تازہ تر ین
sarfaraz-ahmad (1)

مصباح الحق کا مشن جاری رکھنا بڑی کامیابی

کراچی(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ان کے ذہن میں قیادت کی سوچ تک نہیں تھی لیکن مصباح الحق کے مشن کو جاری رکھنا بہت بڑی کامیابی ہوگی،سابق کپتان کے ماتحت کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا،اولین مقصد یہی ہے کہ ان کے کام کو آگے بڑھایا جائے۔ وہ تینوں فارمیٹس کے کپتان بن کر سمجھتے ہیں کہ ایک خواب پورا ہوا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ توقعات کے مطابق بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی کو بھی مایوس نہیں کریں گے کیونکہ کپتان کی حیثیت سے ابھی ان کے کیریئر کا آغاز ہے اور انہیں بخوبی علم ہے کہ انہیں ابھی کئی سخت اور مشکل چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق نے جس انداز سے پاکستان کی قیادت کی اس کیلئے انہیں کسی بھی طرح خراج تحسین پیش کرنا ناکافی ہوگا کیونکہ دو ہزار دس میں انہوں نے جن حالات میں قیادت سنبھالی اور پھر اس ٹیم کو جس کامیابی کی راہ پر گامزن کیا اسے مثالی اور عالمی نمبر ایک بننے کو معجزہ کہا جا سکتا ہے ۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی جو بھی کرکٹ مصباح الحق کے ماتحت کھیلی ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا کہ وہ سیشنز کے اعتبار سے حالات کو کس طرح قابو کیا کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی اپنے دور قیادت کو مصباح الحق کے انداز سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور ان کا مقصد یہی ہے کہ سابق کپتان اس ٹیم کو جہاں چھوڑ کر گئے ہیں اسی کام کو آگے لے جائیں کیونکہ اگر وہ مصباح الحق کے مشن کو آگے لے جانے میں کامیاب رہے تو یہ ان کیلئے بہت بڑی کامیابی ہو گی اور ان سے جو کچھ بھی سیکھا اس کا حق ادا ہو جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv