تازہ تر ین
shahbaz

میڈیا کے لوگ یہ کام بند کریں, وزیراعلیٰ کا اہم اعلان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں 70سال سے رائج اقرباءپروری اور سفارش کلچر کا خاتمہ کر کے زندگی کے تمام شعبوں میں میرٹ کو فروغ دیا ہے۔صوبے میںایک لاکھ 50 ہزار سے زائد اساتذہ میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کئے گئے ہیں۔ محکمہ پولیس میں سپاہی سے لے کرآفسر تک بھرتی سو فےصد مےرٹ کی بنےاد پر کی گئی ہے ۔تمام اداروں مےں مےرٹ پالےسی اپنا ناپنجاب کے عوام کی بڑی خدمت ہے اگر کہیںمےرٹ کی خلاف ورزی کی کوئی مثال سامنے آئی ہے تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے ۔ پاکستان کی تارےخ مےں پہلی بار30طلباءو طالبات کا وفد ترک زبان سےکھنے کےلئے ترکی بھجواےاجارہا ہے اورپنجاب بھر سے ان طلباءو طالبات کا انتخاب سو فےصد مےرٹ کی بنےاد پر کےاگےا ہے ۔ترک زبان سےکھنے کےلئے ترکی جانےوالے طلباءو طالبات پاکستان کے سفےر ہےں اورانہےں اپنے طرزعمل سے ملک و قوم کا نام روشن کرنا ہے ۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ان خےالات کااظہار آج ماڈل ٹاو¿ن مےں ترکش زبان سکالر شپ پروگرام کے تحت ترکی جانے والے طلبا ءو طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔وزےراعلیٰ نے طلباءو طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کے درخشندہ ستارے ہےںاورآپ ترکی کی معروف ےونےورسٹی آف استنبول مےںترک زبان سےکھنے کےلئے جارہے ہےں اوراس ےونےورسٹی نے دنےا کے معروف سکالر زپےدا کےے ہےں ۔آپ نے محنت کرنا ہے کےونکہ محنت،محنت اورصرف محنت ہی کامےابی کازےنہ ہے۔انہوںنے کہا کہ ترکی اورپاکستان کے مابےن گہرے دوستانہ اوربرادرانہ تعلقات قائم ہےںاوردونوں ممالک دکھ سکھ کی گھڑی مےں اےک دوسرے کےساتھ کھڑے رہے ہےں۔دونوں ممالک کے عوام مابےن باہمی احترام اورمحبت کارشتہ موجود ہےںاوران کے دل اےک ساتھ دھڑکتے ہےں۔ہمےں ترکی کی دوستی پر فخر ہے اورترکی نے مشکل حالات مےں پاکستان کا بھر پور ساتھ نبھاےاہے۔پاکستان اورترکی ےکجان دو قالب ہےں اوردونوں ممالک مےں دوستی اور معاشی تعاون بڑھ رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب مےں ترکی کی متعدد کمپنےوں نے سرماےہ کاری کررکھی ہے اورپنجاب حکومت و ترک کمپنےوں کے مابےن اشتراک کار بڑھ رہا ہے ۔اس لحاظ سے پاکستانی نوجوانوں کےلئے ترکی زبان سےکھنا نہاےت ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ مےںطلباءو طالبات کے سو فےصد مےرٹ پر انتخاب پر صوبائی وزےر تعلےم،چےف سےکرٹری ،اےڈےشنل چےف سےکرٹری ،سےکرٹریز تعلےم ،وائس چانسلر اوران کی پوری ٹےم کو مبارکباد دےتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ پنجاب مےں جنوبی اےشےاءکی بہترےن فرانزک سائنس لےب قائم کی گئی ہے اوراس لےب مےں بھی مےرٹ کی بنےاد پر باصلاحےت افراد شامل کےے گئے ہےں۔ عدالت عالےہ اور عدالت عظمی کے معزز جج صاحبان اس لےب کا دورہ کرچکے ہےں ۔اس لےب مےں نہ صرف پاکستان کے تمام صوبوں سے بلکہ دےگر ممالک سے بھی کےسز ےہاں رےفر ہوتے ہےں۔لےب مےں باصلاحےت لوگ ہےں،شفافےت اورمکمل رازداری کا نظام موجود ہےں۔انہوںنے کہاکہ دنےا کی اس شاندار فرانزک لےب نے پاکستان کے 20کروڑ عوام کا سر فخر سے بلند کردےا ہے ۔اسی طرح سٹےٹ آف دی آرٹ ڈرگ ٹےسٹنگ لےبز بھی بنائی گئی ہےں اور مےں بلاخوف تردےد کہہ سکتا ہوں کہ اس لےب مےں تمام عملہ مےرٹ کی بنےاد پر بھرتی کےا گےاہے ۔سفارش آئی تھی کہ اس لےب مےں پرانا عملہ رکھا جائے تو مےں نے اسے رد کےا اورکہا کہ اگر وہی عملہ آگےا تو لےب تباہ ہوجائے گی اور ان لےب کی وجہ سے جعلی ادوےات کے باعث لوگ مرتے رہےں ےہ کسی صورت برداشت نہےں۔انہوںنے کہا کہ جو لوگ ہمےں ووٹ دےتے ہےں قوم کے ان عظےم لوگوں کےساتھ سچائی شےئر نہ کرنا بڑا ظلم ہے کےونکہ ےہ لوگ پہلے ہی اس نظام سے بےزار ہےں۔پچھلے سال جو ادوےات خرےدی گئیں ان کے نمونوں ان لےب سے ٹےسٹ کےے گئے تو مافےا سے ملی ہوئی ان لےب مےں 99فےصد نمونوں کو درست قرار دےاجبکہ غےر ملکی لےبز نے 33فےصد نمونوں کو مستردکےا اورانہےں غےر معےاری قرار دےا۔انہوںنے کہا کہ جعلی ادوےات کا کاروبار کرنے والے موت کے سوداگر ہےں اورانسانےت کے قاتل ہیں۔ہم نے صوبے سے جعلی غےر معےاری ادوےات کے خاتمے کا تہےہ کےاہوا ہے،اسی لئے ادوےات کے نمونوں کا غار کے زمانے کے لےبز تجزےہ نہےں کراےاگےا کےونکہ ان پر ہمےں اعتبار نہ تھا ۔ےہ قدےم لےبز قتل گاہےں تھیں اور 70سال سے ےہی کاروبار چلا آرہا ہے ۔ مےں گزشتہ 9سالوں سے اس مافےا کے خلاف لڑ رہاہوں۔جہاں سے علم ےا ہنر ملے تو اسے اپنانے مےں کوئی شرم کی بات نہےں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان مےںوسائل کی غربت نہےں ،غربت ہے تو وہ صرف سوچ کی ہے۔پاکستان مےں وسائل ہےں تو ہم اپنے نوجوانوں کو چےن اورترکی تعلےم کےلئے بھجوارہے ہےںاوران پروگراموں پر کروڑوں روپے خرچ کررہے ہےں۔ انہوںنے کہا کہ نوجوانوں کو زےور تعلےم سے آراستہ کرنے کےلئے اخراجات پاکستان کے روشن مستقبل کےلئے سود مند سرماےہ کاری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ رواں سال ادوےات کی خرےداری کےلئے ادوےات کے نمونے برطانےہ،جنوبی افرےقہ ،سنگاپور اورترکی مےں بھجوائے گئے ہےں ۔ترکی پاکستان کا دوست ملک ہے اس لئے وہ ان ادوےات کے نمونوں کا تجزےہ مفت کررہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ معےاری ادوےات پر امےروں کا نہےں غرےبوں کابھی پورا حق ہے ۔انہوںنے کہا کہ صدر ،وزےراعظم،چےف آف دی آرمی سٹاف،ججز،جرنلز،بےورکرےٹس جو ادوےات استعمال کرتے ہےں وہی دوائی غرےب کو بھی ملنی چاہےے اور ہم اسے ےقےنی بنا رہے ہےں۔انہوںنے کہا کہ 70سال گزرنے کے باوجودامےروں کو تو تمام سہولتےں مےسر ہوں لےکن غرےب بنےادی سہولتوں سے بھی محروم رہےں ےہ قائدؒاوراقبالؒ کا پاکستان نہےں۔ہم نے کچھ روز قبل ےوم آزادی مناےا اوراس کا ابدی پےغام ےہی ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات کو آگے بڑھنے کے مساوی اورےکساں مواقع ملےں۔انہوںنے کہا کہ ہم نےوکلےر طاقت ہونے کے باوجود معاشی اورسےاسی طورپر محکوم ہےں،ےہ ہماری قسمت نہےں اوراس لئے پاکستان نہےں بناےاگےا تھا۔ہم نے خود خرابےاں پےدا کی ہےں اورہمےںخود ہی اسے ٹھےک کرنا ہے ۔اللہ تعالیٰ سب کچھ کرسکتا ہے لےکن محنت،اےثار،قربانی وہ اصول ہےں جنہےں ہم اپنا کر ملک اورقوم کی تقدےر بدل سکتے ہےں ۔انہوںنے کہاکہ ترکی کے عوام اپنے پاکستانی بھائےوں سے بے پناہ محبت کرتے ہےں مےںطلباءکےلئے ترکی زبان سےکھنے کے پروگرام مےں تعاون پر اپنے بھائی ترک قونصل جنرل کا بھی بے حد شکرگزار ہوں۔مےڈےا کے نمائندوں کی جانب سے پوچھے گئے اےک سوال کے جواب مےں وزےراعلیٰ نے کہا کہ سےاستدانوںکو بھی شارٹ کورسز کرائے جاتے ہےں اورمےں نے اکےڈمی مےں ان کی تربےت بھی کروائی تھی،جس طرح ہم دےگر اداروں کی استعداد کار بڑھانے کےلئے کام کررہے ہےںاورتربےت کا انتظام کےاگےا ہے اس طرح سےاستدانوں کو بھی اپنی صلاحےتوں مےں نکھار لانے کےلئے شارٹ کورسز کرنے چاہےے۔اےک نجی ٹی وی چےنل کی جانب سے لگائے گئے بے بنےاد الزام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب مےں وزےراعلیٰ نے کہا کہ مےڈےا کے ان ساتھےوں نے بے پناہ دروغ گوئی کی ہے اورجھوٹ بولا ہے اورسےاستدانوں کو بدنام کےا ہے۔جھوٹ بولنا اوردروغ گوئی کرنے سے بڑی زےادتی کوئی نہےں ۔مےں تو کہتا ہوں کہ سب کو کٹہرے مےں کھڑا ہونا چاہےے لےکن اس طرح کے بے بنےاد جھوٹ بول کرآپ بڑی زےادتی کرتے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ سےاسی خبر کےلئے مےں جلد سےاسی سےشن کروں گااور آپ سے بات ہوگی۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے ترک زبان سےکھنے کےلئے ترکی جانے والے طلبا ءو طالبات کو لےب ٹاپ بھی تقسےم کےے۔ترک زبان سےکھنے کےلئے ترکی جانے والے طلبا و طالبات کے وفد مےں پانچ افسران بھی شامل ہےں ۔صوبائی وزےر تعلےم رانا مشہود احمد خان،ترک قونصل جنرل سردار ڈےنز(Mr.Serdar Deniz)،معاون خصوصی ملک محمد احمد خان، پارلےمانی سےکرٹری سکولز اےجوکےشن،وائس چانسلرز،اےڈےشنل چےف سےکرٹری،سےکرٹریز تعلےم،ماہرےن تعلےم اورمتعلقہ حکام نے اس موقع پر موجود تھے ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی اویس لغاری نے ملاقات کی جس میں جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کےلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی مےرامشن ہے۔جنوبی پنجاب مےں اربوں روپے کے مےگاپراجےکٹس نہاےت تےزرفتاری سے مکمل کےے گئے ہےں اور متعدد فلاحی منصوبوں اورپروگراموں پر کام کےا جارہاہے اور میں ذاتی طور پر جنوبی پنجاب میں جاری فلاح عامہ کے منصوبوں پر پیش رفت کی نگرانی کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملتان میں میٹرو بس پراجیکٹ کے منصوبے نے شہر کو نئی شناخت دی ہے اور یہ منصوبہ مکمل ہونے سے شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی جدید اور تیز رفتار سفری سہولتیں میسر آئی ہےں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل مختص کئے گئے ہیں۔ اویس لغاری نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے ےہاں کے عوام کےلئے حکومت پنجاب کے شاندارتحفے ہےں اور جنوبی پنجاب مےں آبادی کے تناسب سے زےادہ وسائل کی فراہمی وزےراعلیٰ کی یہاں کے عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کے درمیان آج یہاں ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور صوبہ پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری پروگراموں اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر محمد رفیق رجوانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے شاندار انداز میں اقدامات کئے ہیں۔ صوبہ پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے شہبازشریف نے اپنا دن رات ایک کیا ہوا ہے اور ان کی شبانہ روز کاوشوں کی بدولت پنجاب کی بے مثال ترقی دیگر کیلئے رول ماڈل بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تیز رفتار ترقی کی کا کریڈٹ وزیراعلیٰ شہبازشریف اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت اور انہیں ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کی پہلی ترجیح ہے اور پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے۔ سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے۔ خالی نعروں سے تبدیلی نہیں آتی، اس کیلئے محنت کرنا پڑتی ہے۔ عوام کی خدمت اور خوشحالی کے سفر کو پہلے سے بڑھ کر جاری رکھیں گے۔ 



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv