تازہ تر ین

وٹس ایپ پر بڑی پابندی لگا دی گئی

بیجنگ(ویب ڈیسک) چین میں پیغام رسانی کی معروف سروس واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔خبروں کے مطابق چین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام کے بعد واٹس ایپ کو بھی بلاک کردیا ہے۔ چین میں موجود بعض صارفین نے ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں لکھا ہے کہ گزشتہ ہفتے سے وہ واٹس ایپ تک رسائی حاصل نہیں کر پارہے اور غیر اعلانیہ بندش سے انہیں پریشانی کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 19ستمبر سے واٹس ایپ صارفیں کی بڑی تعداد پیغام رسانی کی اس سہولت سے محروم ہے جب کہ چینی حکومت نے ایک ہفتہ گزرجانے کے باوجود باضابطہ طور پر واٹس ایپ کو بند کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv