تازہ تر ین

منافع سے حصہ مانگنے پر نواز الدین صدیقی فلم سے محروم

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کو فلم کے منافع سے معاوضہ مانگنے پر بڑی فلم کے پروجیکٹ سے ہاتھ دھونے پڑ گئے۔نواز الدین صدیقی نے انتھک محنت اور جاندار اداکاری کی بدولت فلم نگری میں مقام بنایا اور ان کا شمار فلم نگری کے ان چند اداکاروں میں بھی ہوتا ہے جو ’تینوں خانز‘ کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔نواز الدین نے سلمان خان کے ساتھ ”کک“ اور ”بجرنگی بھائی جان“، عامر خان کے ساتھ ”تلاش“ اور شاہ رخ خان کے ساتھ ”رئیس“ میں اداکاری کی۔ ان فلموں نے نہ صرف باکس آفس پر خوب کمائی کی بلکہ نواز الدین کو بھی فلم نگری میں منفرد مقام پر پہنچایا۔نواز الدین کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ”مام“ میں بھی ان کے کردار کو خوب سراہا گیا۔ جس کے باعث انہیں ایک بڑے پروڈکشن ہاو¿س کی جانب سے فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی گئی۔رپورٹس کے مطابق نواز نے فلم کا اسکرپٹ پسند آنے پر کام کرنے کی حامی بھرلی لیکن اداکار نے فلم کے منافع سے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا جس پر انہیں پروجیکٹ سے ہی علیحدہ کردیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv