تازہ تر ین

”مجھے کس نے نکالا “جلسہ گاہ میں نظم بھی پیش کی گئی

لاہور(وقائع نگار)ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ نواز شریف نے آج پوچھا کہ کس لئے نکالا گیا اور شہباز شریف کل پوچھیں گے کہ مجھے کس لئے نکالا؟ لیکن چاہے کچھ ہو بھی ہو جائے ان کو سزا ضرورملے گی۔ انہوں نے مجھے کس لئے نکالا؟ کے عنوان سے ایک طویل نظم بھی پڑھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ
اگر پوچھتے ہو ہم سے مجھے کس لئے نکالا؟
کسی اور نے نہیں تجھے اللہ نے نکالا
تونے ملک کو اتنا لوٹا تجھے اس لیے نکالا
اقامہ بھی چھپایا اور مال حرام کمایا
پورے تین سال تک نجفی رپورٹ کو دبایا، تجھے اس لیے نکالا
تونے عزتوں کو لوٹا ،تونے ذلتوں کو پالا تجھے اس لیے نکالا
تونے منی لانڈرنگ بھی کی
مانگا جب حساب تو قطری خط نکالا تجھے اس لیے نکالا
ظلمت کی داستانیں تونے رقم کر دکھائیں
قوم کے منہ پر تو نے گولیاں چلائیں
بچوں کے جسموں پر تونے گولیاں چلائیں
اقتدار کے نشے میں 14لاشیں گرائیں
تاریخ میں رقم ہے 17جون کا حوالہ تجھے اس لیے نکالا
کرپشن کی انتہاءکی اور خون بھی بہایا
شہداءکے وارثوں کو تو نے تین سال تک ستایا
تجھے اس لئے نکالا، تجھے اس لئے نکالا



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv