تازہ تر ین
Sirajul-Haq

سراج الحق کی حکومت پر کڑی تنقید, 22ستمبر کو کیا کرنیوالے ہیں؟اعلان کردیا

کراچی (خصوصی رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے حکمرانوں نے ایمل کانسی ، ملا ضعیف ، ڈاکٹر عافیہ کو پکڑ کر امریکہ کے حوالے کیا ، جو حکمران دختر فروش ،برادر فروش اور دین فروش ہوں ان سے کوئی توقع نہیں رکھی جاسکتی ،22ستمبر کو کراچی سے چترال تک روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے اور مارچ کیے جائینگے ،نیب کے ادارے پر اربوں روپے خر چ ہوتے ہیں لیکن یہ مچھروں کو پکڑتا اور اونٹ کو چھوڑدیتاہے ۔ نیب کے سربراہ کے تقرر کا اختیار وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر سے لے کر معزز عدلیہ کے ججوں کو دیا جائے ،سعودی عرب نے امریکہ میں طوفان کے متاثرین کے لیے تو امداد دی لیکن برما کے مسلمانوں کے لیے کچھ نہیں دیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو ایم اے جناح روڈ پر جماعت اسلامی کراچی و جمعیت اتحادعلما کراچی کے تحت اتحاد امت علما کنونشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کنونشن میں متعدد قراردادیں بھی منظور کی گئیں جن میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت برما کے سفیر کو ملک بدر کر کے سفارتی تعلقات ختم کرے ، عالمی سطح پر سفارتی مشن روانہ کرے اور اوآئی سی واقوام متحدہ کے فورمز کے ذریعے اس مسئلے کو اٹھایا جائے ، پارلیمانی وفد برما بھیجا جائے ، حکومت بنگلہ دیش اور ملائشیا میں روہنگیا مسلم مہاجرین کے کیمپوں تک رسائی حاصل کر کے ان کی مدد کرے ، ملک میں موجود روہنگیا مسلمانوں کو پاکستانی شہریت دیکر قومی دھارے میں شامل کیا جائے ، اقوا م متحدہ کی امن فوج برما بھیجی جائے اور آنگ سان سوچی سے نوبیل انعام واپس لیا جائے ۔ مدارس دینیہ کی رجسٹریشن پر عائد پابندی ختم کی جائے ، علما کرام کی بلا جواز گرفتاریاں بند کی جائیں ، دفعہ 62، 63اور تحفظ ختم نبوت و قانون توہین رسالت ؓ سمیت اسلامی دفعات ختم کرنے کی مذموم مہم بند کی جائے ۔ میڈیا پر بے حیائی ، فحاشی و مغربی و ہندو انہ تہذیب وثقافت کا پرچار روکاجائے ، تعلیمی نصاب کو سیکولر اور لادین بنانے کی کوششیں ترک کی جائیں اور جمعہ کی چھٹی بحال کی جائے ۔ سراج الحق کا کہناتھا حکمرانوں کی وجہ سے نوجوان بیروزگار گھوم رہے ہیں بچے بھوکے سوتے ہیں، حکمرانوں کو صرف کرپشن کا مال جمع کرنے کا تجربہ ہے ، پابندیوں اور لاٹھیوں سے ڈرا کر ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی، طیب اردوان برما جاسکتے ہیں تو پاکستانی حکمران کیوں نہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv