تازہ تر ین
parlimant

لیگی رہنماﺅں میں فاصلے ،سابق وزراءکی لاتعلقی, اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کے عہدہ کے لیے شہباز شریف کی نامزدگی پرمسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ اور فارورڈ بلاک بننے کے امکانات ہیں۔ اسحاق ڈار،عابد شیر علی سمیت دیگر متعدد وزرا نے وزارتیں نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔چوہدری نثار علی خان نے شہباز شریف کو وزیر اعظم کے عہدہ کے لیے نامزد کرانے کے بعد اپنے سیاسی اور پارٹی مخالفین کو چت کر دیا ۔شہباز کے ذریعے سولو فلائٹ کی ایما پر خوشامدیوں کی کھلی چھٹی کرائے جانے کا امکان پیدا ہو گیا ہے ۔معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چوہدری نثار علی خان سے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے نثار کو وزیراعظم بنانے کے لیے مدد طلب کی تھی اور دونوں رہنماﺅںنے ایک دوسرے کے ساتھ وعدے کیے کہ پارٹی کو حواریوں اور خوشامدیوں سے پاک کیا جائے گا۔شہباز شریف نے چوہدری نثار علی خان سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں انکی حیثیت سے مطابق باعزت عہدہ اور وزارت دی جائیگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر خارجہ کے لیے خواہش کا اظہار کیا تھاجس پر شہباز شریف نے کہا کہ انکی سوچ سے بھی زیادہ مقام دیں گے ۔دوسر ی جانب پارٹی کے متعدد سینئر وزیر خواجہ آصف ،خواجہ سعد رفیق ،عابد شیر علی،اسحاق ڈار سمیت دیگر کو شہباز شریف نے ابتدائی طور پر وزارتوں سے فارغ کرنے کی ٹھان لی ہے ،پارٹی کو متحد رکھنے اور فارورڈ بلاک نہ بننے دینے کے حوالے سے چوہدری نثار علی خان نے شہباز شریف کو یقین دہانی کرائی ہے ۔ ایک ماہ پندرہ دن کے وزیراعظم کے لیے نئی کابینہ کی تشکیل مسئلہ بن گئی، وزیر داخلہ ، خزانہ، ریلوے، سمیت متعدد وزیر شاہد خاقان عباسی کی زیر قیادت کام کرنے کو تیار نہیں ہیں۔شہباز شریف نے بھی کابینہ میں اکھاڑ بچھاڑ کا عندیہ دیدیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ نئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شہباز شریف سے کہا ہے کہ کابینہ میں اکھاڑ بچھاڑ کے حوالے سے وہ اپنا کردار ادا کریں ،کیونکہ انہیں محسوس ہو رہا ہے کہ چند وزرا انکے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے وزارت داخلہ ،اور وزارت خزانہ کے حوالے سے کہا کہ بظاہر تو کسی دوست نے کوئی وزارت کا قلمدان نہ لینے کے حوالے سے نہیں کہا ہے مگر حلف کے وقت انکی دوری سامنے آ سکتی ہے ۔شہباز شریف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کو متحد کرنے اور سینئر وزرا کو ساتھ لیکر چلنا ان کے لیے بھی ایک چیلنج ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv