تازہ تر ین
nab

شریف خاندان کیخلاف ریفرنس،نیب نے کمر کس لی

لاہور (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان کے خلاف 4 ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں میاں نوازشریف، حسن، حسین، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیرمین نیب امتیاز تاجور اور پراسیکیوٹر جنرل وقار کریم بھی شریک ہوئے جب کہ نیب کے پراسیکیوشن ونگ نے افسران کو پاناما کیس فیصلے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پاناما کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کے حوالے سے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق نیب کے اعلیٰ سطح کے اجلاس بعد چیرمین کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا بھی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کےفیصلے پر من و عن عمل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان کے خلاف 4 مختلف ایشوز پر ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو نیب راولپنڈی کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر کیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ ریفرنس میاں نوازشریف، حسن، حسین اور مریم نواز کے خلاف دائر کیے جائیں گے جن کی نگرانی نیب راولپنڈی کرے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv