تازہ تر ین

مجھے بے لوث محبت سے نوازا‘انکی محبت مجھے بہتر گانے کی ہمت دیتی ہے

کراچی(شوبز ڈیسک) گلوکارہ عائمہ بیگ نے کہا ہے کہ شہرت کو کبھی بھی دماغ پر چڑھانے کی قائل نہیں ہوں، آج بھی وہی ہوں جو کہ شہرت ملنے سے پہلے تھی۔وجاہت رﺅف کی ہدایات میں بننے والی فلم لاہور سے آگے کے گیت قلا باز دل سے شہرت پانے والی گلوکارہ عائمہ بیگ، اب فلمی دنیا کی نئی پلے بیک سنگر کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہیں۔ عائمہ اومان میں پیدا ہوئیں اور وہیں والد کے ساتھ پرورش پائی،ان کی والدہ کینسر جیسے مہلک مرض کے ہاتھوں زندگی سے ہار گئیں۔گلوکارہ عائمہ بیگ نے بتایا کہ میں بچپن سے گائیکی کا شوق رکھتی تھیں، سات سال کی عمر میں یہ واضح ہوا کہ گانے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔چونکہ ہمیشہ سے تنہائی پسند تھیں، کبھی فیملی کے سامنے یا پبلک مقام پر نہیں گایا تو جب میں نے بحیثیت گلوکار اپنے کیرئیر کا آغاز کرنا چاہا توانھیں تھوڑا دھچکا لگا، وہ انڈسٹری میں مقابلے کی فضا کو جانتے تھے کہ کس طرح خود کو بنائے رکھنا ضروری ہوتا ہے لیکن میری خواہش کے آگے انھوں نے رضامندی دے دی۔عائمہ نے فلم لاہور سے آگے میں صبا قمر پر فلمائے گئے گانوں قلا باز دل، بے فکریاں اور اہل دل میں آواز کا جادو جگایا، ان کی آوزا کو بے حد سراہا گیا جبکہ انھیں رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈ برائے بہترین گلوکارہ کا اعزاز بھی ملا۔ انھوں نے کہا کہ بے حد کم عرصہ میں شائقین نے مجھے بے لوث محبت سے نوازا ہے، ان کی محبت ہے مجھے بہتر گانے کی ہمت دیتی ہے، شہرت کو کبھی بھی دماغ پر چڑھانے کی قائل نہیں ہوں، آج بھی وہی ہوں جو کہ شہرت ملنے سے پہلے تھی۔گلوکارہ نے بتایا کہ شیراز اپل نے مجھے فلم میں گائیکی کے لیے رجوع کیا تھا اور بلاشبہ یہ بہت مشکل سونگ تھا، اس گانے کے لیے مجھے بے حد محنت کرنی پڑی کیونکہ میں اس انداز کے گانے نہیں گاتی تھی، لیکن اسی گانے کے لیے مجھے لکس ایوارڈ میں نامزدگی حاصل ہوئی، یہ بات میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے، جب مجھے ایوارڈ ملا تو وہ لمحہ میں بیان نہیں کرسکتی ، میرے پاس الفاط ہی نہیں تھے۔ انھوں نے بتایا کہ بالی ووڈ فلم کے لیے بھی گانا ہے، یہ ایک ڈیوٹ سانگ ہے، جو کہ میرے پسندیدہ گلوکار کے ساتھ ہے، لیکن اس سے متعلق زیادہ معلومات شیئر نہیں کرسکتی۔واضح رہے کہ عائمہ اب ہر میوزک کمپوزر کی اولین پسند بن چکی ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ فہد مصطفی کی فلم نامعلوم افرادٹو، شان شاہد کی فلم ارتھ، حمزہ علی عباسی اور ہانیہ عامر کی فلم پرواز ہے جنون اور ہمایوں سعید کی فلم جوانی پھر نہیں آنی ٹو میں آواز کا جادو جگائیں گی جبکہ کوک اسٹوڈیو 10 میں بھی گانا گائیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv