تازہ تر ین

نواز شریف کا متبادل وزیراعظم, چودھری نثار نے سب کو حیران کردیا

اسلام آباد (آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے پنجاب ہاﺅس میں ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چوہدری نثار کو پارٹی اختلافات میڈیا پر نہ لانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی معاملات مل بیٹھ کرحل کیے ہیں، آپ پارٹی کے اہم رکن ہیں اور آپ کی پارٹی کے لیے ناقابل فراموش خدمات ہیں، آپ svنے لاہور دھماکے کے بعد سیاسی معاملات کو ایک طرف رکھ کر دانش کا مظاہرہ کیا، چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میرے اختلافات اصولوں پر مبنی ہیں، میں اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ پارٹی اور ملکی مفاد میں بات کرتا ہوں جب کہ اپنے ضمیر کو فراموش نہیں کر سکتا، وزیراعظم نواز شریف کے دورہ مالدیپ سے واپسی پر وزیراعلیٰ پنجاب وزیرداخلہ سے اپنی ملاقات کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے جس کے بعد وزیرداخلہ اور وزیراعظم کی ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیرداخلہ چوہدری نثار سے پنجاب ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرداخلہ کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جو تقریباً ساڑھے چار گھنٹے جاری رہی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چوہدری نثار کو پارٹی اختلافات میڈیا پر نہ لانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی معاملات مل بیٹھ کرحل کیے ہیں، آپ پارٹی کے اہم رکن ہیں اور آپ کی پارٹی کے لیے ناقابل فراموش خدمات ہیں۔ نجی ٹی وی نے سینئر لیگی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر داخلہ کا ارادہ اس وقت تبدیل ہوا، جب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چوہدری نثار کو یہ یقین دہانی کروائی کہ پاناما پیپر کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کی صورت میں ان سے جونیئر کسی وزیر کو وزیراعظم کے طور پر نامزد نہیں کیا جائے گا۔ مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ چوہدری نثار نے نواز شریف کی نااہلی کی صورت میں وزیر داخلہ کے علاوہ کسی اور وزیر کو وزیر اعظم نامزد کرنے کے منصوبے پر نواز شریف سے اختلاف کیا تھا۔ انہوں نے چوہدری نثار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ حکومت میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہونے اور کابینہ کے دیگر وزرا سے سینئر ہونے کی بنا پر وزیراعظم نواز شریف کے متبادل کے طور پر ان کا انتخاب کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار صرف وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حق میں دستبردار ہونے کو تیار تھے اور دوسری صورت میں انہوں نے وزارت سے مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی۔ ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ وزیر داخلہ چودھری نثار ناراض ہیں، وزیرداخلہ کو منانے کی کوشش کا تاثر بھی غلط ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے چند اہم امور پر پارٹی اجلاس میں ایک مو¿قف اختیار کیا تھا، اس مو¿قف کے بعد وزیر داخلہ کو تمام مشاورتی عمل سے الگ کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ چودھری نثار چاہتے ہیں کہ انہیں بتایا جائے کہ ایسا کیوں ہوا؟ میاں شہباز شریف کے علاوہ ایاز صادق، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال بھی ملاقات کر چکے ہیں۔ سب نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ اختلافات کو میڈیا پر نہ لائیں۔ پوری کابینہ میں سے کوئی بھی وزیراعظم کا امیدوار نہیں۔ مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ چودھری نثار علی خان نے آج میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس سے قبل ایاز صادق، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال وغیرہ سے ملاقات کر چکے ہیں۔ سیاست میں ایک دوسرے سے گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں۔ آج کی ملاقات میں وزیراعظم کی مرضی بھی شامل تھی۔ انہیں صرف یہ کہا گیا ہے کہ اس اختلاف کو میڈیا پر نہ لائیں مخالفین اچھالیں گے۔ ہر کوئی اپنی مرضی کی باتیں نکالے گا۔ ہماری رفاقت 32 سالہ پرانی ہے۔ آج کی بات نہیں۔ میاں نواز شریف اور چودھری نثار علی کا اور طرح کا رشتہ ہے۔ وزیراعظم نے انہیں گلدستہ بھیجا اور طبیعت بارے بھی پوچھا تھا۔ کچھ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے ان کے کچھ تحفظات ہیں۔ سچی بات ہے فاصلہ تو بڑھ گیا تھا۔ لیکن مسائل دونوں جانب ہوتے ہیں۔ لیکن وہ بڑے بھائی ہیں ہم منا کر بٹھا لیں گے۔ ہماری جماعت اور قانونی ٹیم وکلاءکی حتمی رائے ہے کہ وزیراعظم نااہل ہو ہی نہیں سکتے۔ ہم میں سے کوئی بھی وزیراعظم کا امیدوار نہیں ہے۔ کامیابی کے بعد وزراءکی لسٹ بھی قائد نے خود فائنل کی تھی۔ ملک میں انتشار کی صورت نہیں پھیلنے دیں گے۔ مخالفین لاکھ زور لگا لیں ہم کسی بھی صورت وزیراعظم کو نااہل کئے جانے کے خلاف ہیں بے شک وہ پی پی پی کا ہو یا کسی اور جماعت کا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv