تازہ تر ین

جانیے ایسے کا م جن کو اللہ اور ان کے پیارے نبیﷺ نے بیحد پسندفرمایا

لاہور (ویب ڈیسک ) ایک روز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کے درمیان تشریف آوری کے دوران حضرت ابوبکر سے پوچھا: ابوبکرآپ دنیا میں کیا چیز پسند کرتے ہیں؟انھوں نے جواب میں کہا حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں۔اول: آپ کے درمیان بیٹھا رہوں دوسرے آپ کو دیکھتا رہوں تیسرے اپنے مال کو ا?پ پر خرچ کروں۔پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر? سے دریافت کیا کہ عمر? ا?پ کیا پسند کرتے ہ?ں:حضرت عمر? نے جوابمیں کہا : حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوںاول نیکی کا حکم دوں اگرچہ کے سری طور پر ہو، دوسرے برائی سے روکتارہوں اگرچہ سرعام ہو اور تیسرے حق بات کہوں اگرچہ سننے والوں کو کڑوی لگے۔اور پھرحضور نے حضرت عثمان ?سے دریافت کیا کہ عثمان?! ا?پ کیا پسند کرتے ہیں:حضرت عثمان? نے جواب دیا : حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں:اول لوگوں کو کھانا کھلاو?ں، دوسرے سلام کو پھیلاو?ں اور تیسرے رات میں ایسے وقت نماز پڑھوں جب لوگ نیند کی ا?غوش میں ہوں۔اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی? سے دریافت کیا کہ علی?! ا?پ کیا پسند کرتے ہ?ںحضرت علی ?نے جواب دیا کہ حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں:اول مہمان نوازی کروں دوسرے گرما کے موسم میں روزے رکھوں اور تیسرے دشمن پر تلوار سے وار کروں۔پھر ا?پ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوذرغفاری ?سے دریافت فرمایا : ابوذر ا?پ کیا پسند کرتے ہو؟حضرت ابوذر غفاری? نے جواب دیا: حضور میں دنیا میں تین چیزیں پسند کرتا ہوںاول بھوک دوسرے بیماری اور تیسرے موت ا?پ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سےسبب پوچھتے ہوئے کہا ا?پ ان چیزوں کو کیوں پسند کرتے ہو؟انھوں نے جواب دیا کہ حضور بھوک اس لیئے عز?ز ہے کہ اس کے ذریعے میرا دل نرم ہوتا ہے اور بیماری اس لیئے محبوب ہے کہ اس کے ذریعے میرے گناہ معاف ہوتے ہیں اور موت اس وجہ سے عز?ز ہے کہ اس کے ذریعےمیں اپنے پروردگارسے ملوں گا۔اس کے بعد ا?پ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :میرے لیئے تمہاری دنیا سے تین چیزیں پسند کروائی گئی۔اول خوشبو، دوسری نیک عورتیں، اور تیسرے میرےا?نکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئ? ہے۔اسی اثنائ حضرت جبریل? تشریف لاتے ہیں۔اور فرماتے ہیں مجھے تمہاری دنیا سے تین چیزیں پسند ہ?ں:اول پیغام کو پہنچانا، دوسرے امانت کو ادا کرنا اور تیسرے مساکین سے محبت کرنا،پھر حضرتجبرئ?ل? ا?سمانوں کی جانب لوٹتے ہیں اور دوبارہ زمین پر واپس ا?تے ہیں اور فرماتے ہ?ں کہ حضور اللہ رب العزت ا?پ کو سلام کہتے ہ?ں: اور ارشاد فرماتے ہ?ں: کہاللہ رب العزت کو تمہاری دنیا سے تین چیزیں پسند ہ?ں:اول ایسی زبان جو اللہ کی یاد سے تر ہو، دوسرے ایسا دل جو اللہ سے ڈرنے والا ہو اور تیسرے ایسا جسم جو مصائب اور ا?زمائشوں میں صبر کرنے والا ہو…!(حوالہ : صحیح اسلامی واقعات شائع کردہ جامعہ الاظہر مصر)



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv