تازہ تر ین
asif ali zardari

نواز خود اپنے دشمن, مزید مفاہمت بارے بھی اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کوئی بھی دشمن نہیں ہے وہ اپنے دشمن خود ہی ہیں۔ چار سال تک پیپلز پارٹی نے جمہوریت کا ساتھ دیا ، اب مسلم لیگ (ن) سے مفاہمت کا باب مکمل طور پر بند ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری سے پارٹی رہنما فیصل صالح حیات نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان سیاسی اورپارٹی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے جبکہ این اے 120کاضمنی انتخاب بھرپوراندازسے لڑنے پر اتفاق رائے کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بالا دستی کے لئے کردار ادا کیا ہے مگر اب ن لیگ کے رویوں کی وجہ سے اس سے کنارہ کشی کی جارہی ہے ۔پیپلزپارٹی اپنی سیاسی حکمت عملی پرگامزن ہے اور اس نے نواز شریف کے ساتھ انڈر سٹینڈنگ کا باب بند کردیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv