تازہ تر ین

گائے کا دودھ 600 روپے فی لیٹر ، ہے کوئی خریدنے والا

لندن(خصوصی رپورٹ)برطانیہ کے علاقے روٹ لینڈ کی پہاڑیوں میں ایک ڈیری فارم ہے جس میں 25گائیں موجود ہیں۔ اس فارم ہاﺅس کی گائیوں کا دودھ برطانیہ میں مہنگا ترین دودھ ہے جس کی قیمت برطانیہ میں دودھ کی اوسط قیمت سے کئی گنا زیادہ ہے ۔ رپورٹ کے مطابق یہ فارم بھارتی نژاد 52سالہ شخص سنجے تینا اور اس کی اہلیہ57سالہ نکولا پازیرسکا نے بنا رکھا ہے جس کی گائیوں کے دودھ کی قیمت 600روپے فی لٹر ہے ۔ دودھ کی یہ قیمت سینزبری کے معیاری دودھ کی قیمت سے 9گنا زیادہ ہے ۔اس فارم کا رقبہ 48ایکڑ ہے جس میں گائیں آزادانہ گھومتی ہیں۔ جنگلی جڑی بوٹیاں اور گھاس کھانے سے ان کا دودھ انتہائی گاڑھا اور خالص ترین ہوتا ہے ۔ اس خوراک کے علاوہ انہیں ذود ہضم گاجریں اور بسکٹ کھلائے جاتے ہیں۔ اس فارم ہاﺅس کا نام اہنسہ ڈیری فاﺅنڈیشن ہے ۔ فارم ہاﺅس میں گائیوں سے انتہائی مشفقانہ سلوک کیا جاتا ہے ۔ جب ان کا دودھ نکالا جاتا ہے تو انہیں مدھر موسیقی سنائی جاتی ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv