سچ بولنے پر فنکاروں کو سزا دی جارہی ہے

کوئٹہ (شوبز ڈیسک)فلمی سٹار پاکیزہ خان نے کہا ہے کہ سرکاری ٹی وی مافیا کے ہاتھوں یر غمال بن چکی ہے سچ بولنے پر ہمیں سزا دی جا رہی ہے سرکاری ٹی وی میں جو لوگ ایم ڈی کا ساتھ دے کر پشتون بلوچ عوام کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں سرکاری ٹی وی نے مافیا کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے اپنے ذاتی مفادات کی بجائے ان لوگوں کے مفادات کے لئے آواز بلند کی جن لوگوں کیساتھ کئی عرصے سے زیادتیاں ہو رہی ہے اور اس پر ہم کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے کیونکہ سرکاری ٹی وی کسی کی جاگیر نہیں کہ وہ اپنے پسند اور نا پسند کی بنیاد پر لو گوں کو معاوضہ دے ماضی میں اس طرح ہو تا رہامگر اب نہیں ہونے دینگے ۔مقامی فنکاروں کے معاوضہ میں معمولی اضافہ انہیں لالی پاپ دینے کے مترادف ہے اربوں روپے کے بجٹ ہونے کے باوجود بھی فنکاروں کو جو معاوضہ دیا جا تا ہے وہ فنکاروں کی صلاحیتوں اور دفن کے ساتھ کھلم کھلا مذاق ہے انہوں نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور قومی احتساب بیورو( نیب) سے اپیل کی وہ پی ٹی وی کوئٹہ مرکز میں فنکاروں کے معاوضوں اور مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر یں تاکہ فنکاروں کا مزید استحصال نہ ہو سکے۔

انوپم کھیر ٹوائلٹ سے متعلق سوال پر برطانوی صحافی پر برس پڑے

لندن(شوبز ڈیسک) ایک برطانوی صحافی نے بھارت میں ٹوائلٹس کی کمی اور نکاسی آب کے مسئلے پر سوال اٹھایا تو بالی ووڈ ادکار انوپم کھیر غصے میں آگ بگولہ ہو گئے اور اس معاملے کا ذمے دار الٹا برطانیہ کو ہی ٹھہرا دیا۔انوپم کھیر اکشے کمار اور دیگر فنکاروں کے ساتھ اپنی نئی فلم ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا کی تشہیر کے لیے برطانیہ کے دورے پر تھے کہ پریس کانفرنس کے دوران ایک برطانوی صحافی نے ان سے 70 سال گزر جانے کے باوجود بھارت میں بیت الخلا کی قلت اور نکاسی آب پر سوال کیا تو انہوں نے ناراضگی کا اظہار کےا۔

کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے اپنے فوائد کے لیے بھارت میں ریلوے لائنیں تو بچھائیں لیکن 200 سال میں بھارتیوں کو نکاسی آب کا بہتر نظام نہ دے سکے۔

اس موقع پر اکشے کمار نے کہا کہ اس فلم کا مقصد بھی یہی ہے کہ بھارت میں نکاسی آب کے مسئلے پرعوامی شعور میں اضافہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ یہ فلم اس سال 10 اگست کو ریلیز کی جانی ہے لیکن انٹرنیٹ پر اس کی پائریٹڈ کاپی پہلے ہی آ چکی ہے جس سے فلم کا بزنس کافی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔محتاط اندازوں کے مطابق پورے بھارت میں 60 فیصد آبادی کو رفع حاجت کے لیے مناسب بیت الخلا کی سہولت میسر نہیں جس کے باعث خواتین اور مردوں کو کھلے میدان میں جانا پڑتا ہے، کھلے ماحول میں رفع حاجت سے کئی امراض اور مسائل جنم لے رہے ہیں۔

کئی بار اپنی حرکتوں سے اجے کی مشکلات میں اضافہ کیا

ممبئی (شوبز ڈیسک)نامور اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ انہوں نے کئی بار اپنے شوہر اجے دیوگن کو اپنی حرکتوں اور بےساختہ رویے کے باعث مشکلات سے دوچار کیا جس کی وجہ سے انہیں اجے سے ڈانٹ بھی کھانی پڑی۔بالی ووڈ کے نامور اداکار اجے دیوگن اور کاجول کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی خوشگوار جوڑیوں میں ہوتا ہے، دونوں گزشتہ 18 برس سے ایک ساتھ ہیں دونوں کے درمیان آج تک کبھی لڑائی جھگڑے یا علیحدگی کی خبر میڈیا پر نہیں آئی لیکن اب کاجول نے خود اپنے اور اجے کے رشتے سے متعلق اندرونی باتیں بتاکر مداحوں سمیت میڈیا کو بھی حیران کردیا۔ ایک انٹرویو کے دوران کاجول نے پہلی بار اپنے اور اجے کے ازدواجی رشتے کے درمیان آنے والے اتار چڑھا کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت ایماندار اور منہ پھٹ خاتون ہوں، اکثر پریس کانفرنس یا تقریبات میں بنا سوچے سمجھے کچھ بھی کہہ دیتی ہوں ۔

جب کہ میرے شوہراجے دیوگن مجھ سے بالکل مختلف ہیں اور ہر بات سوچ سمجھ کر کرتے ہیں، اجے میری بےساختگی سے پریشان رہتے ہیں کیونکہ میں ہربات بنا سوچے سمجھے کہہ دیتی ہوں جس کا خمیازہ اجے کو بھگتنا پڑتا ہے ، میری حرکتوں پر اکثر اجے مجھے ڈانٹتے ہیں اور کہتے ہیں دنیا میں جینا ہے تو سوچ سمجھ کر بولاکرو تمہاری وجہ سے کئی بار میں سنگین حالات سے دوچار ہوا ہوں۔

فلموں کی تعداد میں دن بدن اضافہ خوش آئند ہے

کراچی(شوبز ڈیسک) اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ ملکی سطح پر ڈرامہ انڈسٹری مستحکم ہوچکی ہے اب فلم انڈسٹری کا ری وائیول کامیابی سے جاری ہے۔ سال بھر میں چند فلمیں بمشکل بنائی جاتی تھیں اب انکی تعداد میں دن بدن اضافہ خوش آئند امر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لندن روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انکا کہنا تھا بیرون ممالک میں شوز اورڈراموں کی ریکارڈنگ کی مصروفیات کی بناپر آنا جانا لگا رہتا ہے۔ ہمارے فنکاروں کو عالمی سطح پر مواقع مل رہے ہیں۔ ترکی سے لائیو ٹاک شو کرنے کا تجربہ خوشگوار رہا جس سے ہمارے فنکار بھی ترکی و دیگر ممالک میں متعارف ہوئے۔ انہوں نے کہا ترکی جاکر اب فلمساز اور پروڈیوسر ڈرامے اور فلمیں بنارہے ہیں ،ہمیں شوبز انڈسٹری کو مستحکم کرنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر فلمو ں اور ڈراموں کی تشہیر کرنی ہوگی۔

فلم فیسٹیولز میں ہماری فلموں نے کئی اعزازات حاصل کئے ہیں اس سے بھی ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

منزل پانے کیلئے جستجو ہونا بہت ضروری ہے

لاہور (شوبز ڈیسک)معروف ماڈل و اداکارہ آرونا رانا کا کہنا ہے کہ ہر کام میں کامیابی کیلئے محنت اور اپنی منزل پانے کیلئے جستجو کا ہونا بہت ضروری ہے اب سفارش کا زمانہ نہیں ہر میدان میں ٹیلنٹ اور معیار ی کام کو ترجیح دی جاتی ہے ۔ آرونا رانا نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلم اور فیشن انڈسٹری میں جو ٹیلنٹ موجود ہے دنیا میں اسکی کسی اور ملک میں مثال نہیں ملتی صرف پاکستان فلم اور فیشن نڈسٹری میں نئے آنیوالوں کو موقع دینے کی ضرورت ہے ۔

پاکستان فلم انڈسٹری نے نئے سفر کا آغاز کردیا

لاہور (شوبز ڈیسک) سنیئر اداکار وہدایتکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ یہ فلمسازی کے لیے بہترین وقت ہے‘ بہت کوششوں کے بعد پاکستان فلم انڈسٹری نے نئے سفر کا آغاز کیا ہے ۔اپنے اےک انٹر وےو مےں جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ اگر ہم ماضی کی غلطیوں کو دہرانے لگے تو کامیابیوں کا یہ سفر رک جائے گا۔ جاوید شیخ نے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں کی کامیابی کی بڑی وجہ اچھا اسکرپٹ اور عمدہ پروڈکشن ہے، اسی طرح فلم انڈسٹری میں بھی اسی رحجان کو تقویت دینے کی ضرورت ہے ۔ ان دنوں ذاتی پروڈکشن کی فلم کا پیپرورک مکمل کیا جارہا ہے۔

جرمن صحافی فریڈرک اوبرمیئر نے شریف خاندان کے بعد عمران خان کو بھی زوردار جھٹکا

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ پیپرز کی تفصیلات جاری کرنے والے جرمن صحافی فریڈرک اوبرمیئر نے شریف خاندان کے بعد عمران خان کو بھی زوردار جھٹکا دیدیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے برطانیہ میں بھی ٹیکس بچایا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ عمران خان نے آف شور کمپنی نیازی سروسز لمیٹڈ کے ذریعے برطانیہ میں ٹیکس بچایا۔

این اے 120 ، خواجہ سراءبھی میدان میں ، حیرت انگیز خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعد حلقہ 120میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں خواجہ سراﺅں کی سوسائٹی نے بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے اور چند روز تک خواجہ سراﺅں کی طرف سے امیدوار کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔ خواجہ سراﺅں کی سوسائٹی کی چیئرمین نیلی رانا سمیت صائمہ بٹ، عاشی جان، لیلیٰ ناز، چمن کے نام سننے میں آ رہے ہیں کہ وہ حلقہ 120میں امیدوار ہوں گی۔ اس سلسلے میں سوسائٹی کی چیئرمین نیلی رانا نے خواجہ سراﺅں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
خواجہ سرائ

غریدہ فاروقی کے ظلم کا نشانہ بننے والی سونیا کی چیخیں ، والدین کا اہم مطالبہ

مانگٹانوالہ (نمائندہ خبریں) غریدہ فاروقی کے ظلم اور تشدد کا نشانہ بننے والی سونیا اور اہل خانہ خوف و ہراس کا شکار۔ بیمار دادی پوتی کی حالت دیکھ کر مزید بیمار اور غمزدہ۔ کم عمر سونیا خوف کے مارے رات بھر سو نہیں سکتی، عدم تحفظ کے باعث چیخیں مار کر ڈر جاتی اور شور مچاتے ہوئے خود کو کمرے میں بند کر لیتی۔ اہل خانہ خود کو جھوٹے مقدمات میں پھنسائے جانے کے خوف سے پریشان۔ مظلوم کی آواز سننے پر روزنامہ خبریں کے مشکور ہیں۔ تحفظ فراہم کیا جائے سونیا کے والد کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق 7 ماہ تک معروف اینکر غریدہ فاروقی کے ظلم اور تشدد کا نشانہ بننے والی کم عمر سونیا جو کہ روزنامہ خبریں کی کاوشوں اور جدوجہد کے بعد اپنے اہل خانہ کے پاس گھر واپس پہنچ چکی ہے تاہم سونیا 7 ماہ تک تشدد اور ظلم کا نشانہ بنے رہنے کے باعث تاحال خوف و ہراس کی شکار ہے اور خوف کے مارے رات کو سو نہیں پا رہی اور ڈر کے باعث چیخیں مار کر رونے لگتی اور خود کو کمرے میں بند کر لیتی ہے۔ سونیا کی ادھیڑ عمر دادی شریفاں بی بی اپنی پوتی کی موجودہ حالت دیکھتے ہوئے مزید بیمار اور غم زدہ ہو کر رہ گئی ہے۔ بچی کی والدہ رضیہ بی بی اور والد منیر احمد نے خبریں کو بتایا کہ ڈر اور خوف کے باعث سونیا بی بی ذہنی دباﺅ کا شکار ہے اور ہر وقت سہمی رہنے کے باعث بیمار پڑتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گھر میں غربت کے ڈیرے ہیں اور موجودہ صورت حال نے انہیں مزید ابتر کر دیا ہے اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریدہ فاروقی بااثر خاتون ہے اور ہمیں ڈر ہے کہ انہیں اور ان کے خاندان کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر انہیں جیل بھجوایا یا پولیس مقابلے میں قتل کروا سکتی ہے۔ سونیا کے والد نے اعلیٰ حکام سے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے اور سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

لڑکی کی فحش تصاویر اپ لوڈکرنیوالے کیساتھ کیا ہوا ؟ سائبر کرائم قانون کے تحت پہلی سزا

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان کی تاریخ میں سائبر کرائم قانون کے تحت پہلی سزا‘ غیراخلاقی تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کر کے لڑکی کو بدنام کرنے والے مجرم و ایک سال قید اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے کیس کی سماعت کی۔ مجرم کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے گزشتہ برس مقدمہ درج کیا تھا۔
فحش تصاویر

1372 سیاستدانوں کیلئے گرما گرم خبر ، نیب بھی تیار

لاہور (خصوصی رپورٹ) ملک میں احتساب کا عمل تیز کرنے کیلئے کام شروع کر دیا گیا۔ سرکاری افسروں‘ سابق و موجودہ اراکین اسمبلی اور وزراءسمیت 1372افراد کی ابتدائی فہرست تیار کر لی گئی۔ فہرست میں ان تمام افراد کے بھی نام شامل ہیں جن پر نیب کے کیس چل رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فہرست میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کے حوالے سے حساس اداروں نے بھی انکوائریاں کی ہیں۔ ایسے افراد بھی ہیں جن کے پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں کاروبار اور بینک اکاﺅنٹس ہیں۔ جلد اس فہرست کو احتساب کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا جائے گا۔ فہرست میں بلوچستان اور سندھ میں کھربوں روپے کی ترقیاتی سکیموں کی آڑ میں کی جانے والی کرپشن میں ملوث لوگ بھی شامل ہیں۔ اسی طرح پنجاب میں بھی کئی ایسی سکیموں کا انکشاف کیا گیا ہے جس میں کئی ارکان اسمبلی کے ملوث ہونے کے حوالے سے ثبوت دیئے گئے ہیں۔ حساس اداروں کی تحقیقات میں کئی ایسے سرکاری ملازمین بھی سامنے آئے ہیں جن کے بیرون ممالک کاروبار اور اکاﺅنٹس ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے 5ارکان اسمبلی کی جعلی این جی اوز‘ ان میں ایک رکن اسمبلی نے اپنی بیوی کے نام پر این جی اوز بنا رکھی ہیں۔ ان این جی اوز میں سرکاری اثرورسوخ کی بنا پر کس طرح پیسہ جاری ہوتا ہے‘ اس حوالے سے بھی رپورٹ میں لکھا گیا ہے۔
فہرست تیار

شہبازشریف استعفیٰ دئیے بغیر الیکشن لڑ سکتے ہیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بطور رکن پنجاب اسمبلی اور وزیراعلیٰ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 لاہور سے استعفیٰ دیئے بغیر انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی بھی رکن اسمبلی یا سینیٹر یا کوئی حکومتی عہدہ رکھنے والا شخص کسی حلقہ میں انتخابی مہم میں شریک نہیں ہو سکتا تاہم وہ خود امیدوار ہونے کی صورت میں اپنی مہم چلا سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شہباز شریف پنجاب اسمبلی کی رکنیت اور وزارت اعلیٰ کے منصب سے استعفیٰ دئیے بغیر قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑ سکتے ہیں کیوں کہ ایسی کوئی قدغن نہیں ہے کہ ایک رکن پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی جو کسی اہم عہدے پر فائز ہو وہ اس عہدہ کو چھوڑے بغیر الیکشن میں نہیں لے سکتا۔ اس سے قبل رواں ماہ ہی سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سعید غنی سینٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوئے بغیر انتخاب میں حصہ لے چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف انتخابی عمل میں بطور امیدوار بغیر مستعفی ہوئے شامل ہو سکتے ہیں تاہم وہ اس دوران سرکاری وسائل استعمال نہیں کر سکیں گے۔

منی لانڈرنگ ملک کیلئے کینسر ، وزیراعظم بننے سے پہلے شہبازشریف کو نیب جان پڑیگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ نااہل ہوتے ہیں تو وہ پارٹی میں چیئرمین کیلئے الیکشن کروائیں گے، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ ن لیگ والوں کی تو فیملی ہے ، لیکن ہماری پارٹی جمہوری ہے ، اگر میں نااہل ہوجاتا ہوں تو میں پارٹی میں الیکشن کرواو¿نگا اور بہت اچھے الیکشن کرواو¿نگا، اس دوران پارٹی کے ممبران جس شخص کو پارٹی کے چیئرمین کے قابل سمجھیں گے اسے منتخب کر لیں گے، انہوں نے کہا کہ میں اگر نااہل ہوجاتا ہوں تو میں اپنی نمل یونیورسٹی سنبھال لونگا ، میرا خواب ہے کہ میں اسے پاکستان کی آکسفورڈ یونیورسٹی بناو¿ں، عمران خان نے جاوید ہاشمی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی تردید بھی کردی ہے، عمران خان نے کہا کہ جاوید ہاشمی جھوٹ بول رہے ہیں، منی لانڈرنگ ملک کیلئے کینسر ہے، وزیراعظم بننے سے پہلے شہبازشریف کو نیب میں جانا پڑیگا، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی پارٹی ٹکٹ پر پیسے لے رہے تھے، جتنی مایوسی مجھے ان سے ہوئی کبھی کسی اور سے نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 63,62 کو ختم نہیں ہونا چاہئے، 63,62 پر مجھے نااہلی منظور ہے، عوام نے نوازشریف کو ملک توڑنے کیلئے منتخب نہیں کیا، شریف خاندان لوگوں کو بھیڑ ، بکریاں سمجھتے ہیں، منی لانڈرنگ ملک کیلئے کینسر ہے، نوازشریف منی لانڈرنگ میں پھنس گئے ہیں، انہوں نے سارا پیسہ اقتدار میں آکر بنایا، اگر لیڈر سچا اور ایماندار نہ ہو تو عوام کیسے اعتبار کریگی، نوازشریف کا بیٹا 650کروڑ کے گھر میں رہتا ہے ، انکے اور اسحاق ڈار کے بچے کروڑ پتی بن گئے ہیں، مسلم لیگ ن میں کوئی آدمی ایماندار نہیں ہے، جو بھی کرپٹ آدمی ہے وہ نوازشریف کے ساتھ ملا ہوا ہے ، کرپٹ مافیا کا مقابلہ کرنے کیلئے آیاہوں، ظالم مافیا رہ گیا تو ملک نہیں رہیگا۔