تازہ تر ین
qamr-bajwa

پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈا کرنیوالے کون،سپہ سالار نے حقائق واضح کردئیے

راولپنڈی(آئی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک مخالف پروپیگنڈا میں ملک دشمن غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں، پاک فوج ہر قسم کے اندرونی وبیرونی چیلنجز سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور کوئی بھی پاکستان کو بری نظر سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا ، بلوچستان کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ،بلوچستان میں ترقی ،استحکام اور امن کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا ، نوجوان نسل پاکستان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں ، نوجوان اپنے مثبت کردار سے قومی یکجہتی وترقی میں کردارادا کریں، نوجوان نسل ملک مخالف پراپیگنڈا سے کبھی بھی متاثر نہ ہوں، پاک فوج نے پوری قوم کی حمایت سے ملک کو دہشت گردی اور تشدد سے پاک کرنے کےلئے بہت اہم کامیابیاں حاصل کیں، قومی مقاصد کے حصول کے لئے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ڈائریکٹوریٹ (آئی ایس پی آر) میں بلوچستان کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلباءاور اساتذہ کے 173رکنی وفد نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ،بلوچستان میں ترقی ،استحکام اور امن کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا ، نوجوان نسل پاکستان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں ، نوجوان اپنے مثبت کردار سے قومی یکجہتی وترقی میں کردارادا کریں ۔ آرمی چیف نے کہا کہ نوجوان نسل ملک مخالف پراپیگنڈا سے کبھی بھی متاثر نہ ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ملک مخالف پروپیگنڈا میں ملک دشمن غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں ۔ آرمی چیف نے طلباءکو تعلیم پر توجہ ، سخت محنت کرنے اور منفی سرگرمیوں سے بچنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہماری قومی ترجیحی ہے ۔ کوئٹہ میں نسٹ یونیورسٹی کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے ، بلوچستان متحرک اور صلاحیتوں سے مالا مال نوجوان نسل رکھنے والا صوبہ ہے ، پاکستان کا مستقبل بلوچستان کی قابل اور باصلاحیت نوجوان نسل سے وابستہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ قومی مقاصد کے حصول کے لئے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں گے ۔آرمی چیف نے کہا کہ مجھے اس بات پر بہت فخر ہے کہ میرا تعلق بلوچ رجمنٹ سے ہے اس لئے مجھے بلوچستان کے ساتھ بہت پیار ہے ، یہ ہمارا ملک ہے ہم اس میں رہتے ہیں اور ہم نے یہیں مرنا ہے ۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے اندرونی وبیرونی چیلنجز سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور کوئی بھی پاکستان کو بری نظر سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا ۔آرمی چیف نے طلباءکو یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج انہیں ایک محفوظ اور مستحکم پاکستان دینے کے لئے پرعزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے پوری قوم کی حمایت سے ملک کو دہشت گردی اور تشدد سے پاک کرنے کےلئے بہت اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ آرمی چیف نے صوبے میں حکومت کے تعاون سے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کا بھی ذکر کیاجس میں مواصلات ، انفراسٹرکچر، سکولز اور کیڈٹ کالجز شامل ہیں ۔اس موقع پر طلباءنے پاک فوج کے بلند مورال اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے پرامن اور خوشحال پاکستان کےلئے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv