سکھوں کے بعد ہندﺅں کی گرُو بارے بھی شرمناک انکشاف

ممبئی (ویب ڈیسک) گزشتہ روز بھارتی گروگرمیت رام سنگھ کو دو خواتین کو عصمت دری کرنے پر بھارتی عدالت نے بیس سال کی قید سنا دی گئی جس کے بعد بھارتی ریاست پٹیالہ میں اس کے پیروکاروں نے تباہی مچا دی جس کی وجہ سے کم از کم 38 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ کروڑوں کی املاک کو نقصان جلا دیا گیا تھا۔ تاہم اب گرمیت سنگھ کی طرح بھارتی میڈیا میں ایک اور گرو کو چرچا ہونا شروع ہو گیا ہے مگر اس بار گرو کوئی مرد نہیں بلکہ ایک خاتون ہے۔ لاکھوں ہندوﺅں کی روحانی پیشوا رادھے ماں ممبئی میں پیدا ہوئی اصل نام سکھ ویندر کور ہے رادھے ماں نے اپنے آپ کو گاڈیس کا خطاب دیا لیکن بھارتی میڈیا کے مطابق رادھے ماں خواتین جنسی طور پر ہراساں کرتی رہی ہے۔ بالی وڈ انڈسٹری کی جانی مانی شخصیت ڈولی باندرا نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ رادھے ماں نے اس کےساتھ بھی غیر اخلاقی حرکات کرنے کی کوشش اس کے علاوہ سینکڑوں لڑکوں کے ساتھ بھی تعلقات بھی ہیں ڈولی باندرے نے رادھے ماں کے خلاف رپورٹ درج کروا دی ہے۔ واضح رہے کہ رادھے ماں کے درشن اورملنے والوں میں بالی وڈ انڈسٹری کے بڑے ستارے بھی شامل ہیں۔ تاہم ابھی تک دوسرے کسی فلمی ستارے نے ڈولی کے الزامات کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اب دیکھنا یہ ہے کہ رادھے ماں کے ساتھ بھی ایسا سلوک ہو گا جیسا گرو میتر رام سنگھ کے ساتھ ہوا یہ وقت ہی بتائے گا۔

شہباز شریف کیطرف سے نوٹس بارے اہم جواب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹر اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ ان کو ابھی تک شہباز شریف کی جانب سے کوئی بھی لیگل نوٹس نہیں ملا ،اگر ان کی طرف سے کوئی نوٹس آیا تواس کو جواب دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ شہباز شریف تو ہر وقت غصے میں رہتے ہیں، اگران کی طرف سے کوئی نوٹس آتا ہے تو اس کا جواب دیا جائے گا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ شہباز شریف خود کو پانامہ کیس سے الگ سمجھتے ہیں ،انہوں نے اس کیس میں کوئی بھی بیان نہیں دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کا خیال ہے کہ پانامہ کیس میں ان کے بھائی ،بھتیجے اور بھتیجی کا ہے ان کا اس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔واضح رہے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ملتان میٹرو بس منصوبے میں مبینہ کرپشن کی الزامات کے دفاع میں آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ نجی ٹی وی اور اعتزازحسین کو الزامات لگانے پر لیگل نوٹس بھجوائے گے۔

این اے 120کا معرکہ, ملازمتوں کی لوٹ سیل لگادی

لاہور(ویب ڈیسک) این اے 120کے ضنمی الیکشن میں کامیابی کےلئے مریم نواز نے نوکریاں بانٹنا شروع کردیں ہیں۔ سرکاری ملازمتیں دینے کے وعدے کے بعد ناراض کارکنان راضی ہونا شروع ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق این اے 120کی انتخابی مہم کے سلسلے میںمسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر میں اجلاس ہوئے ہیں جہاں حکمران جماعت کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مریم نواز مذکورہ حلقے میں انتخابی مہم کے نگران مقرر ہیں۔مریم نواز نے کارکنان سے شکایات اور مطالبات تحریری صورت میں طلب کیے تو حصول ملازمت کےلئے درخواستوں کے ڈھیر لگ گئے۔مریم نوازنے کارکنان کی ملازمت فراہم کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے۔

”وہ“ میرا سامنا کرنے کی بجائے لندن بھاگ گئے

لاہور ( این این آئی) عائشہ احد ملک نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز مےرے کیسز کا سامنا کرنے کی بجائے لندن بھاگ گئے ،جو اپنے وطن مےں عےد نہ کرےں وہ ملک اور قوم کے ساتھ کےسے مخلص ہو سکتے ہے۔میڈیا کو جاری اپنے ایک بےان مےں انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز اور رانا ثناءاللہ کے خلاف مےری اےف آئی آر درج نہےں کی جا رہی مےری وکلاءبرادری اور سماجی تنظےموں سے حماےت کی اپےل ہے ،مےں نے ہمےشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے ، گزشتہ سات سالوں سے عدالتوں کا دروازہ کھٹکٹا رہی ہوں اب مجھے پورا ےقےن ہے کہ عدلےہ آزاد ہے مجھے انصاف ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مےر ے اوپر جھوٹے کیسز بنائے گئے جن کا حقےقت سے کوئی تعلق نہےں مےں آخری دم تک ظالموں کا مقابلہ کروں گی۔

تقویٰ کی بنیاد توحید, ایمان افروز خطبہ حج

مکہ المکرمہ (ویب ڈیسک)9ذوالحجہ کو حج کے رکن اعظم وقوف عرفات کے دوران ڈاکٹر شیخ سعد بن الشتری نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا رسول کریم ? کواخلاق عالیہ پر فائز کیا گیا تھا لہٰذا مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اخلاق کے ذریعے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنائیں۔اللہ ہمیں مستحق ممالک کی مدد کرنے کی توفیق دے۔انہوں نے اپنے خطبے کے دروان اسلام کے بنیادی عقائد کا ذکر کیا۔محاسن اسلامی کو اپنانے اور محرمات سے دور رہنے کا درس دیا تفصیلات کے مطابق عقیدہ توحید اور تقویٰ پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شیخ سعد بن الشتری کا کہا تھاکہ تمام تریفیں اللہ کے لیے ہیں۔تقویٰ کی بنیاد توحید ہے۔نصیحت کرتا ہوں کہ تقویٰ اختیار کریں۔اللہ سے ڈرو جیسے اس سے ڈرنے کا حق ہے۔جو تقویٰ اختیار کرے گا اللہ اسکے لیے آسانیاں پیدا کرے گا۔توحید کا پیغام تمام انبیا? نے انسانوں تک پہنچایا۔عقیدہ رسالت پر بات کرہوئے آپ کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہر امت میں نبی بھیجے۔اللہ نے رسول اکرم ﷺکو تمام انسانوں کی ہدایت کے لیے بھیجا۔رسول کریم ? اخلاق عالیہ پر فائز کیا گیا تھا لہٰذا مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اخلاق کے ذریعے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنائیں۔قرآن کو انسانیت کے لیے ہدایت بنایا۔اسلامی محاسن کا تذکرہ کرتے ہوئے آپ کا کہنا تھا۔اسلام عدل کا درس دیتا ہے۔اسلام لغو اور فحش باتوں سے منع کرتا ہے۔اسلام والدین اور اساتذہ کو یہ حکم دیتا ہے کہ اپنی اولاد کو قرآنی تعلیمات دیں۔مالی معاملات میں خورد برد نہ کی جائے۔نبی پاک نے بھی یہی فرمایا تھا کہ ہم پر ایک دوسرے کے مالی معاملات حرام ہیں۔اسلام نے ہر قسم کے سود اور غبن کو حرام قرار دیا۔اسلام کہتا ہے کہ ذاتی معاملات کو درست رکھیں۔امانت میں خیانت شامل نہ کریں۔ایمان میں کفر شامل نہ کریں۔اللہ حد سے تجاوز کرنے والے کو پسند نہیں کرتا۔اسلام ہمیں والدین کی خدمت کا درس دیتا ہے۔اللہ کے نزدیک فضیلت کا معیار تقویٰ ہے۔اللہ کے احکامات پر عمل کرنا ہمیں اللہ کا قرب عطا کرے گا۔ اسلام ہمیں وعدے پورے کرنے کاحکم دیتا ہے۔چاہے وہ عمل سیاسی عمل ہو،ذاتی عمل ہو ،انفرادی عمل ہو،قومی عمل ہو یا بین الاقوامی ضرورت اس امر کی ہے کہ شریعت پر سختی سے کار بند ہوا جائے۔بین القوامی صورتحال پر بات کرے ہوئے آپکا کہنا تھا کہ قرآن ہمیں مستحق ممالک کی مدد کرنے کا حکم دیتا ہے۔دعا گو ہیں کہ اللہ مسجد اقصی اور فلسطینیوں کی مدد کرے۔انہوں نے خطبہ حج کو سمیٹتے ہوئے کہا جنہوں نے آپ سے دعاووں کی درخواست کی انکو بھی نہ بھلائیں۔آخیر میں آپ نے حج کے مناسک پر بھی روشنی ڈالی اور حجاج کرام کو مناسب ہدایات بھی دیں۔

عمران خان بارے توہین عدالت کیس, فیصلے بارے اہم خبر آگئی

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب عمران خان کو توہین عدالت نوٹس کے معاملہ پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اگرتوہین عدالت کا نوٹس بھیجا ہے تو فریق کو چاہیئے کہ معافی مانگے۔ بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے الیکشن کمیشن کی جانب عمران خان کو توہین عدالت نوٹس سے متعلق اپیل کی سماعت کی اس موقع پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ توہین عدالت کا نوٹس غیر قانونی اور غیر آئینی ہے،توہین عدالت کا نوٹس صرف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے اختیار میں ہے الیکشن کمیشن کے پاس نہیں ہے ، لہذا عدالت الیکشن کمیشن کے دس اگست کے حکم نامے کو کالعدم قرار دے ۔جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کو کیسے توہین کی کارروائی کا اختیار نہیں ہے قانون بتائیں ، آپ صرف آئین کے مطابق عدالت کو مطمئن کریں ، اگر الیکشن کمیشن نے کسی کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجا ہے تو فریق کو چاہیئے کہ معافی مانگے ، بعد ازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ڈاکٹر قدیر کی ”امریکہ“ حوالگی بارے اہم ترین خبر

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ مشرف چاہتا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو امریکہ کے حوالے کر دیا جائے میں نے سخت اختلاف کیا، کوئی بھی جس کو ملک سے ڈی پورٹ کرنا ہو اس کو ملک کے چیف ایگزیکٹو کے دستخط کے بنا ڈی پورٹ نہیں کیا جا سکتا۔بدھ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف 2004میں یہ چاہتے تھے کہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو امریکہ کے حوالے کر دیا جائے مگر میں نے ان سے اختلاف کیا اور ڈاکٹر اے کیو خان کو امریکیوں کے حوالے نہیں کرنے دیا کیونکہ وہ پاکستان کے ہیرو ہیں، انہوں نے ایٹم بم بنا کر پاکستان کی مدد کی اور دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، کوئی بھی جس کو ملک سے ڈیپورٹ کرنا ہو اس کو ملک کے چیف ایگزیکٹو کے دستخط کے بنا ڈیپورٹ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میرے سے پہلے بھی کچھ وزرائے اعظم تھے جنہوں نے ایمل کانسی اور یوسف رمزی کو ڈی پورٹ کروا کے امریکہ کے حوالے کر دیا تھا ان کا ذکر کوئی بھی نہیں کرتا، سارے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے معاملے کی بات کرتے ہیں، میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو امریکہ کے حوالے سے نہیں کر سکتا تھا کیونکہ وہ قوم کا اثاثہ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔واضح رہے کہ میر ظفر اللہ جمالی اس سے پہلے 2010میں بھی ا س قسم کا بیان دے چکے ہیں جس کے کلپس بھی نجی ٹی وی کے پروگرام میں دکھائے گئے۔