تازہ تر ین

اٹھارہ قیراط سونے سے بنا کموڈ

لاہور (خصوصی رپورٹ)نیویارک کے میوزیم میں ایک انوکھا کموڈ عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جو کسی اور شے سے نہیں بلکہ خالص سونے سے تیار کیا گیا ہے ۔اطالوی آرٹسٹ موریزو کیٹلین نے اٹھارہ قیراط سونے سے یہ کمو ڈ تیارکیا ہے جسے امریکی شہری ٹکٹ خرید کر استعمال کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔نیویارک میں واقع میوزیم میں رکھے گئے اس گولڈ کموڈ کوگزشتہ روز سے باقاعدہ عوام کیلئے کھول دیا گیا جسے استعمال کرنے کے خواہشمند افراد کو پہلے ٹکٹ خریدنا پڑیگا ۔میوزیم انتظامیہ کے مطابق ایک گارڈ اس کی حفاظت کیلئے ٹوائلٹ کے باہر ہر وقت موجود ہوگا جبکہ خصوصی وائپرز کے ذریعے اس ٹوائلٹ کو ہر پندرہ منٹ بعد صاف کیا جائے گا ۔


خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv