تازہ تر ین
shah-mehmood

مسلم لیگ کے دونوں امیدوار نااہل ،سنسنی خیز انکشاف نے ہلچل مچادی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے وزارت عظمیٰ کےلیے عارضی اور مستقل دونوں امیدوار نااہل ہیں۔اسلام آباد میں اپوزیشن اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عارضی اور مستقل دونوں نااہل امیدوار نامزد کیے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا حدیبیہ اور نیب ریفرنس میں ذکر ہے اور ان کی نااہلی کے امکانات ہیں، وہ وزارت عظمیٰ کا الیکشن لڑنے کی اہلیت نہیں رکھتے، پی ٹی آئی شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے گی اور (ن) لیگ کو ان دونوں امیدواروں پر نظر ثانی کرنی پڑے گی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے دیگر اپوزیشن رہنماو¿ں سے درخواست کی ہے کہ پاناما کیس میں کلیدی کردار ادا کرنے پر شیخ رشید کو وزیراعظم کا امیدوار بنانا چاہیے، پاناما کیس میں سب سے اہم کردار عمران خان، پھر سراج الحق اور شیخ رشید نے ادا کیا ہے، شیخ رشید نے نہ صرف سیاسی جنگ بلکہ قانونی جنگ بھی لڑی، اس لیے انہیں اپوزیشن کا متفقہ امیدوار بننے کا اعزاز ملنا چاہیے، تاہم باقی اپوزیشن جماعتوں نے اس پر غور کرنے کے لیے مہلت مانگی ہے، باہمی مشاورت کا عمل جاری ہے اور کوشش ہے کہ اپوزیشن متفقہ امیدوار لانے میں کامیاب ہوجائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv