تازہ تر ین

عمران خان کیلئے پاگل خانے میںکمرہ تیار ، اہم شخصیت کا دلچسپ انکشاف

اسلام آباد(اے این این) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی اور مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان پاگل ہو جائیں گے،عمران خان کےلیے پاگل خانے میں کمرہ تیارکرائیں گے۔اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہ رمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کل شام ایک پاگل کی بات سنی،کہہ رہاتھانواز شریف کی جگہ اڈیالہ جیل ہے۔عابد شیر علی نے مزید نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کے منتخب وزیراعظم ہیں،2018 میں بھی منتخب ہوجائیں گے۔انھوں نے کہا کہ عدالتیں فیصلے آئین، قانون اور شہادتوں کی روشنی میں کرتی ہیں لہذا آئین کی روشنی میں فتح نواز شریف کی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اپنی جائیداد کی منی ٹریل دے دیں مستعفی ہوجاوئں گا،شیخ رشید فتح جنگ کی زمین،اسلام آباد کے گھرسمیت دیگرجائیداد کی منی ٹریل دیں۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ یہ سارے این آر او زدہ، نیب زدہ اور ڈاکو ہیں، ایک طرف یہ تمام چور اور ان کا مربہ ہے تو دوسری طرف پاکستان کی ترقی ہے، عمران خان کے والد پر چوری کا ٹیکہ لگا ہوا ہے جب کہ پیپلزپارٹی کی کرپشن کہانی سب کو پتہ ہے ،پیپلز پارٹی کی کرپشن پر باتوں سے سپریم کورٹ کے درودیوار ہل جاتے ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ سیاسی یتیموں کا آج آخری آسرا بھی ختم ہونے جارہاہے مخالفین سمجھتے تھے کہ اقتدار کا لنگر یہیں سے ملے گا۔ مخالفین کے پاس 2018 میں عوام کے سامنے جانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ مخالفین جو روز عدالت میں اکٹھے ہوتے ہیں اداروں کا کندھا استعمال کرتے ہیں سیاسی مکالفین سے بھری عدالت ثبوت ہے کہ مقدمہ اقتدار کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سوال یہہے کہ ایک پائی کی کرپشن ہوئی ‘ عہدے کا غلط استعمال ہوا‘ تیسرا سوال یہ ہے کہ کوئی ایسی جائیداد بنائی ہو جس کا گوشواروں میں اندراج نہ ہو۔ تینس والوں کا جواب نہیں میں ہے تو ہمارے لئے مقدمہ ختم ہوگیا۔ جے آئی ٹی بھی وزیراعظم کے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ ہممیں سزا اور جزا کی کوئی فکر نہیں ہمارا وزیراعظم صادق اور امین ہے۔ مقدمہ ختم ہوگیا ہے لیکن نواز شریف کا مقدمہ ختم نہیں ہوا۔ وزیراعظم کا مقدمہ اس دن ختم ہوگا جس دن دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔ وزیراعظم کا مقدمہ امن اور سی پیک مکمل کرنے کا ہے۔ سیاسی یتیموں کا 2018 میں نواز شریف ی کارکردگی سے مقابلہ ہوگا۔ دانیال عزیز نے کہاکہ ملک میں احتساب کا دوہرا معیار جاری ہے۔ سندھ میں مقدمات اور گرفتاریاں ہونے کے باوجود آج تک کچھ نہیں ہوا۔ خیبر پختونخوا میں احتساب کا نعرہ لگانے والوں نے احتساب کمیشن کو ہی بند کر دیاہے۔ ماضی میں سیاسی مخالفین پر مقدمات بنائے گئے۔ سپریم کورٹ میں جماعت اسلامی کی ابتدائی پٹیےشن میں 450 افراد کے نام تھے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کے حوالے سے پی ٹی آئی کی پٹیشن میں صرف فرد واحد کو فریق بنایا گیا ہے۔ جمہوریت جب مضبوط ہونے لگتی ہے تو اس کو پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے۔ ماضی میں بھی سازشوں کے تحت جمہوریت کو کمزور رکھا گیا۔ ملک میں ہمیشہ احتساب کے نام پر سیاستدانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ احتساب کے نام پر ایسے لوگوں کے خلاف مہم شروع کی گئی جن کا نام ہی نہیں تھا۔ دانیال عزیز نے کہا کہ پانامہ کے نام پر پرانی دستاویزات کو نیا بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ اداروں کو پیچھے دھکیل کر مختلف جماعتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ میڈیا کے ذریعے عوام کے ذہنو ں میں مخصوص نظریات پھیلائے جا رہے ہیں۔ جے آئی ٹی تحقیقات کے دوران دہشت گردی سے متعلق خط بھی شامل کئے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد نواز شریف نے تمام عدالتوں کے سامنے پیش ہو کر مثال قائم کی ہے۔ نواز شریف نے عدلیہ کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ برطانوی راج سے وراثت میں ملنے والی انتظامیہ نے 70 سال بعد ملک چلایا۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہاکہ نواز شریف نے تصدیق اور ثابت شدہ کاغذات جمع کرائے ہیں۔ عمران خان نے ابھی تو بنی گالہ کا حساب دینا ہے وہ کس منہ سے احتساب کی باتیں کرتے ہیں۔ مشرف کی جماعت 10 سال ملک لوٹنے کے بعد کس منہ سے احتساب کی بات کرتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv