تازہ تر ین

ویسٹ انڈین بورڈاورپلیئرزیونین میں تصادم ختم

گیانا(نیوزایجنسیاں) ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اور پلیئرز یونین کے درمیان اختلافات ختم ہو چکے ہیں جس کے بعد ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑی ایک بار پھر سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے اپنی ٹیم کو دستیاب ہو ں گے۔ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے شائقین کے لئے خوشخبری آگئی ہے، شائقین کرکٹ کو ایک بار پھر ان کی پسندیدہ ٹیم کے سٹار کھلاڑیوں کے ایکشن دیکھنے کو ملیں گے۔ ویسٹ انڈین بورڈ اور پلیئرز یونین کے درمیان اختلافات ختم ہو چکے ہیں جس کے بعد ویسٹ انڈین سٹار ایک بارپھر اپنے ملک کے لئے ان ایکشن ہوں گے۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کی یونین کے درمیان اختلافات کی وجہ سے سٹار پلیئرز ٹیم کی جانب سے کھیل نہیں رہے تھے تاہم گذشتہ روز ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سٹار پلیرز کے کرکٹ بورڈ سے ہونے والے مذاکرات کے بعد دوبارہ اپنی ٹیم کے لئے کھیلنے کے لئے رضامند ہوگئے ہیں۔15ماہ سے اپنی ٹیم سے باہر رہنے والے کرس گیل، کیرون پولارڈ، سنیل نارائن اور ڈوائن بریوو ویسٹ انڈیز کی جانب سے کھیلنے پر رضامند ہوگئے ہیں جبکہ سٹار پلیئرز ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران ٹیم کے لئے کھیلنے کے لئے دستیاب ہوں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv