تازہ تر ین

نیب قانون انصاف کے بنیادی اصولوںکیخلاف, وزیراعظم کا بڑا اعلان سامنے آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ + نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میری کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے، بیرون ملک کوئی اثاثہ نہیں ہے، نیب قانون انصاف کے بنیادی اصولوں کیخلاف ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے اسے ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ مارچ پارٹی کی خواہش پر کیا گیا، یہ احتجاج نہیں بلکہ نوازشریف کا استقبال ہے۔ آئین میں ترمیم کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، آرٹیکل 62,63 کو اپلائی کرنا ہے تو آدھے پاکستانی لپیٹ میں آ جائیں گے۔ کسی اور کو پارٹی صدر بنانا محض ایک فارمیلٹی ہو گا۔ نوازشریف اور شہباز شریف میں کوئی اختلاف نہیں ہے تاہم کچھ لوگوں کی خواہش ضرور ہے کہ ایسا ہو۔ نوازشریف کا تجربہ زیادہ تھا اسی لئے انہیں بڑی کابینہ کی ضرورت نہیں تھی میرا معاملہ اس کے برعکس ہے۔ عوام نے پانامہ فیصلہ قبول نہیں کیا، فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں متحدہ کے دفاتر کا معاملہ میرے علم میں نہیں ہے، کراچی میں امن کے لئے آپریشن کو آگے بڑھانا ہو گا۔ پوری امید ہے کہ نومبر 2017ءکے بعد لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی۔ سیاسی جماعتیں نیب قانون کو چھیڑنے سے ڈرتی ہیں۔ نیب قانون ایک آمر نے بنایا جس کا مقصد سیاسی جماعتوں کو توڑنا تھا۔ نیب کو صرف ن لیگ کیخلاف استعمال کیا گیا نیب قوانین کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تاہم یہ سب سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے کرنا چاہتے ہیں تا کہ کوئی یہ نہ کہے کہ اپنے لئے قوانین تبدیل کئے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تیمر گرہ میں میجر علی سلمان سمیت چار فوجی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ درحقیقت خود مختار قوم کی حیثیت سے ہمارے وجود کے بقا کی جنگ ہے۔منگل کو وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرا عظم نے کہاکہ ہماری بہادر افواج نے دہشت گرد عناصر کو بھاری نقصان پہنچایا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہمارے ہیروز کے خون کا ہر قطرہ اس امر کا ثبوت ہے کہ ہم مادر وطن کودہشت گرد عناصر سے پاک کرنے کے لئے قوم کی حیثیت سے متحد ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv