تازہ تر ین
amrica-flag

امریکہ جانیوالوں کیلئے خوشخبری،15 ہزار ویزے جاری

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) امریکہ کے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے کہا ہے کہ وہ ان امریکی کاروباروں کی مدد کے لیے جنہیں مزدوروں کی قلت سے ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، 15 ہزار اضافی عارضی لیبر ویزے جاری کر رہا ہے۔ عارضی ویزے موسمی تفریحی گاہوں، لینڈ سکیپنگ، سمندری خوراک کی افزائش اور ان کی پراسسنگ کے شعبوں کے لیے جاری کیے جائیں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے ایک بیان میں کہا گیا کہ محکمے کے وزیر جان کیلی کو وزیر محنت الیگزینڈر ایکوسٹا سے مشاورت سے معلوم ہوا کہ غیرزرعی شعبے کے لیے کافی تعلیم اور مہارت رکھنے والے عارضی کارکن دستیاب نہیں ہیں اور ان شعبوں میں امریکی کارکن بھی دلچسپی نہیں رکھتے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv