تازہ تر ین
maryam nawaz

دھاندلی،دھرنا،اقامہ،پانامہ, سب مقاصد بارے مریم نواز کا ایک ہی جواب

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لاہور سے حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں مریم نوازکی قیادت میں جاتی امراءرائیونڈ سے ایک انتخابی نکالی نکالی گئی جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی میں پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک،شعبہ خواتین ونگ کی صدر شائستہ پرویز ملک سمیت بعض سابق وزراءبھی ہمراہ تھے ریلی کے شرکاءجوگاڑیوں اور موٹر سائیکلوںپر سوار تھے نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم میاں نوازشریف اوربیگم کلثوم نواز کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں مریم نواز کی سربراہی میں ریلی مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی داتا دربار پہنچی جہاں مریم نواز نے حلقہ این اے 120 سے اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی کامیابی اور ملک کی سلامتی کیلئے دعا کی اس موقع پر مریم نواز نے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی بعدازاں مریم نواز دوبارہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے مزنگ پہنچی جہاں انہوں نے بیگم کلثوم نواز کے پہلے انتخابی دفتر کا افتتا ح کیا اس موقع پر مریم نواز نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے حلقہ این اے 120 پاکستان مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے یہاں سے بیگم کلثوم نواز کی فتح یقینی ہے انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم میں وزراءاور راکین اسمبلی حصہ لے رہے ہیں اور سرکاری وسائل استعمال کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ درپیش مسائل کا حل اس حلقے کے عوام کابنیادی حق ہے جبکہ پنجاب حکومت اس حلقہ میں کام کروا کر ووٹروں پر احسان نہیں بلکہ ان کی خدمت کر رہی ہے۔ مریم نوازنے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم کے خلاف جو مقدمہ کرپشن کے الزامات سے شروع ہوا ہے اس کا اقامہ پر اختتام ہوا ہے۔ انہوں نے شاعرانہ انداز میں کہا کہ دھاندلی ،دھرنا ، اقامہ اور پانامہ محض بہانہ ہے نواز شریف نشانہ ہے۔ نواز شریف کے خلاف کرپشن کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور انہیں محض اقامہ کی بنیاد پر نا اہل قرار دے دیا گیا اس فیصلے سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ آپ کا وزیر اعظم صادق بھی اور امین بھی ہے۔ اپوزیشن کے دھاندلی کے الزامات، دھرنے ، پانامہ کیس اور اقامہ محض بہانے تھے اصل ہدف وزیر اعظم نواز شریف کو نشانے پر رکھ کر انہیں وزرات عظمیٰ سے علیحدہ کرنا تھا۔ مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کا رویہ بالکل بھی تلخ نہیں ہے ، اگر وہ اتنی دیر چپ رہے ہیں اور اب بول رہے ہیں تو سننے کا حوصلہ رکھنا چاہیے ،ملک کی سمت درست کرنے کے لئے تلخ حقیقت بیان کرنی پڑتی ہے ، نواز شریف آج لندن روانہ ہو رہے ہیں اور مجھے بھی جیسے ہی فراغت ملے گی والدہ کی تیماری دادری کے لئے روانہ ہو جاﺅں گی۔ مریم نواز نے کہا کہ زندگی میں اتار چڑھاﺅ آتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کی ذات پر کامل یقین ہے اور یہ وقت بھی گزر جائے گا اور اللہ تعالیٰ فتح عطا فرمائے گا۔ میں یہ نہیں کہوں گی کہ برا وقت ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جس حال میں بھی رکھا بڑا چھا رکھا اور آئندہ بھی بہت اچھے کی امید ہے۔میری اپنی والدہ سے روز بات ہوتی ہے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت عطا کرے ۔ انہوںنے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا اداروں سے متعلق رویہ تلخ ہونے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ تلخ کہنا مناسب نہیں ہے ۔وہ اتنی دیر چپ رہے ہیں اور اگر اب بول رہے ہیں تو سننے کا حوصلہ رکھنا چاہیے ۔ ان کا رویہ بالکل بھی تلخ نہیںہے ۔سچائی اگر تلخ لگتی ہے تو کئی مرتبہ سچائیاں اور تلخ حقیقت بیان کرنی پڑتی ہے۔ ملک کی سمت درست کرنے کے لئے آپ کو تلخ حقیت بھی بیان کرنی پڑتی ہے۔ نواز شریف جب بات کرتے ہیں دنیا انہیں سنتی ہے وہ جو بات کرتے ہیں ملک کے لئے کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی تقریر میں ناصرف نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ سیاسی مخالفین کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ لاہور کی اور لاہور والوں کی ترقی کے خلاف ہیں، ان سے پوچھیں کہ انہوں نے لاہور کیلئے کیا کچھ کیا ہے اور کس منہ سے ادھر ووٹ مانگنے آ رہے ہیں۔ حاضرین سے سوال کیا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ منظور ہے؟ جس پر حاضرین نے نفی میں جواب دیا۔ مریم نواز نے کہا کہ کیا پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والا، پاکستان کو سڑکوں کا جال دینے والا، پاکستان کو سی پیک جیسا تاریخی منصوبہ دینے والا شخص نااہل ہو سکتا ہے؟ این اے 120 وہ حلقہ ہے جس نے ایک نہیں، دو نہیں بلکہ تین بار نواز شریف کو وزیراعظم منتخب کیا ہے۔ کیا چوتھی بار تیار ہو؟ آپ کے ووٹ کی جو بے حرمتی، بے توقیری اور بے عزتی کی گئی، کیا اس بے عزتی کا جواب 17 ستمبر کو دو گے؟ انہوں نے کہا کہ یہ جو لوگ آپ سے ووٹ مانگنے آ رہے ہیں، ان سے پوچھو کہ لاہور کیلئے انہوں نے کیا کیا؟ ان سے پوچھو کہ جہاں ان کو لوگوں نے ووٹ دیا، وہاں انہوں نے کیا کیا۔ یہ جب لاہور سے باہر تقریریں کرتے ہیں تو لاہور کی ترقی کو اور آپ کی ترقی کو نشانہ بناتے ہیں، لاہور کی ترقی کے خلاف بات کرتے ہیں، یہ کس منہ سے ادھر ووٹ مانگنے آ رہے ہیں۔ نواز شریف پچھلے ساڑھے چار سال سے چپ کر کے بیٹھا ہوا تھا اور اب اگر وہ بول رہا ہے تو کیوں تکلیف ہو رہی ہے۔ جس شخص کے ساتھ چار سال سے زیادتی ہو رہی ہے، سازشیں ہو رہی ہیں، مجھے بتاﺅ، اس کا نام بتاﺅ، وہ کون ہے جو سر پھینک کر آپ کی خدمت میں لگا رہا، وہ کون ہے جس نے پاکستان کو سی پیک دیا، وہ کون ہے، جس نے پاکستان کو اور لاہور کو میٹرو بس دی، وہ کون ہے جس نے لاہور کو اورنج ٹرین دی، وہ کون ہے جس نے پاکستان سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کئے، ہاتھ اٹھا کر بتاﺅ، وہ کون ہے جس نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، وہ کون ہے جس کیساتھ زیادتی ہوئی۔ کیا آپ لوگ نواز شریف کا ساتھ دو گے، کلثوم نواز شریف کو جتواﺅ گے، اپنی ماں کو جتواﺅ گے، سازش کرنے والوں کو جواب دو گے، ہاتھ اٹھا کر وعدہ کرو کہ 17 ستمبر کو مہروں کی سیاست کو ختم کرو گے، 17 ستمبر کو یہ شیر بولیں گے، 17 ستمبر کو جو جواب دو گے،وہ پوری دنیا کو جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv