تازہ تر ین
bilawal

دہشتگردوں کی رہائی خطرناک, عدالت کا فیصلہ مسترد

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بے نظیر بھٹو قتل کیس کا عدالتی فیصلہ ان کے بچوں بلاول، آصفہ اور بختاور نے مسترد کردیا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو رہا کرنا ناجائز اور خطرناک ہے، پیپلز پارٹی تمام قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لے رہی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر “ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ مایوس کن اور ناقابل قبول ہے، دہشت گردوں کو رہا کرنا نہ صرف ناجائز ہے بلکہ خطر ناک ہے، پیپلز پارٹی تمام قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لے رہی ہے۔ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری والدہ کے قتل کو دس سال گزر گئے ہیں اور ہم تاحال انصاف کے منتظر ہیں۔عدالت نے سہولت کاروں کو سزا دی ہے مگر اصل جو اصل مجرم ہیں وہ آزادانہ گھوم رہے ہیں۔بختاور بھٹو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف نے جائے وقوعہ کو دھونے اور بے نظیر بھٹو کی گاڑی کے دروازے بند کرنے کاحکم دیا ہے انہوں نے مشرف کی گرفتار ی کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔ بختاور کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے مگر اصل دہشت گردوں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv