تازہ تر ین

انیل کپور ایشوریا کے ساتھ کام کرنے پر خوشی سے نہال

ممبئی: بالی  وڈ اسٹار انیل کپور نے 17 سال بعد ایشوریا رائے بچن کے ساتھ فلم ”فینی خان“ میں کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انیل کپور اور ایشوریا رائے 2 فلموں ”تال“ اور ہمارا دل آپ کے پاس ہے“ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں جب کہ دونوں میں فلموں میں ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔اس کے بعد دونوں اداکار کسی بھی فلم میں ایک ساتھ نہیں نظر آئے لیکن اب 17 سال بعد یہی جوڑی فلمساز راکیش اوم پر کاش مہرہ کی فلم ”فینی خان“ میں اداکاری کے جوہر دکھائے گی۔انیل کپور 17 سال بعد ایشوریا رائے کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر خوشی سے نہال ہیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ہے۔اداکار کا کہنا تھا کہ ایشوریا کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا موقع ملنے پر بہت خوش ہوں اور میری ان کے ساتھ تیسری فلم ہے جس کا شدت سے انتظار ہے۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال بعد داڑھی کے بغیر فلم میں کام کروں گا اور طویل عرصے بعد لوگوں کو مونچھ میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔فلم ”فینی خان“ میوزیکل کامیڈی فلم ہے جو کہ ہالینڈ کی ”ایوری باڈیز فیمس“ سے ماخوذ ہے جس کی شوٹنگ اکتوبر میں شروع کی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv