آئل ٹینکر سانحہ، 22 افراد ابھی تک لاپتہ ہونے کا انکشاف

احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) سانحہ آئل ٹینکر احمد پور شرقیہ میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 182 جبکہ زخمیوں کی تعداد تحصیل ہیڈ کوارٹر کے مطابق 162 افراد ہے۔ اسی طرح 125 افراد کی لاشوں کے ورثا کے ڈی این ا ے ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے بعد لاشیں ان کے حوالے کی جائےںگیں۔ اسی طرح 85 زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں علاوہ ازیں 22افراد اس وقت تک لاپتہ ہیں۔ لاپتہ ہونے والے افراد کا نام بستی کھوکھراں محمد صدیق بیٹا لاپتہ، جمعہ خان بیٹا لاپتہ، سعید احمد 2افراد لاپتہ، منیر حمید لاپتہ، نصیر کھوکھر ایک بیٹا لاپتہ، بستی نذیر آباد عبدالستار شاہ 2 بیٹے لاپتہ، رمضان شاہ ایک بیٹا لاپتہ، کٹووالا کھو بستی کی رہائشی پروین اختر کا شوہر لاپتہ، وزیراحمد بستی لاڑ ایک بھائی لاپتہ، غلام حیدر بستی کبیر والا بیٹا ایک لاپتہ، محمد عمران کبیر والا بیٹے 2لاپتہ، صادق حسین کبیر آباد 2 بیٹے لاپتہ، گلزار احمد بیٹا ایک لاپتہ، محمد اصغر بھائی لاپتہ، اسی طرح اس وقت تک 13 عدد چیک 20, 20 لاکھ روپے کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے دئیے جبکہ 28 افراد کو 20, 20 لاکھ روپے کے چیک دئیے گئے جبکہ 14 زخمیوں کو 10,10 لاکھ روپے کے اب تک چیک تقسیم کئے گئے ہیں۔ اب تک67 چیک تقسیم کئے گئے ہیں یہ تمام چیک صوبائی حکومت کی طرف سے دئیے گئے ہیں۔ ڈی سی آفس سے معلومات کے تحت 10, 10 لاکھ روپے کے 23 چیک جو کہ زخمیوں کے لئے بنائے گئے تھے وہ چیک اب واپس کر دئیے گئے ہیں کیونکہ یہ ا فراد اب وفات پا چکے ہیں لہٰذا اب یہ چیک دوبارہ 20, 20 لاکھ روپے کے بنائے جائیں گے۔

مذہنی ،لسانی ،فسادات پھیلانے میں ناکامی کے بعد بھارت کا ایک اور خوفناک منصوبہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان میں مذہبی اور لسانی فسادات پھیلانے میں ناکامی کے بعد بھارت نے پاکستان میں بغیراطلاع کے پانی چھوڑنے کا مذموم منصوبہ بنا لیا۔ بھارت نے راوی‘ ستلج‘ بیاس‘ چناب‘ سندھ میں پانی چھوڑنے کی منصوبہ بندی کرلی اور اس ضمن میں اپنے متعلقہ اداروں کو بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بھارتی خفیہ اداروں نے پاکستانکے اندر پاری چھوڑنے کے مزید گڑ بڑ پیدا کرنے کیلئے کام شروع کردیاہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق بھارت ایک جانب دریاﺅں میں اچانک پانی چھوڑے گا اور دوسری طرف پاکستان کے اندر اپنے زر خرید افراد کے ذریعے کئی دریائی بندوں میں شگاف ڈال دیا جائے گا تاکہ پانی مختلف علاقوں میں داخل ہو اور پھر اس کے بعد احتجاجی مظاہرے کروا کر پولیس اور دیگر فورسز کے ساتھ مظاہرین کے جھگڑے‘ لوٹ مار کروا کر ملک کے اندر بدنظمی پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق بھارت کی اس گھناﺅنی سازش کے حوالے سے حساس اداروں نے بھی کام شروع کردیا ہے اور متعلقہ اداروں کو اس سے نمٹنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔ پاکستان کے تمام دریاﺅں میں جہاں بھارت کی جانب سے اچانک پانی چھوڑے جانے کے خدشات ہیں ان دریاﺅں کے پشتوں کو مضبوط کرنے اور سیلاب سے بچاﺅ کے حوالے سے بھی کام شروع کردیا گیا اور ایسے تمام گروہ جوان کیلئے کام کرسکتے ہیں ان کیخلاف بھی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

مریم نواز قوم کی بیٹی‘ جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوں

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز قوم کی بیٹی ہے ، جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہونا چاہئے ، نواز شریف اسمبلی توڑ سکتے ہیں یا کسی ڈھیلے ڈھالے آدمی کو وزیر اعظم نامزد کر دیں‘جے آئی ٹی سوالنامہ بھیج دے،نواز شریف کے خلاف فیصلہ آیا تو ن لیگ کے 25سے 30ارکان اسمبلی پارٹی چھوڑ دیں گے ‘ جمشید دستی کے ساتھ جو کچھ ہوا حکمرانوں کے ساتھ بھی ایسا ہو گا، اس جیسا کوئی سیاسی کارکن نہیں ،مےں پہلے سے عمران خان کے ساتھ ہوں ، ابھی ابر آلود گھٹائیں ہیں ، دو ماہ بہت اہم ہیں ، پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ وقت آنے پر ہو گا‘ عمران خان کو چھوٹی پارٹیوں سے اتحاد کرنا چاہئے ، پیپلز پارٹی کی اصل پہچان آصف زرداری ہے ‘ آصف زرداری ساتھیوں پر بھروسہ نہیں کرتے۔ اپنے اےک انٹروےو مےں شےخ رشےد احمد نے کہا کہ نواز شریف اسمبلی توڑ سکتے ہیں یا کسی ڈھیلے ڈھالے آدمی کو وزیر اعظم نامزد کر دیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمشید دستی کے ساتھ جو کچھ ہوا حکمرانوں کے ساتھ بھی ایسا ہو گا، اس جیسا کوئی سیاسی کارکن نہیں ، جمشید دستی پوری دنیا کے سامنے رو پڑا۔ انہوں نے کہا کہ عبدالمجید اچکزئی نے پولیس اہلکار کو روند ڈالا، اس کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لئے اتحاد کا فیصلہ پی ٹی آئی نے کرنا ہے ، کرپٹ لوگ کہہ رہے ہیں نظریہ پاکستان کو خطرہ ہے ، نظریہ پاکستان ہمارے سینوں میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ن لیگ میں تین گروپ ہیں چوہدری نثار، اسحاق ڈار اور شہباز شریف گروپ۔ چوہدری نثار ، شہباز شریف اکٹھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اسحاق ڈار کی وجہ سے جیل جائیں گے ، ڈان میں خبر فرشتوں نے نہیں لگائی ، اندر سے آئی تھی ، حکمرانوں نے اپنے باپ کا بھی ٹرائل کرا دیا ، تین اہم بندوں کو نچوڑیں تو سب کچھ اگل دیں گے ، ان میں سے دو سیف الرحمن اور شیخ سعید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف عہدہ چھوڑ دیتے تو شائد انہیں راستہ دے دیا جاتا ۔ فوج کا پاناما کیس میں کوئی عمل دخل نہیں ہے ، نواز شریف ،شہباز شریف کو استعمال کر رہے ہیں ، نواز شریف کے ریکارڈ میں شہباز شریف چوہدری نثار اور اسحاق ڈار مشکوک ہیں ، چوہدری نثار پارٹی نہیں چھوڑیں گے ، البتہ ن لیگ کے کم از کم 25 سے 30 ایم این اے تیار بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں پہلے سے عمران خان کے ساتھ ہوں ، ابھی ابر آلود گھٹائیں ہیں ، دو ماہ بہت اہم ہیں ، پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ وقت آنے پر ہو گا ۔ عمران خان کو چھوٹی پارٹیوں سے اتحاد کرنا چاہئے ، پیپلز پارٹی کی اصل پہچان آصف زرداری ہے ۔ آصف زرداری ساتھیوں پر بھروسہ نہیں کرتے۔

شریف خاندان کے ٹیکس گوشواروں بارے اہم انکشاف

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے پانامہ جے آئی ٹی کو شریف خاندان کے بارے میں بھیجی جانے والی رپورٹ میں گزشتہ برسوں کے انکم ٹیکس گوشوارے اور ویلتھ اسٹیٹمنٹس جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے لئے شریفک خاندان کے ٹیکس گوشواروں اور ویلتھ اسٹیٹمنٹس کی تفصیلات پر مبنی رپورٹس کی کاپیاں حاصل کرلی ہیں۔ اس ضمن میں دستاویز کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس ٹو لاہور کے چیف کمشنر خواجہ عدنان ظہر کی جانب سے وزیراعظم میاں نوازشریف‘ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف‘ وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بہو اسما ڈار کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی جانب سے 1983ءسے لے کر 2007ءتک ٹیکس گوشوارے و ویلتھ اسٹیٹمنٹ ہی جمع نہیں کروائے گئے کیونکہ اس وقت ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کرانا لازم نہیں تھا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار کی بیوی اور وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی اسما ڈار کی ٹیکس تفصیلات کے متعلق ایف بی آ کے پاس کوئی پرانا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ تیس جون 1995ءکو ختم ہونے والے سال کا وزیراعظم میاںنوازشریف کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ کا ریکارڈ دستیاب نہیں ہے تاہم اس بارے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جو ریکارڈ فراہم کیا جارہا ہے یہ دباﺅ کی وجہ سے بڑی مشکل سے فیلڈ فارمشنز کی جانب سے اکٹھا کروا کر دیا جارہا ہے کیونکہ ٹیکس قانون کے مطابق جو ٹیکس دہندگان باقاعدگی سے ٹیکس گوشوارے جمع کروا رہے ہیں ان کا پانچ سال سے زیادہ پرانا ریکارڈ نہیںرکھا جاتا۔

”ملکی سیاسی بھونچال “ن لیگ کا منصوبہ سامنے آگیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)باخبر ذرائع سے معلوم ہواہے کہ مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے جولائی اگست کے دوران بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس بارے میں فیصلہ نہیں ہوا کہ سیاسی قوت کا مظاہرہ سپریم کورٹ کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی رپورٹ جمع کرانے یا سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے موقع پر کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگی کارکنوں کو سٹینڈ بائی کی پوزیشن پر رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ تمام اضلاع میں مسلم لیگی تنظیموں کو آگاہ کردیا گیا ہے کسی وقت بھی ضرورت پڑنے پر انہیں سیاسی قوت کامظاہرہ کرنے کی کال دی جا سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف جولائی اور اگست میں ملک گیر طوفانی دورہ کریں گے۔ بڑے بڑے جلسوں سے خطاب کریں گے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے اپوزیشن کی بعض جماعتوں کی جانب سے سڑکوں پر نکلنے کی کال کا نوٹس لیا ہے اور ان کا سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی ہسپتال میں مسلح شخص کی فائرنگ ، کئی افراد زخمی

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)برونکس کے ہسپتال میں فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ درجنوں ڈاکٹرز اور نرسز ہسپتال کے اندر محصور ہو گئے پولیس نے عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔امریکی میڈیا کے مطابق برونکس کے ہسپتال میں ایک سیاہ فام شخص ڈاکٹروں کے سفید کوٹ میں گھس گیا اور اس نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی،فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ پولیس نے ہسپتال کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ مسلح شخص کو قابو کرنے کےلئے فضائیہ کی مدد بھی طلب کر لی گئی ہے تاحال اس واقعے کی تفصیلات منظر عام پر نہیں آسکیں۔

ایرانی عہدیدار کی داعشی خلیفہ البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق

تہران(این این آئی) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایک مقرب عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ کے سربراہ ابو بکرالبغدادی ہلاک ہوچکے ہیں۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیرون ملک سرگرم ایرانی ملیشیا کے ایک سینیر عہدیدار اور سپریم لیڈر کے مقرب علی شیرازی نے بتایا کہ بالیقین دہشت گرد البغدادی ہلاک ہوچکا ہے تاہم انہوں نے البغدادی کی ہلاکت کے حوالے سے اپنے دعوے کی مزید تفصیل بیان نہیں کی۔خیال رہے کہ حالیہ ایام میں البغدادی کی ہلاکت کی متضاد اطلاعات آتی رہی ہیں۔ روسی حکام نے بھی البغدادی کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے تاہم داعش کے خلاف امریکا کی قیادت میں قائم عالمی اتحاد کا کہنا ہے کہ اس کے پاس البغدادی کے زندہ یا مردہ ہونے کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں۔امریکی وزارت دفاع’پینٹاگون‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ’ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ آیا البغدادی مارا گیا ہے یا زندہ ہے۔ تاہم اگر وہ زندہ بھی ہے تب بھی وہ موجودہ جنگ میں زیادہ موثر نہیں رہا ہے۔ البغدادی اس وقت موصل یاالرقہ میں ہوسکتا ہے۔روسی خبر رساں ادارے نے روسی حکام کے حوالے سے بتایا تھا کہ البغدادی کی موت 100 فی صد یقینی ہے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ البغدادی کئی ماہ سے منظرعام سے غائب ہے، جو اس بات کا ثبوت کے اسے ہلاک کردیا گیا ہے۔

ہم فرقوں سے بالا تر ، دہشتگردی میں غیر ملکی ہاتھ ہے

پاراچنار،راولپنڈی (نمائندگان خبریں) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے پارا چنارکی سکیورٹی سے متعلق مطالبات فوری طور پر حل کرنے کا حکم دیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز پارا چنار کا دورہ کیا جہاں پر بریفنگ لینے کے بعد انھوں نے قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی۔آئی ایس پی آر نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ بری فوج کے سربراہ پارہ چنار جائیں گے تاہم موسم کی خرابی کی وجہ سے ان کا یہ دورہ جمعہ کو ہی ممکن ہوسکا۔اس دورے کے بارے میں صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پارہ چنار کے متاثرین نے آرمی چیف سے ملاقات میں کچھ سیاسی اور کچھ سکیورٹی سے متعلق مطالبات پیش کیے۔ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے سکیورٹی سے متعلق خدشات کا فوری سدباب کرنے کو کہا ہے اور اس سلسلے میں پارہ چنار میں سیف سٹی منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر جگہ کی سکیورٹی ہمارے لیے اہم اور برابر ہے اور ‘پارہ چنار کو محفوظ بنانے کے لیے فوج کے اضافی دستے یہاں پہنچ رہے ہیں۔ میجر جنرل آصف غفورکا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی فرقے سے بالاتر صرف پاکستانی اور مسلمان ہیں اور انتہاپسندی کو متحد ہوکر شکست دیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ آرمی چیف نے اضافی دستوں اور سیف سٹی منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے سکیورٹی صورتحال مزید بہتر کرنے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں، پوری افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل شروع کردیا ہے، باڑ لگانے کا عمل دومرحلوں میں مکمل کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں حساس سرحدی مقامات پرباڑ لگائی جائے گی جب کہ دوسرے مرحلے میں باقی ماندہ سرحد پر باڑ لگائی جائے گی۔دوسری جانب پارہ چنار میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قبائلی عمائدین نے ملاقات کی، اس موقع پر عمائدین نے مقامی لوگوں کی جانب سے پاک فوج اور اس کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے کہا کہ ہم صرف پاکستانی اور مسلمان ہیں، ہمارا خون پاکستان کے لئے ہے،ہم بہادر افواج کے کردار اور مشکلات کو سمجھتے ہیں اور ہم بہادر افواج کے کردار اور مشکلات کو سمجھتے ہیں۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین نے ملک سے فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کو درپیشن چلنجز اور پاک فوج کی قربانیوں سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ عمائدین اور پارا چنار کے عوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ جو عناصر فرقہ واریت پھیلا کر لڑانے کی ناپاک کوشش کر رہے ہیں وہ ناکام ہونگے۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین نے پاکستان کے لئے اپنا لہو قربان کرنے کا عزم بھی کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر مقامی قبائلی عمائدین نے دھرنا ختم کرنے سے متعلق اپنے مطالبات بھی پیش کئے، جس پر آرمی چیف نے علاقے کی سکیورٹی سے متعلق مطالبات فوری طور پر عمل کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پارا چنار میں بازار میں عین اس وقت یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے تھے جب لوگوں کی بڑی تعداد عید کی خریداری میںمصروف تھی، دھماکے کے بعد متاثرین اور مقامی عمائدین نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دے دیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے پارا چنار میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کی ہے۔ جس میں عمائدین نے پاک فوج کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے تاہم دھرنے والوں کی سیاسی اور سکیورٹی مطالبات ہیں اور آرمی چیف نے سکیورٹی مطالبات پر ہدایات جاری کر دی ہیں۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پارا چنار کو سیف سٹی بنانے کیلئے پاک فوج کے تازہ دم دستے پہنچ رہے ہیں۔ آرمی چیف نے اضافی دستے اور سیف سٹی منصوبے کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ افغان سرحد پر 2 مرحلوں میں باڑ لگائی جائے گی، پہلے مرحلے میں حساس سرحدی مقامات پر باڑ لگائی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں باقی ماندہ سرحد پر باڑ لگانے کا عمل شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں قبائلی عمائدین نے کہا ہے کہ ہم صرف پاکستانی اور مسلمان ہیں اور ہمارا خون ملک کیلئے ہے۔ آرمی چیف نے کہا ہے کہ دشمن ہمارے عزم کو کمزور کرنے اور ہمیں تقسیم کرنے میں ناکام رہیں گے ،دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں دشمن غیرملکی ہاتھوں کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں مقامی سہولت کاروں اور مددگاروں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیا جائے گا، بحیثیت قوم ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ہم ہر صورت میں کامیاب ہونگے ،عوام کے تعاون کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیت سکتے ،سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کرکے لاہور اور اسلام آباد کی طرح پارا چنارکو محفوظ شہر بنانے کیلئے منصوبہ بندی کی جائے گی، ایف سی خیبر پختونخوا پیشہ ور فورس ہے جس میں تمام قبائل اور مسلک کے لوگ شامل ہیں،دھماکے کے بعد ہجوم پر ایف سی کی مبینہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، ذمہ داران کو معاف نہیں کیا جائے گا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارا چنار کرم ایجنسی کا دورہ کیا۔آرمی چیف کو سیکیورٹی کی صورتحال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پربریفنگ دی گئی،جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقامی قبائلی عمائدین اور دھرنے میں بیٹھے افراد کے نمائندوں سے ملاقات کی ، آرمی چیف نے شہداءکے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ جب پارہ چنار میں دھماکہ ہوا وہ اس وقت بیرون ملک تھے اور واپسی پر خراب موسم کی وجہ سے پارہ چنار کا دورہ کرنے میں تاخیر ہوئی ۔ دریں اثناءکور کمانڈر پشاور اور آئی جی ایف سی پارا چنار میں موجود تھے جنہوں نے آرمی چیف کی ہدایت کے مطابق متاثرین اور متاثرہ خاندانوں کی دیکھ بھال کے لئے اقدامات کیے ۔

وزیراعظم اور انکی ٹیم مریم نواز کی طلبی پر پریشان، ہنگامہ کرنے کے لیے صلاح مشورے شروع

اسلام آباد (آن لائن) حکومت کے انتہائی معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور انکی پوری ٹیم محترمہ مریم نواز کی جے آئی ٹی پیشی پر بہت پریشان ہیں اور انہیں یقین ہو گیا ہے کہ پارٹی قیادت کے لیے ایک بھی فرد کا بچنا مشکل ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کے اجلاس کے موقع پر حکومت ہلہ گلہ کر کے سبوتاژ کرنے کی روش اختیار کرے تاہم اس سلسلہ میں حکومت کے اپنے رفقا کے ساتھ مشورے جاری ہیں ۔حکومت چونکہ شہادت چاہتی ہے اور وہ انتہائی سنجیدگی کے ساتھ سوچ بچار کر رہی ہے کہ مریم نواز کے ؛پیشی سے قبل ہی کوئی ہنگامہ برپا کر دے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ابھی تک کسی حتمی لحہ عمل تک نہیں پہنچ سکی ہے تاہم ابھی پہلو کو ہر مشاورتی اجلاس میں ایجنڈے کے فرسٹ پر رکھا جا رہا ہے۔

لاہوریئے ترس گئے ،مگر کس لیے ؟؟

لاہور (خصوصی رپورٹ)شہر بھر کی مارکیٹوں میں سرکاری نرخ نامے غائب، دکانداروں کی من مانیاں، سبزیوں و پھلوں کے نرخ آسمان کو چھونے لگے۔ عیدگزرنے کے دو روز بعد بھی سرکاری نرخ نامے دکانداروں کو نہ پہنچائے جاسکے جس کے پیش نظر دکانداروں نے شہریوں کو مہنگے دام سبزیاں و پھل سمیت دیگر اشیاءفروخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ لاہور کی مختلف مارکیٹوں میں بینگن 40روپے، گوبھی 60، کالی توری 40، کریلے 80، ٹماٹر 40، گھیا 40، شملہ مرچ 80، آلو 40، جبکہ پھلوں میں آم 150، آلو بخارا 200، خوبانی 200، آڑو 150، سیب 300، انکور200 روپے فی کلو فروخت کیا گیا، دکانداروں نے بتایا کہ سرکاری طور پر نرخ نامہ موصول نہیں ہوا۔ دوسری جانب مرغی کا گوشت 250 سے 280 روپے فی کلو فروخت کیا گیا۔شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ اتنے اونچے ادا سے فروخت جاری ہے لیکن کسی بھی حکومتی ادارے یا نمائندے نے نوٹس نہیں لیا۔

بھائی کے ہاتھوں بہن قتل , وجہ انتہائی شرمناک

لاہور (کرائم رپورٹر)ہنجروال کے علاقہ میں طعنہ دینے پر بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو سر میں اینٹ مار کر قتل کردیا پولیس نے ملزم کو گرفتارلرلیا۔ باغبانپورہ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 3بچوں کی ماں جاں بحق بیٹی شدید زخمی۔ جبکہ گلبرگ میں سود خوروں کے ہاتھوں تنگ آکر خودکشی کرنے والے نوجوان کو سینکڑوں سوگواروں کی آہوں سسکیوں میں سپرد خاک کردگیا جنازہ اٹھنے پر معصوم بچے والد کی نعش سے لپٹ گئے بچوں کی آہوبکا سن کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔ جناح ہسپتال سے اغواءہونے والی نومولود بچی کا 24گھٹنے گزرجانے کے باوجود سراغ نہ مل سکا ، ماں صدمہ سے نڈھال ہسپتال انتظامیہ بے بس۔ جبکہ باری سوڈیو میں ڈانسر پر آوازیں کسنے پر منع کرنیوالا سکیورٹی گارڈ نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل۔ تفصیل کے مطابق ہنجروال کے علاقہ نیاز بیگ کا رہاشی شراف نامی نوجوان رنگ ساز کاکام کرتاتھا گزشتہ روز گلی سے گزرتے ہوئے محلے دار نے اس کی ہمشیرہ بارے نازیب الفاظ کہے جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگیا اور گھر جا کر بیڈ پر سوئی اپنی بہن فرزانہ کے سر میں اینٹ مار کر اسے لہولہان کردیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس نے ملزم شراف کو حراست میں لے کر نعش مردہ خانہ جمع کروادی۔ جبکہ باغبانپورہ کے علاقہ محمودبوٹی صلاح الدین روڈ کی رہائشی 4بچوں کی ماں خالدہ بی بی رات گئے اپنی بیٹی مدیحہ کے ہمراہ کمرہ میں سو رہی تھی کہ اچانک چھت زور دار دھماکہ سے گرگئی جس کے نتیجہ میں دونوں ماں بیٹی شدید زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایاگیا جہاں خالدہ بی بی جانبر نہ ہوسکی ، پولیس نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا۔ علاوہ ازیں گلبرگ کے علاقہ کچی آبادی کا رہائشی 4بچوں کا باپ اشعرقرض لے کر بیرون ملک کام کاج کے لیے گیا تھا ویزہ نہ ہونے پر ملائیشیا سے ڈی پورٹ ہوکر واپس پاکستان آگیا اشعر نے جس شخص سے قرض لیا تھا اس نے واپسی کے لیے دباﺅ بڑھا دیا اور دھمکیاں دیناشروع کردیں کام کاج نہ ہونے اور قرض خواہوں کے دباﺅ سے دلبرادشت ہوکر اس نے گزشتہ روز گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا متوفی کا جنازہ اٹھنے پر علاقے میں کہرام برپا ہوگیا معصوم بچے باپ کی نعش سے لپٹ لپٹ کر روتے رہے اس موقع پر موجود ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔جناح ہسپتال آﺅٹ ڈور سے اوکاڑہ کے رہائشی اللہ دتہ کی نومولود بچی کے اغواءکاروں کا تاحال ہسپتال انتظامیہ سراغ نہ لگاسکی۔ جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرنے نصب ہونے کے باوجود پولیس ملزمان تک پہنچنے میں ناکام۔ بچی کی جدائی میں ماں صدمہ سے نڈھال۔ باری اسٹوڈیو میں سٹیج ڈرامے کے دوران ڈانسر پر آوازیں کسنے سے منع کرنا پر نامعلوم افراد نے سکیورٹی گارڈ کو گولی مار دی جسے طبی امداد کے لیے پہنچادیاگیا۔ بتایاگیا ہے کہ اقبال ٹاﺅن کے علاقہ باری سٹوڈیو میں واقع ہال میں سٹیج ڈرامہ جاری تھا جونہی پرفارم کرنے کے لیے ڈانسر سٹیج پر آئی تو ہال میں بیٹھے منچلے نوجوانوں نے فقرے کسنے شروع کردئیے جنہیں ڈیوٹی پر موجود شرافت نامی گارڈ نے منع کیا تو تلخ کلامی ہوگئی بعدازاں ہال میں موجود بیٹھے نوجوان اٹھ کر باہر چلے گئے جنہوں نے گھر واپس جاتے ہوئے سکیورٹی گارڈ شرافت پر سکیم موڑ کے قریب فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق درخواست موصول ہونے کے بعد کارروائی میں لائی جائیگی۔

ناکام سیاسی عناصر کی منفی سیاست دفن، وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم اعلان

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت متوازن ترقی کی پالےسی پر عمل پےرا ہے اور شہروں کے ساتھ دےہی علاقوں کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے اوراسی مقصد کے پےش نظر جنوبی پنجاب مےں اربوں روپے کے ترقےاتی منصوبے مکمل کےے گئے ہےں اورنئے مالی سال کے بجٹ مےں بھی جنوبی پنجاب کی ترقی کےلئے خطےر وسائل مختص کےے گئے ہےں،جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اوران کے معےارزندگی مےں بہتری لانا مےرا مشن ہے اورپنجاب حکومت نے گزشتہ برسوں کی طرح رواں برس بھی جنوبی پنجاب کی آبادی کے تناسب سے زےادہ ترقےاتی فنڈز رکھے ہےں۔پنجاب حکومت پےنے کے صاف پانی کے پروگرام کا آغازبھی جنوبی پنجاب سے کررہی ہے اورمفاد عامہ کے اس اہم ترےن پروگرام کو جنوبی پنجاب کی 37تحصےلوں سے شروع کےا جائے گااور2018ءکے اوائل مےں ےہ پروگرام جنوبی پنجاب مےں مکمل ہوگاجبکہ جنوبی پنجاب مےں عوام کو ان کی دہلےز پر معےاری طبی سہولتوں کی فراہمی کےلئے 15مزےد موبائل ہےلتھ ےونٹس منگوائے جارہے ہیں،اسی طرح دانش سکولوں کا نےٹ ورک بھی جنوبی پنجاب مےں پھےلا ےاگےا ہے۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار راجن پور سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی سردار محمدجعفرخان لغاری سے گفتگوکرتے ہوئے کیا جنہوںنے وزےراعلیٰ سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرا دل جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے،جنوبی پنجاب میں میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے عوام کو ثمرات مل رہے ہیں جبکہ اربوں روپے کے نئے منصوبوں پر بھی تیزرفتاری سے کام جاری ہے۔ ملتان اور بہاولپور میں سیف سٹی پراجیکٹ بھی شروع کیا جا رہا ہے جبکہ جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں بھی کئی اہم منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کو مزید خوشیاں دے گی ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی دل و جان سے عزےزہے اور میں جنوبی پنجاب میں جاری فلاح عامہ کے منصوبوں پر پیش رفت کا خودجائزہ لےتا ہوں۔ مفاد عامہ کے منصوبوں کی مخالفت کرنے والے بعض سیاسی عناصر عام آدمی کی ترقی اور خوشحالی کی مخالفت کر رہے ہیں اور پاکستان کے باشعورعوام ترقی کے مخالف ایسے عناصر کو پہچان چکے ہےں اور یہ عناصر پہلے بھی ناکام و نامراد رہے اور آئندہ بھی ان کی منفی سیاست کامیاب نہیں ہوگی۔ فلاح عامہ کے منصوبوں کی مخالفت کرنے والے مٹھی بھر سےاسی عناصر عوام کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہےں اور پاکستان کے باشعورعوام اےسے سےاسی عناصرکی منفی سےاست کوہر موقع پر مسترد کرچکے ہےںاور پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے پروگرام کو رکاوٹوں کے باوجود آگے بڑھاےا ہے کےونکہ عوام کی خدمت ہی پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت کا شعارہے اور وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں ترقی کا سفر پہلے سے بڑھ کرجاری و ساری رہے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار جعفر خان لغاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بے مثال اقدامات کئے ہیںاور جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی یہاں کے عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دریں اثناءوفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ ” خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کے تحت دیہی علاقوں میں ہزاروں کلومیٹر کارپٹڈ سڑکیں بنائی گئی ہیںاوردیہی معیشت کے فروغ کیلئے یہ منصوبہ ایک گیم چینجر ثابت ہوا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے اور کارپٹڈ دیہی سڑکیں بننے سے دیہی آبادی کو آمد و رفت کی بہتر سہولتیں میسر آئی ہیںاور زرعی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیںاور کاشتکاروں کو اپنی اجناس منڈیوں تک لے جانے میں سہولت ملی ہے۔ انقلاب آفرین اس پروگرام سے دیہی آبادی کا بہت بڑا حصہ مستفید ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاندار سڑکوں کی تعمےر سے کسانوں اور دیہات میں بسنے والے افراد کوبے پناہ فائدہ ہو ا ہے- انہوںنے کہا کہ اس پروگرام پر اب تک 67 ارب روپے سے زائد خرچ کےے جاچکے ہیں۔ تقرےباً7ہزار کلومیٹر طویل کارپٹڈ دیہی سڑکےںبن چکی ہےں۔ نئے مالی سال مےں دیہی سڑکوں کی تعمیر پر 17 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی برق رفتار،معیار اور شفافیت کےساتھ تکمیل پنجاب حکومت کی پالیسی ہے۔ اسی پالیسی کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر کے اعلیٰ معیار کو ہر قیمت پر یقینی بنایا گیا ہے- دیہی روڈزپروگرام “ کا میگا پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

امریکہ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش واپس لے لی

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )وزیر اعظم نواز شریف نے کشمیر ، افغانستان خلیجی ممالک کے تنازع اور مودی ٹرمپ گٹھ جوڑ پر اہم فیصلے کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پاکستان علاقائی و عالمی امن و استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان ہمسایوں سے پرامن تعلقات چاہتا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت دفتر خارجہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے مختلف اہم امور پر وزیراعظم نواز شریف کو بریفنگ دی جبکہ پاک بھارت تعلقات، افغانستان کے ساتھ سرحدی معاملات، سعودی عرب قطر کے ساتھ تعلقات، مودی ٹرمپ اعلامیے کے خطے پر اثرات کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیر ، ایل او سی ، کلبھوشن یادیو کیس میں ہونے والی پیش رفت سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت اعلی حکام بھی موجود ہیں۔اہم اجلاس سے قبل دفتر خارجہ میں اعلی افسران کا اجلاس بھی ہوا جس میں تمام ڈائریکٹر جنرلز نے شرکت کی اور وزیراعظم کو دی جانے والی بریفنگ کے نکات پر غور کیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف نے کشمیر ، افغانستا ن خلیجی ممالک کے تنازعے اور مودی ٹرمپ گٹھ جوڑ پر اہم فیصلے کئے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،پاکستان علاقائی و عالمی امن و استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان ہمسایوں سے پرامن تعلقات چاہتا ہے ،قومی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے خارجہ پالیسی پر اہم فیصلے کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے پرامن ہمسائیگی کے اصول پر کاربند رہے گا ۔ افغانستان میں امن کیلئے چین کی سفارتکاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے امت مسلمہ کے اتحاد کی کوششیں جاری رکھنے اور سعودی قطر تنازعے میں غیرجانبدار رہنے کا فیصلہ بھی کیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے دفتر خارجہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کی جدوجہد کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا ، ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ، افغانستان میں امن کے لئے چین کی مصالحتی کاوشوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ، خلیج کی صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے پاکستان بدستور اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔ وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹرمپ مودی مشترکہ اعلامیہ میں امریکہ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش عملا واپس لے لی ہے ، امریکہ نے خطے میں قیام امن میں کردار ادا کرنے کا موقع ضائع کر دیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کے فوری حل کیلئے سفارتکاری کو مزید متحرک کیا جائےگا ۔