تازہ تر ین
Bilawal

ن لیگ نے دھوکہ کیا, بلاول کے انکشاف نے کھلبلی مچادی

کاغان(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ہر تقریر میں عدالت کی توہین کر رہے ہیں سپریم کورٹ کو اس کاسوموٹو ایکشن لینا چاہئے ہمارے دور میں اعلی عدلیہ فوری نوٹس لیتی تھی، کاغان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سپریم کورٹ کوئی فیصلہ دے تو پورے پاکستان کو اس کو ماننا چاہئے ،موجودہ لڑائی صرف تخت رائے ونڈ کی ہے جس سے نظام کو کوئی خطرہ نہیں ،تخت رائیونڈ میں آپس میں لڑائی ہو رہی ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا ہم میثاق جمہوریت سے پیچھے نہیں ہٹیں،ن لیگ نے میثاق جمہوریت پر عمل نہیں کیااور ہمیں دھوکا دیا ،پیپلزپارٹی آج بھی میثاق جمہوریت کے بنیادی اصولوں پر قائم ہے ،حکومت کے کردار پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہئے ،ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے ،پارلیمنٹ کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے ، بلاول نے پنجاب میں کارکن کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کا مائنڈ سیٹ آمرانہ ہے ہمارے وکلا اس کیس کو دیکھیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نظام کو کوئی خطرہ نہیں‘ یہ لڑائی تخت رائے ونڈ کی لڑائی ہے‘ ہم میثاق جمہوریت کے بنیادی اصولوں پر آج بھی قائم ہیں‘ مسلم لیگ (ن) ہمیں دھوکہ دیا‘ عمران خان کو سندھ میں ویلکم کرتے ہیں‘ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے‘ سندھ میں ایک ہی وزیراعلیٰ کرپشن کے الزام میں نکالا گیا جواب عمران خان کے ساتھ ہے‘ ملک کو سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنا چاہئے‘ نواز شریف ہر تقریر میں توہین عدالت کررہے ہیں‘ قانون سب کے لئے ایک جیسا ہونا چاہئے۔ اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ چترال اور مانسہرہ میں کامیاب جلسہ ہوا۔ ہم میثاق جمہوریت کے بنیادی اصولوں پر آج بھی قائم ہیں۔ (ن) لیگ نے ہمارے دور حکومت میں میثاق جمہوریت کا ساتھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے رویے پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہئے۔ نظام کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔(ن) لیگ نے ہمارے گذشتہ دور میں میثاق جمہوریت پر عمل نہیںمیثاق جمہوریت پر عمل نہیں کیا تھا مگر اب ان کو اچانک میثاق جمہوریت یاد آگیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان آٹھ اضلاع سے لوگوں کو لاکر سکھر میں جلسہ کرینگے۔ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے جج کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے حوالے سے خبر کی تردید آگئی ہے اور یہ ریفرنس دائر ہونا بھی نہیں چاہیے بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے کمیشن کو اپنا کام کرنا چاہیے تاکہ وہ پورے ملک کے حوالے سے ایک اچھی پالیسی دے سکے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv