تازہ تر ین

”ریلی سے پنجاب میں گڑ بڑ کا خدشہ “سینئر تجزیہ کار نے حقائق واضح کر دئیے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف پریشان ہیں درباریوں نے ان کو اس طرح گھیر رکھا ہے کہ وہ کچھ بھی کرنے سے قاصر ہیں، سڑکوں پر فسادات کرا کر عدلیہ پر دباﺅ ڈالنا اصل مقصد ہے۔ شہباز شریف کی حالت خراب ہے کیونکہ پنجاب میں فساد ہونے جا رہا ہے۔ ضیا شاہد اور مہتاب خان نے نواز شریف کو تصادم سے گریز کا مشورہ دیا۔ طاہرالقادری رائے ونڈ محل کو گھیر سکتے ہیں۔ یہ انکشافات سینئر تجزیہ کار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہے۔ انہوں نے کہا مریم نواز کا ذہن مسئلہ بن چکا ہے وہ خود کو اگلی وزیراعظم تصور کرتی ہیں۔ نواز شریف کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ کچہری چوک میں ایسی دھواں دھار تقریر کریں جس کی آواز جی ایچ کیو تک جائے۔ فواد حسن فواد سمیت نواز شریف کے گرد جمع ٹولہ تقریر تیار کر رہا ہے۔ منصوبہ یہ ہے کہ دنگا فساد کرایا جائے جس سے پورا سسٹم مفلوج ہو کر رہ جائے اور پھر عدالت پر لارجر بنچ بنانے کیلئے دباﺅ ڈالا جائے۔ خواجہ حارث پٹیشن تیار کیے بیٹھے ہیں۔ یہ بھی مطالبہ کیا جائے گا کہ ریفرنسز دائر کرنے کے 6 ہفتے کے وقت کو توسیع دی جائے۔ نیب بھی اپنا کھیل کھیلنے میں مصروف ہے۔ جے آئی ٹی ارکان کو گواہ کے طور پر بلانے کا مقصد صرف ان کی تضحیک اور نشان عبرت بنانا ہے۔ تجزیہ کار نے کہا کہ حالات خطرناک نہج کی جانب جا رہے ہیں۔ رپورٹ موجود ہے کہ پنجاب پولیس میں بڑی تعداد میں اہلکار خود سکیورٹی رسک ہیں۔ نواز شریف صورتحال سے پریشان ہیں صحافیوں سے ملاقات میں صحافت میں بڑا نام ضیا شاہد نے نواز شریف کو سمجھانے کی کوشش کی کہ تصادم سے گریز کریں۔ تاہم ان کو خاموش کرا دیا گیا اور تصادم پر اکسانے والے بولنے لگے جو بعد میں کچھ اور کہتے نظر آئیں گے کہ ہم تو منع کر رہے تھے۔ درباری ٹولے کا یہ بھی پلان ہے کہ ہنگامے برپا ہوں تو وزیراعظم اسمبلیاں توڑ دیں اور عبوری سیٹ اپ بنانے کے نام پر وقت گزارا جائے۔ اگر جی ٹی روڈ پر ہنگامے شروع ہو گئے تو لاہور میں طاہرالقادری رائے ونڈ کا گھیراﺅ بھی کر سکتے ہیں۔ حکومت جو کچھ کرنے جا رہی ہے دنیا میں اپنی الگ مثال ہے۔
تجزیہ کار



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv