تازہ تر ین
maleeha lodhi.jpg

ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ میں سنگین غلطی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کا مسئلہ اجاگر کرنے کیلئے غلط تصویر دکھادی، اسرائیلی حملے میں زخمی فلسطینی لڑکی کو کشمیری بنادیا، پاکستانی اقدام کو غیر ملکی میڈیا شدید تنقید کا نشانہ بنارہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی سنگین غلطی نے ملکی وقار دا پر لگادیا، سشما سوراج کی تقریر کا جواب دینے کی جلد بازی یا لاپرواہی ملیحہ لودھی نے اسرائیلی حملے میں زخمی فلسطینی خاتون کی تصویر دکھادی، جسے بھارتی مظالم کا شکار پیلٹ گن سے زخمی کشمیری خاتون بتایا گیا۔ ملیحہ لودھی کی جانب سے اقوام متحدہ میں دکھائی گئی تصویر میں ایک لڑکی جس کے چہرے پر زخموں کے کئی نشانات تھے، یہ تصویر ایوارڈ یافتہ فوٹو گرافر ہیدی لیوائن نے 2014 میں غزہ میں لی تھی، یہ تصویر 17 سالہ راویہ ابو جمعہ کی ہے جو غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں شدید زخمی ہوگئی تھی۔ ملیحہ لودھی کا اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران کہنا تھا کہ یہ بھارتی جمہوریت کا اصل چہرہ ہے، جنوبی ایشیا میں بھارت دہشت گردی کی ماں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں پکڑے گئے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی سنگین غلطی پر تاحال دفتر خارجہ کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv