تازہ تر ین
hajj

حج آپریشن شروع ،پروازیں روانہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری حج سکیم کے تحت آج سے پروازوں کا آغاز ہوگیا۔ پہلی حج پرواز 328 عازمین کو لے کر اسلام آباد سے مدینہ منورہ روانہ ہوگئی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے عازمین حج کو الوداع کہا۔ اس موقع پر خطاب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ حجاج کے لئے سفر کو پرآسائش بنا رہے ہیں۔ عازمین سعودی حکام‘ رضا کاروں اور معاونین کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ دوسری جانب کراچی سے بھی پہلی پرواز روانہ ہوگئی۔ پرواز 300 سے زائد عازمین کو لے کر حجاج مقدس روانہ ہوئی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعلیٰ حکام نے عازمین کو الوداع کہا۔ ایئرپورٹ لبیک اللھم لبیک کی صداﺅں سے گونج اٹھا۔ اِدھر لاہور سے پہلی پرواز کو سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چودھری الوداع کہیں گے جبکہ پشاور سے عازمین حج کی پرواز کو گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفرجھگڑا روانہ کریں گے۔ واضح رہے کہ سرکاری حج سکیم کے تحت یہ فلائٹ آپریشن 26 اگست تک جاری رہیں گے۔ اس دوران 426 پروازوں سے ایک لاکھ 7 ہزار 5 سو 25 عازمین حج سعودی عرب جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv