تازہ تر ین
nawaz and nisar

وزیراعظم بنانے کی پیشکش کا انکشاف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی کے اینکر پرسن نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چودھری نثار نے گزشتہ روز مشرف کے پروگرام کے دوران گفتگو پر ردعمل دینے کیلئے فون کیا اور بتایا کہ مشرف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی اور ساتھ ہی انہوں نے 1999 میں مشرف کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد جو کچھ ہوا اس پر سے بھی پہلی مرتبہ پردہ اٹھایا۔ چودھری نثار نے ٹیلیفون پر کہا کہ میں نے آپ کا پروگرام دیکھا اور اس میں یہ تاثر ابھرا کہ شائد میں خود یہ دعویٰ کر رہاہوں کہ مشرف نے وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی لیکن مجھے ایسی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔ وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ یہ واضح ہونا چاہیے کہ میں نے ایسا کوئی دعویٰ نہیں کیا ہے کہ مجھے وزارت عظمیٰ کی آفر دی گئی۔ چودھری نثار نے حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ 1999میں جب ہماری حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا اور مجھے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ،میرے گھر کو فوجیوں نے گھیر لیا تھا اور میں کمرے میں بیمار ی کی حالت میں موجود تھا اور ڈاکٹرکا انتظار کر رہا تھا ،اچانک باہر کسی کے آنے کی آواز سنائی دی تو میں نے اٹھ کر دیکھا تو وہ ڈاکٹر نہیں بلکہ جنرل محمود تھے ،میں نے ان کے آتے ہی کہا کہ اس سے پہلے کہ آپ کچھ کہیں میں آپ سے تین باتیں کہنا چاہتاہوں۔چوہدری نثار کا کہناتھا کہ میں نے جنرل محمود سے کہا کہ سب سے پہلے آپ کو واضح کر دوں کہ میں نوازشریف کو دھوکہ نہیں دوں گا ،ہم خیال گروہ میں شمولیت بھی نہیں اختیار کروں گا اور نہ ہی پرویز مشرف کے مارشل لائ کے حق میں کوئی بیان دوں گا۔انہوں کہا کہ میری یہ باتیں سن کر جنرل محمود نے کہا کہ آپ نوازشریف کو دھوکہ نہیں دیں گے اس کے باوجود نوازشریف آپ کو دھوکہ دے چکے ہیں۔چوہدری نثار نے اس کے جواب میں کہا کہ میں اپنے گھر میں نظر بند ہوں ،میں قید تنہائی میں ہو ں ،میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ آپ جو کچھ کہہ رہے ہیں اس میں کتنا سچ ہے ،لیکن ایک بات واضح کر دینا چاہتاہوں ،اگر میں نے نوازشریف کو دھوکہ دیا تو ساری زندگی اپنے ضمیر کا سامنا نہیں کر سکوں گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv