی باﺅلرز کے تمام حربے ناکام ہوگئے ،سری لنکا کی ٹیم کپتان چندیمل کی عمدہ اننگز کی بدولت 419رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی،لنکن کپتان دنیش چندیمل 155رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،سری لنکا کی جانب سے دیگر بلے بازوں میں ڈکویلا 83اور پریرا33رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ اور عباس نے3،3 ، حسن علی نے 2 اور حارث سہیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 64بنا لئے ہیں ۔پاکستان کی سری لنکا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 355رنز درکار ہیں اور اسکی تمام وکٹیں ابھی باقی ہیں،شان مسعود31اور سمیع اسلم 30رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔جمعہ کوابو ظہبی کے شیخ زید کر کٹ سٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا نے اپنی پہلی نا مکمل اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز شروع کی تو دنیش چندیمل اور نروشن ڈکویلا وکٹ پر موجود تھے۔دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور پانچویں وکٹ کیلئے 134 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو مضبوط مقام تک پہنچا دیا، پاکستان کو پانچویں کامیابی 295رنز کے مجموعی سکور پر ملی جب حسن علی نے 83 رنز بنانے والے ڈکویلا کی وکٹیں بکھیر دیں۔دوسرے اینڈ سے چندیمل نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی اور دلرووان پریرا کے ساتھ چھٹی وکٹ کیلئے 92 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کا سکور387رنز تک پہنچا دیا اور پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، پریرا 33رنز بنا کر پویلین لوٹے۔جب دوسرے دن چائے کا وقفہ ہوا تو سری لنکن ٹیم نے 7وکٹ کے نقصان پر 403 رنز بنائے تھے اور وکٹ پر چندیمل کی موجودگی کو دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ سری لنکن ٹیم 450 سے زائد رنز بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔لیکن چائے کے وقفے کے بعد محمد عباس نے عمدہ اسپیل کرتے ہوئے تینوں اختتامی بلے بازوں کو آﺅٹ کر کے سری لنکن ٹیم کی بساط419رنز پر لپیٹ دی، چندیمل14چوکوں کی مدد سے 155رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے۔جبکہ لکمل7،سندکان8اورفرنینڈو بغیر کوئی رنز بنائے آﺅٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ اور عباس نے3،3 ، حسن علی نے 2 اور حارث سہیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔سری لنکا کے419رنز کے جواب میں پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں بلے بازوں نے پاکستان کو عمدہ آغاز فراہم کیا اور بغیر کسی نقصان کے64رنز بنا لئے ہیں ،شان مسعود31اور سمیع اسلم 30رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔پاکستان کو سری لنکا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 355رنز درکار ہیں اسکی تمام وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

1263میگا واٹ بجلی کے منصوبے کا ایک اورمعاہدہ ،شہباز شریف کا اہم اعلان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب حکومت اور چین کی معروف توانائی کمپنی چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کے مابین 1263 میگاواٹ کے گیس پاور پراجیکٹ کے معاہدے پرآج مقامی ہوٹل مےں دستخط کےے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ معاہدے کی رو سے چین کی کمپنی تریموں بیراج جھنگ کے قریب یہ منصوبہ لگائے گی۔ پنجاب پاور پلانٹ سے 14 ماہ کی قلیل مدت میں 810 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی جبکہ 26ماہ میں منصوبے کی تکمیل سے 1263 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔ پنجاب حکومت کی طرف سے چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب تھرمل پاور کمپنی احد چیمہ جبکہ چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کی جانب سے کمپنی کے نائب صدر فنگ ینگ شوئی نے معاہدے پر دستخط کئے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے جھنگ میں 1263 میگاواٹ کا گیس پاو رپلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے آج چین کی کمپنی سے معاہدہ کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ ان عظیم کاوشوں کا تسلسل ہے جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں گزشتہ 4 سالوں کے دوران توانائی بحران کے خاتمے کیلئے کی ہیں۔ رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے جو انتھک محنت کی ہے اس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ دنیا شاہد ہے کہ حکومت پاکستان گزشتہ 4 سالوں سے لوڈشیڈنگ کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔ گزشتہ 15 برسوں سے پاکستان کو شدید توانائی بحران کا سامنا ہے اور بجلی کی قلت نے قومی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔ لوڈشیڈنگ سے جہاں پاکستان کے عوام کو مشکلات اٹھانا پڑیں وہاں ملک کی صنعت کا پہیہ بھی رکا، تعلیم صحت اور سماجی شعبے بری طرح متاثر ہوئے۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت لوڈشیڈنگ کے چیلنج سے نمٹنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس سال کے آخر یا آئندہ سال کے اوائل میں پاکستان سے لوڈشیڈنگ ہمیشہ کیلئے رخصت ہوجائے گی۔موجودہ حکومت کی مخلصانہ کاوشوں کے باعث لوڈشیڈنگ قصہ پارینہ بن گئی ہے اور اب لوڈ شےڈنگ دوبارہ کبھی لوٹ کر نہیں آئے گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے عزم، ہمت اور جذبے سے کام کرنے کی بدولت ہی ملک کو توانائی بحران سے ہمیشہ کیلئے نجات مل رہی ہے۔چین کی کمپنی کےساتھ 1263 میگاواٹ کے بجلی کے منصوبے کے حوالے سے طے پانے والا معاہدہ ایک اور بڑا اقدام ہے جو لوڈشیڈنگ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا اور اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کی صنعت، زراعت اور تجارت کیلئے وافر بجلی ملے گی اور ہم بھارت، افغانستان اور ایران کو بجلی فروخت کرنے کے قابل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا پہلا مرحلہ 14ماہ میں مکمل ہوگا جس سے 810 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی جبکہ 26 ما ہ میں منصوبے کی تکمیل سے 1263 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ سی پیک کے تحت ملک بھر میں توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ ساہیوال کول پاو رپلانٹ مکمل ہوچکا ہے جبکہ پورٹ قاسم کول پاور پلانٹ سے بھی اس سال بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ ہمارے مخلص دوست چین نے توانائی بحران کے خاتمے میں ہماری بھرپور مدد کی ہے جس پر چینی حکومت، قیادت اور عوام کے شکرگزار ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بدقسمتی سے میڈیا کا کچھ حصہ ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کر رہا بلکہ وہ جھوٹ، غلط بیانی، جھوٹے تبصرے اور تجزیے پیش کرکے قومی خدمت نہیں بلکہ قومی سمت کو خراب کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 70 سالہ تاریخ میں توانائی منصوبوں پر تیز رفتاری اور شفاف طریقے سے عملدرآمد کی کوئی اور مثال موجو دنہیں ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے ان توانائی منصوبوں کو آگے بڑھایا ہے۔ بھھکی، بلوکی اور حویلی بہادرشاہ 3600 میگاواٹ کے گیس پاور پلانٹس بجلی کی پیداوار دے رہے ہیں۔ 1320 میگاواٹ کا ساہیوال کول پاور پلانٹ پوری طرح فنکشنل ہے۔ قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں 400 میگاواٹ کے شمسی توانائی کے کارخانے لگ چکے ہیں اور 300 میگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ ترکی کی کمپنی لگا رہی ہے جس کا ٹےرف6سےنٹ اور 5.15سےنٹ ہے۔ یہ توانائی منصوبے شفافیت کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں او ران منصوبوں میں قوم کے اربوں روپے کی بچت کی گئی ہے۔ یہ امر افسوسناک ہے کہ بعض میڈیا چینلز پر توانائی منصوبوں میں گھپلوں کی باتیں ہو رہی ہیں اور بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ شریف برادران کرپشن اورکمےشن کے بغیر کوئی منصوبہ نہیں لگاتے۔ یہ چینلز ان منصوبوں میں ایک دھیلے کی کرپشن تو سامنے نہیں لاسکے تو بہتر تھا کہ یہ ہماری نہےںبلکہ ا س حقیر قومی خدمت کی تعریف کرتے اور ان محنت کشوں، افسروں اور منصوبوں پر کام کرنےوالے افراد کی حوصلہ افزائی ہی کردیتے۔ آپ کو رینٹل پاو رپلانٹس میں اربوں روپے کی کرپشن کو نہیں بھولنا چاہیئے۔ نندی پور پاور پلانٹ کی مشینری 3 سال تک کراچی کی بندرگاہ پر گلتی سڑتی رہی اور اس وقت کے وفاقی وزیر بابر اعوان منصوبے کی فائل اپنی دراز میں دبا کر بیٹھے رہے اور ان کی اس حرکت سے غریب قوم کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ میڈیا کو وہ بھی یاد ہوگا جب دیا میر بھاشا ڈیم کے نام پر قوم کےساتھ ناٹک کیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اب اس منصوبے کیلئے 100 ارب روپے کی زمین خرید ی ہے۔ داسو ڈیم پر بھی کام کا آغاز ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے کوئی سیاستدان ہے یا عام آدمی، ڈاکٹر ہے یا انجینئر، صحافی ہے یا سرکاری ملازم، سب سے پہلے پاکستانی ہے اور اگر ہم نے مل کر ملک کی خوشحالی کی سمت کا رخ متعین نہ کیا تو ہمیشہ اندھیروں میں بھٹکتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عظیم اینکرز اور صحافی بھی موجود ہیں جو ملک کی خدمت کیلئے دن رات بولتے ہیں اور درست تصویر عوام کے سامنے لاتے ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ میڈیا پاکستان کو درپیش توانائی بحران، دہشت گردی اور سیاسی عدم استحکام کے چیلنجز کے حوالے سے قوم کی رہنمائی کرے کیونکہ اس سے زیاد موثر کوئی اور ذریعہ نہیں۔ میڈیا کا کچھ حصہ اگر اچھی خبریں اور سچ بیان نہیں کرسکتا تو جھوٹ اور غلط بیانی کرکے پاکستان کو اقوام عالم میں شرمندہ نہ کرے۔خدارا جھوٹ مت بولو،ملک کی سمت خراب نہ کرواور پاکستان کو آگے بڑھنے دو۔ جو غلط ہے اسے غلط ضرور کہے اور جہاں خامیاں ہیں اسے سامنے لائے ، قوم آپ سے اسی کی توقع کرتی ہے۔ خدارا جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ نہ کیا جائے۔ میڈیا کا یہ حصہ جھوٹ اور غلط تجزیے پیش کرکے کس کو فائدہ دینا چاہتا ہے؟ اگر سچ کو چھپایا گیا اور جھوٹ بول کر قوم کو دھوکہ دےاگیا تو آئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی۔بے شک ہمارانام نہ لےںاوربھلے ہماری تعرےف نہ کرےں لےکن منصوبوں مےں بچت کے بارے مےں عوام کو ضرور آگاہ کےا جائے۔خوف خدا کو دل و دماغ مےں رکھ کر قوم کی رہنمائی کی جائے ۔پاکستان کا درد رکھنے والے مےڈےا کے لوگوں سے درخواست ہے کہ قومی معاملات پر اےمانداری سے قوم کی صحےح رہنمائی کی جائے۔ہم پہلے پاکستانی ہےں اور بعد مےں کچھ اور۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے دل سے اپنی اولاد کی طرح قریب رکھیں، اسی طرح پاکستان دنیا کی عظیم ترین مملکت بنے گا اور قائدؒ اور اقبالؒ کا پاکستان بنے گا۔انہوںنے کہا کہ انشاءاللہ وہ وقت ضرور آئے گا جب پاکستانی قوم اےک اےسی عظےم قوم بنے گی جس کی دوست اوردشمن سب عزت کرےں گے اورےہی قائد ؒ و اقبالؒکا پاکستان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اس بات کا گواہ ہے کہ ڈیڑھ دو سال قبل توانائی منصوبوں کے معاہدے ہوئے اور دن رات کام کرکے ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔ میں اس کا کریڈٹ سابق وزیراعظم نوازشریف، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ہی نہیں دیتا بلکہ یہ پاکستان کے 21 کروڑ عوام کی جیت ہے اور یہ جہد مسلسل ،امانت، دیانت اور محنت کی کہانی ہے۔ ملک کی 70 سالہ تاریخ میں توانائی منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کی کوئی اور مثال موجود نہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ان منصوبوں پر انسانوں نے نہیں بلکہ جنات نے کام کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں یہاں کسی پر تنقید کرنے نہیں آیا بلکہ عوام کو خوشخبری سنانے آیا ہوں کہ 1263 میگاواٹ کے ایک او رپلانٹ پر کام کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس پر ہم اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب پاور پلانٹ کے لگنے سے پاکستان مےں نئی ٹےکنالوجی آئے گی۔انہوںنے کہا کہ گدو پاور پلانٹ6سال پہلے لگا تھا اورےہ منصوبہ ساڑھے آٹھ لاکھ ڈالر فی مےگاواٹ کے نرخ پر لگاےا گےا تھاجبکہ حال ہی مےں 3600مےگاواٹ کے تےن گےس پاور پلانٹ4لاکھ 20ہزار ڈالر فی مےگاواٹ کی قےمت پر لگائے گئے ہےںاور مےں 1263مےگاواٹ کے پنجاب پاور پلانٹ کے منصوبے کاان تےن منصوبے سے موازنہ کررہا ہوںاورےہ منصوبہ ان تےنوں منصوبوں کے مقابلے مےں کم ازکم دس ارب روپے کم لاگت مےں لگاےا جارہا ہے ۔ ان منصوبوں سے صارف کو فائدہ ہوگا اور عوام کو سستی بجلی ملے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے عالمی بےنک کے جنوبی اےشےا رےجن کے کنٹری ڈائرےکٹر پچا موتھو الانگو نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں عالمی بینک کے تعاون سے سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک نے اراضی کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے اور سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے اصلاحاتی پروگرامز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے لائق تحسین اصلاحات کی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ترکی کی پارلےمنٹ کے رکن برہان کےاترک (Mr. Burhan Kayaturk) نےملاقات کی- ملاقات میںپاکستان اور ترکی کے مابےن دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں خصوصا ہیلتھ کیئر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا-ممبر ترک پارلیمنٹ کی جانب سے شعبہ صحت کی بہتری اور دیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی- رکن ترک پارلیمنٹ برہان کےاترک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے بھائی ہیںاوربھائیوں کا ہاتھ تھامنا کوئی احسان نہیں،یہ ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی -پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو خوب سے خوب تر بنانے کے لئے ہر ضروری تعاون مہیا کریں گے- انہوں نے کہا کہ وزیراعلی شہبازشریف نے ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے لئے بے پناہ محنت سے کام کیاہے اورپنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم میں اصلاحات کے دور رس نتائج سامنے آئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے فیصل آباد کے قریب ڈجکوٹ روڈ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاںبحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

حضرت داتا گنج بخش ؒکے مزار کو عرق گلاب سے غسل ،روح پرور مناظر

لاہور (خصوصی رپورٹ) حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے مزار اقدس کی تقریب غسل آج دوپہر ایک بجے دوپہر داتا دربار میں منعقد ہوگی جس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراوقاف پنجاب زعیم قادری، سیکرٹری اوقاف عہد الجبار شاہین اور ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ اوقاف ذرائع کی جانب سے غسل کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آمد کے دعوے بھی کیے جا رہے ہیں، تاہم ایوان وزیراعلیٰ کے ذرائع کے مطابق پشاور بم دھماکے کے بعد اس حوالے سے رات گئے تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا تھا۔ دربار حضرت سید علی بن عثمان الہجویریؒ کو پانچ من عرق گلاب سے غسل دیا جائے گا۔

ڈینگی نے خیبرپختونخوا میں پنجے گاڑ لئے ،مزید 410افراد بارے افسوسناک خبر

پشاور‘ جمرود (خصوصی رپورٹ) خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 410افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
ڈینگی

آئی لینڈرزکیخلاف ٹیم مایوس نہیں کریگی

کراچی(آئی این پی)قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سری لنکا کیخلاف قومی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریگی، پاکستانی ٹیم کا اصل امتحان دوسرے ممالک میں ہو گا،5اکتوبر کو پاکستان سپر لیگ کے بارے میں بریکنگ نیوز دوںگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پانچ اکتوبر کو پاکستان سپر لیگ کے بارے میں بریکنگ نیوز دیں گے کہ وہ کس ٹیم کی جانب سے ایکشن میں نظر آ سکتے ہیں۔ سری لنکا کیخلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید ہے تاہم یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان ٹیم کا اصل امتحان انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں ہو گا ، جہاں اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس وقت سینئر کھلاڑیوں پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ٹیم کیلئے مصباح الحق اور یونس خان کا متبادل بننے کی کوشش کریں جبکہ نوجوان کھلاڑی بھی اس خلا کو پر کر کے ٹیم میں اپنی جگہ مضبوط کر سکتے ہیں۔فواد عالم کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کے سوال پر شاہد آفریدی نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ جانے کیوں انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے حالانکہ وہ ایک پراعتماد بیٹسمین ہیں اور ماضی میں انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔