وزیراعظم کا انتخاب آج ، اپوزیشن متفقہ امیدوار لانے میں ناکام

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نئے وزےر اعظم کا انتخاب آج ہوگا مسلم لےگ (ن) کی طرف سے شاہد خاقان عباسی ، پےپلز پارٹی کے خورشےد شاہ ، نوےد قمر ، تحرےک انصاف کی طرف سے عوامی مسلم لےگ کے شےخ رشےد ، اےم کےو اےم کی کشور زہرا اور جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ وزےر اعظم کے امےدوار ہےں ۔ صدر مملکت ممنون حسےن نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کےا ہے اجلاس کی صدارت سپےکر اےاز صادق کرےں گے ۔ قومی اسمبلی کے 342 کے اےوان مےں مسلم لےگ (ن) کو واضع اکثرےت حاصل ہے ان کے اپنے ووٹروں کی تعداد 188 ہے جبکہ اتحادےوں کے ووٹ الگ سے ہےں ۔مسلم لےگ (ن) کو پارلےمنٹ مےں واضع اکثرےت حاصل ہے ان کے ممبران کی تعداد 188 ہے جبکہ اتحادےوں کے ووٹ بھی ان کو ملےں گے ۔ وزےر اعظم کے انتخاب مےں کامےابی کےلئے 172 ووٹوں کی ضرورت ہوگی ۔اپوزےشن کی طرف سے مشترکہ امےدوار لانے کےلئے رابطے جاری ہےں اور آج قائد حزب اختلاف سےد خورشےد شاہ کی زےر صدار ت اپوزےشن کے اجلاس مےں کسی اےک امےدوار پر اتفاق کرنے پر مشاورت ہوگی۔ اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کے عہدے پر متفقہ امیدوار نامزد کرنے میں ناکام ہوگئیں ¾ اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس (آج)منگل کی صبح گیارہ دوبار ہوگا جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)کے امیدوار شیخ رشید احمد ¾ پیپلز پارٹی کی طرف سے خورشید شاہ اور سیدنوید قمر ¾ ایم کیو ایم کی کشور زہرا اور جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ۔ذرائع کے مطابق پیر کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے کمرے میں اپوزیشن پارلیمانی رہنماو¿ں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے امیدوار کےلئے مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں خورشید شاہ، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید ، پرویز الٰہی ، طارق بشیر چیمہ، آفتاب شیر پاو¿، شیخ صلاح الدین اور شیریں رحمان بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر صحافی نے اپوزیشن رہنماو¿ں سے سوال کیا کہ کیا ایک امیدوار پر اتفاق ہوجائےگا یا اختلاف برقرار رہیں گے اور اپوزیشن کے دو امیدوار سامنے آئیں گے۔ خورشید شاہ اور شاہ محمود قریشی نے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا جبکہ شیخ رشید نے مبہم جواب دیتے ہوئے کہا کہ دیکھیں جو اللہ کو منظور۔اپوزیشن رہنماو¿ں کے اجلاس سے قبل خورشید شاہ سے شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید نے علیحدگی میں ملاقات کی جس کے دوران عمران خان کی جانب سے شیخ رشید کی وزارت عظمی کےلئے نامزدگی اور زرداری کے خلاف تقریر پر بات ہوئی تاہم ملاقات میں تحفظات دور نہ ہو سکے ¾ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی نے خورشید شاہ سے استفسارکیا کہ کیا ہم چلے جائیں؟ تاہم خورشید شاہ نے انہیں جانے سے روک دیا اور اپوزیشن پارلیمانی رہنماو¿ں کے اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی۔پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے اپوزیشن میں اتفاق رائے پیدا ہوجائے، انشاءاللہ اپوزیشن کو اکٹھا رکھیں گے ¾عوامی مسلم لیگ ایک جماعت ہے اور شیخ رشید اس کے امیدوار ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف ،عوامی مسلم لیگ اور مسلم لیگ (ق) کی طرف سے وزارت عظمیٰ کے لئے نامزد امیدوار شیخ رشید احمد نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں سیکرٹری قومی اسمبلی جواد رفیق ملک کے پاس انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر شاہ محمود قریشی نے ان کا نام تجویز کیا جبکہ مسلم لیگ (ق) کے طارق بشیر چیمہ نے تائید کی ۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد شیخ رشید احمد نے کہاکہ مسئلہ جیت اور ہار کا نہیں ملک سے وابستگی اور جمہوری عمل کوآگے بڑھانا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہیں آج شیخ رشیداحمد کانام تجویز کرکے فخر محسوس ہو رہا ہے جبکہ ایم کیو ایم کی کشور زہرا اور جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر نے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ سیکرٹری قومی اسمبلی جواد رفیق ملک کے پاس دونوں رہنماﺅں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ سید خورشید احمد شاہ کا نام اعجاز جاکھرانی نے تجویز کیا اور اس کی تائید نواب علی وسان نے کی جبکہ سید نوید قمر کا نام شاہدہ رحمانی نے تجویز کیا اور اس کی تائید مسرت رفیق مہیسر نے کی۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ جمہوری عمل میں حصہ لینا سب کا حق ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اپوزیشن جماعتیں باہر جو کچھ مرضی ہیں کریں اس کے اثرات ایوان کے اندر نہ آئیں۔ ہماری کوشش رہی ہے کہ اپوزیشن کا وزارت عظمیٰ کے لئے متفقہ امیدوار ہو۔ (کل) منگل کو اپوزیشن جماعتیں پھر مل بیٹھیں گی، اس کے بعد کوئی فیصلہ سامنے آئے گا۔ عمران خان کی گزشتہ روز کی تقریر کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کام آگ لگانا اور تیل چھڑکنا ہے۔ سیاست میں ایسی باتیں کریں گے تو اسی جماعت پر سونامی آ جائے گی۔دوسری جانب ایم کیو ایم کی طرف سے رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ سیکریٹری قومی اسمبلی کے پاس انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ ان کا نام ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے تجویز کیا جبکہ خواجہ سہیل منصور نے ان کے نام کی تائید کی۔ عبوری وزیر اعظم کےلئے مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار شاہد خان عباسی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ۔پیر کو شاہد خاقان عباسی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچے جہاں انھوں نے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے۔شاہد خاقان عباسی ن لیگ کی طرف سے عبوری وزیر اعظم ہونگے ۔ اس موقع پر خواجہ آصف ، سائرہ افضل تارڑ ، اعجاز الحق ، بلیغ الرحمان اور مسلم لیگ ن کے دیگر کارکن بھی ان کے ساتھ موجود تھے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جو ہماری حکومت کی ترجیحات تھیں وہی میری بھی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کا فیصلہ پارٹی کی اعلی قیادت ہی کرے گی جس میں میری مشاورت شامل ہوگی،کابینہ کا فیصلہ ایک دو روز میں ہوجائے گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سبکدوش وزیراعظم نوازشریف کی پالیسیوں کو جاری رکھا جائے گا، بھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب ہو جاﺅں گا، اس لئے متبادل امیدوار کے کاغذات نامزدگی نہ دیئے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم منتخب ہونے کی صورت میں وزیراعظم ہاﺅس منتقل نہیں ہوں گے بلکہ اپنے ہی گھر میں رہیں گے۔

ہونہار پاکستانی لڑکی نے وطن کا نام روشن کر دیا

کراچی(نیوز ڈیسک) لڑکیوں کا کمرشل پائلٹ کا لائسنس حاصل کرنا بہت بڑی خبر ہوتی ہے کیونکہ عموماً مرد ہی پائلٹ بنتے ہیں اور اس انڈسٹری میں خواتین کو ایئر ہوسٹس ودیگر ایسی پوسٹوں پر دیکھا جاتا ہے، ویب سائٹ پڑھ لو کی رپورٹ کے مطابق اب پاکستان کی ایک اور ہونہار لڑکی نے کمرشل پائلٹ کا لائسنس حاصل کرلیاہے۔ اس لڑکی کا نام ماہ رخ ہے جو کراچی کی رہائشی ہے، ماہ رخ نے اپنی پہلی پرواز کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کیں تو دھوم مچ گئی۔ اور ہر کسی نے اس کی تعریف کی، رپورٹ کے مطابق ماہ رخ کے والد بھی پائلٹ ہیں اور اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والدسے ہی متاثر ہوکر پائلٹ بنی ہے، اس نے کراچی ایئرو کلب سے تربیت حاصل کی ہے اور لائسنس حاصل کیا ہے، اس نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر کے ساتھ لکھا ہے کہ” میری پہلی پرواز حیران کن تھی، مجھے ایسے محسوس ہورہا تھا جیسے میں خواب دیکھ رہی ہوں، یہ میری زندگی کا سب سے بہترین تجربہ تھا، مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ یہ میرا جہاز ہے اور میں اس کی کپتان ہوں، اس احساس نے مجھے بااعتماد بنادیاہے۔

کے پی کے حکومت گرانے بارے اہم انکشافات ، سیاسی جوڑ توڑ

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم (ن) نے خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے اور اِن ہاو¿س تبدیلی کیلئے سیاسی جوڑ توڑ شروع کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ 2013ء کے انتخابات کے بعد بہت سی جماعتوں نے پختونخوا میں مخلوط حکومت کیلئے درخواستیں کیں، لیکن پارٹی نے یہ فیصلہ نہیں کیا۔ رپورٹس کے مطابق اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ کے پی اسمبلی میں اِن ہاو¿س تبدیلی لانے کا وقت آ گیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام کا ایک میٹنگ کے دوران رہنماو¿ں سے کہنا تھا کہ ہم خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت بنا سکتے ہیں تھے لیکن ہم نے تحریک انصاف کی عزت کرتے ہوئے انھیں حکومت بنانے کا موقع فراہم کیا، تاہم اب اسمبلی اراکین ایک مرتبہ پھر اِن ہاو¿س تبدیلی کیلئے متحد ہو چکے ہیں۔ امیر مقام کا کہنا تھا کہ 28 جولائی کا فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ میاں محمد نواز شریف پر کرپشن کا کوئی جرم نہیں اور صرف عوام ہی ملک کے منتخب وزیر اعظم کو نااہل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

نواز شریف کی لاہور آمد پر متوالوں کا انوکھا اقدام

لاہور (خصوصی رپورٹ)سابق وزیراعظم نوازشریف کی لاہور آمد پر والہانہ استقبال کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ وہ عبوری وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی ممکنہ تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کے بعد جمعرات کو لاہور آئیں گے۔ نوازشریف کے بھرپور استقبال کیلئے تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے جمعرات کو اپنے آبائی شہر لاہور پہنچنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور لاہور آمد کے موقع پر ان کا بھرپور استقبال کیا جائیگا اور اس سلسلے میں دو پلان مرتب کئے گئے ہیں۔ بائی ائیر واپسی پر نوازشریف لاہور ائیرپورٹ سے براستہ مال روڈ ، کینال روڈ سے ہوتے ہوئے رائے ونڈ جائیں گے اور دوسری صورت میں موٹروے ٹھوکر نیاز بیگ سے ریلی کی شکل میں رائے ونڈ جاتی امرا جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ ہوںگے۔ جبکہ رائے ونڈ ان کی رہائش گاہ کی جانب جانے والے راستوں پر ان کے خیر مقدمی بینرز اور پوسٹرز بھی آویزاں کئے جائیںگے۔

بے رحم باپ کا شرمناک اقدام

شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ) تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ پرانا شہر میں میاں بیوی کی لڑائی نے شیرخوار بچے کی جان لے لی‘ ملزم گرفتار۔ بتایا گیا ہے کہ ندیم خورشید جس کی ڈیڑھ سال قبل کشور نامی خاتون سے شادی ہوئی جن کے ہاں تین ماہ قبل بچہ پیدا ہوا جبکہ گھر میں لڑائی جھگڑا روزانہ کا معمول تھا اور وقوعہ کے روز بے رحم باپ نے بیٹے کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا جو شدید چوٹ کے باعث دم توڑ گیا۔ پولیس نے ملزم باپ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
بے رحم باپ

انوکھا انصاف ، زانی بھائی کی سزا کس کو ملی ، دیکھئے خبر

چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ) چیچہ وطنی میں پنچایت کے حکم پر زیادتی کے مبینہ ملزم کی 14سالہ بہن کا نکاح متاثرہ خاتون کے شوہر سے کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گاﺅں 114سیون آر کی آبادی امیرپور کے رہائشی رفیق احمد پر الزام تھا کہ اس نے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کی ہے۔ اس پر مخالف فریق کے چند افراد رفیق احمد کے گھر آئے اور اس کی 14سالہ بہن کو اسلحہ کے زور پر پنچایت میں لے آئے جہاں مقامی زمیندار محمدشیر کے ڈیرہ پر لڑکی کا نکاح زبردستی مبینہ طور پر متاثرہ خاتون کے شوہر منیراحمد سے کر دیا گیا۔ پولیس کو اطلاع ملی تو کارروائی کر کے پنچایت کے سربراہ‘ نکاح خواں اور گواہان سمیت 10ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 5ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ 5دیگر ملزمان نے عدالت سے ضمانت لے لی ہے۔
نکاح

مسلسل خاموشی ، سوشل میڈیا پر تلاش گمشدہ مہم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) عدالت عظمیٰ کی طرف سے سابق وزیراعظم کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد صدر مملکت ممنون حسین کی طرف سے مسلسل خاموشی پر سوشل میڈیا پر تلاش گمشدہ کی مہم شروع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی نااہلی اور کابینہ کے تحلیل ہونے کے بعد گزشت تین روز میں صدر مملکت ممنون حسین کی طرف سے سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے مسلسل خاموشی پر سوشل میڈیا پر تبصروں اور قیام آرائیوں کا بازار گرم ہوگیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر صارفین صدر مملکت کی تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ فیس بک پر صدر مملکت کی تصاویر پر تلاش گمشدہ لکھ کر ان تصاویر کو ادھر ادھر شیئر کیا جارہا ہے۔ صارفین نے کہا ہے کہ گزشتہ تین دنوں میں وزیراعظم اور کابینہ نہ ہونے کے باعث ملک چلانے کی ذمہ داری صدر مملکت ممنون مسلسل خاموشی‘ شکوک و شبہاب کو جنم دے رہی ہے کہ ملک جس کے سہارے چل رہا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی بارے شیخ رشید احمد کے اعتراضات مسترد

اسلام آباد (آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نامزد عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی کے بارے میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار شیخ رشید احمد کے اعتراضات کو مسترد کر دیا، وزارت عظمیٰ کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور اعتراضات کے موقع پر کوریج کےلئے میڈیا کو رسائی نہیں دی گئی، میڈیا کے نمائندوں کو سپیکر چیمبر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، مقررہ وقت سہ پہر3بجے وزارت عظمیٰ کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سپیکر سردار ایاز صادق نے جانچ پڑتال کی، میڈیا کے نمائندوں کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور اعتراضات کے والے سے کارروائی کی کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔ ذرائع کے مطاق شیخ رشید احمد نے اپنے اعتراضات کے حق میں دستاویزی ثبوت بھی پیش کئے اور سپیکر کو شاہد خاقان عباسی کے خلاف اپنے ریفرنس سے بھی آگاہ کیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے شیخ رشید احمد کے نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر اٹھائے گئے اعتراضات کو مسترد کر دیا، عوامی مسلم لیگ کے صدر نے وزارت عظمیٰ کے انتخاب کے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کا خانہ نہ ہونے پر بھی اعتراض اٹھایا، اس اعتراض کو بھی مسترد کر دیا گیا اور واضح کیا کہ آئین کے مطابق کاغذات نامزدگی جاری کئے گئے جو پہلے سے موجود تھے ان میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا تاہم وزارت عظمیٰ کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر میڈیا کو سپیکر چیمبر آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات , سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

گلیات (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سابق وزیر اعظم نواز شریف سے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے چھانگلہ گلی پہنچ گئے۔ شہباز شریف سابق وزیر اعظم سے مستقبل کے قومی سیاسی منظر نامے اور نون لیگ کے آئندہ کے سیاسی و قانونی لائحہ عمل پر گفتگو کریں گے۔

پاک چین دوستی لازوال ، سی پیک ہر صورت کامیاب بنائینگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کی جانب سے چائنیز پیپلزلبریشن آرمی کے 90واں یوم تاسیس کی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی، جس میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سی پیک کو ہر قیمت پر کامیاب بنائیں گے، آرمی چیف کا کہناتھا کہ چین اور پاکستان کی دوستی لازوال ہے، چین نے ہمیشہ پاکستان کے حق میں سفارت کاری کی، جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھا کہ سی پیک خطے میں ترقی اور خوشحالی لائیگا،انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج اور چائنیز لبریشن میں تعاون جاری رہیگا، اس موقع پر چینی سفارت کار نے پاک آرمی کا سی پیک کی سکیورٹی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔

نئے وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری آج ایوان صدر میں ہوگی نواز شریف کی شرکت کاامکان

اسلام آباد (این این آئی) ملک کے نئے وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری (آج)منگل کی شام سات بجے ایوان صدر میں ہوگی , صدر مملکت ممنون حسین نئے وزیر اعظم سے حلف لینگے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق حلف بر داری تقریب میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی شرکت کا امکان ہے , تقریب میں سفارتکار , اعلیٰ عدلیہ کے ججز , عسکری حکام , وزرائے اعلیٰ , ارکان پارلیمنٹ شریک ہونگے , تقریب منگل کی شام سات بجے ہونگی ۔

چوہدری نثار اور عمران خان کے درمیان ملاقات ، سیاسی حلقوں میں کھلبلی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مقامی ریسٹورنٹ میں ملاقات ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان اور چوہدری نثار رات کا کھانا کھانے کیلئے مقامی ریسٹورنٹ میں گئے تھے وہاں اتفاقیہ طور پر دونوں کی ملاقات ہو گئی اور اس دوران دونوں نے آپس میں کافی لمبی گپ شپ بھی کی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ آنے سے ایک روز قبل چوہدری نثار نے پرپس کانفرنس کی اور نواز شریف سے خوب گلے شکوے بھی کیے تاہم انہوں نے یہ بھی واضح اعلان کیا کہ وہ وزارت اور اسمبلی چھوڑ سکتے ہیں لیکن پارٹی نہیں‘ وہ انتہائی سنگین حالات میں کبھی بھی پارٹی کا ساتہ نہیں چھوڑیں گے اور چٹان کی طرح نواز شریف کے آگے کھڑے رہیں گے۔