تازہ تر ین

بچوں کی قاتل گیم بارے والدین میں تشویش، خبریں آفس میں فون کالز کا تانتا بندھا رہا

لاہور(نادر چوہدری سے )نوجوان نسل کو موت کے منہ میں دھکیلنے والی گیم کی خبر کے بعد والدین میں تشویش کی لہر ، دن بھر “روز نامہ خبریں”کے دفتر شہریوں کی فون کالز کا تانتا بندھا رہا، گیم کے متعلق تفصیلات اور حفاظتی تدابیر دریافت کر تے رہے ، ایف آئی اے سمیت حکومت یا کسی بھی ذمہ دار ادارے کی جانب سے اس حوالے سے کوئی آگاہی نہیں دی گئی ، شہریوں کا اعتراض۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز “روز نامہ خبریں”میں بلو وہیل سو سائٹ گیم کے متعلق شائع ہونے والی خبر کے بعد والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور دن بھر شہری “رو ز نامہ خبریں” کے دفتر فون کر کر کے گیم کے متعلق دریافت کرتے رہے ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ جو کام ایف آئی اے حکومت یا متعلقہ اداروں کی جانب سے کیا جانا چاہیئے تھا وہ خبریں نے کرکے ہمارے بچوں کی زندگیوں کو لاحق خطرے بارے آگاہ کیا ہے ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے تھا کہ وہ اس خطرناک گیم کے متعلق کوئی حفاظتی اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ ہم والدین کو بھی اس گیم کے خطرناک نتائج بارے آگاہی دیتے تاکہ ہم اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ان کی زندگیوں کی بھرپور حفاظت کر سکتے لیکن حکومتی سطح پر ہمیں اس قسم کی کسی بھی خطرناک گیم اور اس سے ہونے والے ابتک کے جانی نقصانات بارے کچھ علم نہیں تھا تاہم “روز نامہ خبریں” میں اس گیم کے متعلق پڑھ کر گیم کے متعلق علم ہوا ۔ شہری خبریں آفس میں فون کر کے گیم میں مبتلاءبچوں کی حرکات بارے اور گیم میں مبتلاءہونے والے بچوں کی سٹیجز مکمل نہ ہونے پر درمیان میں ہی گیم ختم کروادینے پر گیم کے ایڈمنسٹریٹرز کی جانب سے اہل خانہ سمیت گیم کے پلیئر کو بھی جانی نقصان پہنچانے کے حوالے سے ہیکرز کی پاکستان میں دسترس اور گیم میں مبتلاءبچوں کو چھڑوانے کی صورت میں نقصانات کے حقائق بارے دریافت کرتے رہے ۔ یادرہے کہ بلو وہیل سو سائٹ گیم ایک جان لیوا گیم ہے جو دماغی طور پر کمزور اور بہت جلد کسی بھی چیلنج کو اپنے دماغ پر سوار کرلینے اور دھمکی آمیز پیغام کی صورت میں انتہائی پریشانی میں مبتلاءہونے اور انتہائی ڈر محسوس کرنے والے کم عمر کے بچوں کو موت میں دھکیلنے کیلئے بنائی گئی ہے جس کو کھیلنے والے 150کم عمر لڑکے اور لڑکیاں لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv