تازہ تر ین
shahbaz

”پانامہ فیصلہ “ شہباز شریف نے اشارہ دیدیا

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ 2 سال قبل وزیراعظم محمد نوازشریف نے مخالفت کے باوجود 3600 میگاواٹ کے گیس پاور پلانٹس لگانے کا جرا¿ت مندانہ فیصلہ کیا اور وزیراعظم محمد نوازشریف کی سیاسی بصیرت اور قوم کے مفاد میں کیا گیا یہ تاریخی فیصلہ پاکستان کے 20 کروڑ عوام کیلئے درخشندہ مستقبل کا ضامن بنا ہے۔ وزیراعظم کا گیس پاور پلانٹس گانے کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کیلئے باعث اعزاز بنا ہے اور یہ فیصلہ محمد نوازشریف کے سر پر تاج کی حیثیت رکھتا ہے۔ اندھیروں کو اجالوں میں بدلنے، زراعت کو ہرا بھرا کرنے، صنعتوں کی چمنیوں سے دھواں نکالنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ترقی و خوشحالی کی ضمانت کا یہ فیصلہ پاکستان کے عوام کبھی بھلا نہیں پائیں گے۔ ایک طرف پانامہ کا بڑا شور ہے تو دوسری طرف وزیراعظم کا قوم کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لانے کا اعمال نامہ ہے جسے قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ پانامہ کے افسانے کا اس اعمال نامے سے کوئی مقابلہ نہیں۔ پانامہ کا افسانہ 4 ملین ڈالر جبکہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں 3600 میگاواٹ کے 3 گیس پاور پلانٹس میں غریب عوم کے 168 ارب روپے بچائے گئے ہیں۔ ان کے اس اعمال نامے کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ قوم یاد رکھے گی کہ ایک ایسا وزیراعظم آیا تھا جس نے قوم کے 20 سال کے اندھیروں کو اجالوں میں بدلا اور پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط ملک بنایا۔ ایک طرف وزیراعظم محمد نوازشریف کے اعمال نامے ہیں اور دوسری طرف آج پانامہ کے افسانے کا بڑا شور ہے۔ پانامہ کے سامنے جو کچھ وزیراعظم نے کیا ہے قوم اسے کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ پانامہ کے افسانے اور وزیراعظم محمد نوازشریف کے اعمال نامے کا کوئی مقابلہ نہیں۔ عدالت عظمیٰ کا قانونی کیس ہے جس کا ہم بہت احترام کرتے ہیں اور اس کے ہر فیصلے کا بے حد احترام ہے۔ قومیں اسی طرح بنتی ہیں جس طرح وزیراعظم محمد نوازشریف نے دن رات محنت کرکے اس قوم کو بنایا ہے۔ کوئی 168 ارب روپے کی بچت کی ایک مثال بھی سامنے لا کر بتا دے۔ میں چیلنج کرتا ہوں کہ وہ کونسا دور تھا جب قوم کے 168 روپے بھی بچائے گئے ہوں بلکہ ماضی میں منصوبوں میں تاخیر کی گئی۔ ایک طرف غریب قوم کے اربوں روپے بچانے والا مخلص لیڈر ہے اور دوسری طرف اس قوم کو کنگال کرنے والے ہیں جنہوں نے نیلم جہلم، نندی پور، رینٹل پاور کے نام پر لوٹ مار کی اور این آئی سی ایل اور بینکوں پر اربوں کھربوں کے ڈاکے ڈالے۔ قومیں اس طرح نہیں بنتیں بلکہ ملک اور قوم کو آگے بڑھانے کیلئے قائدؒ و اقبالؒ کے تصوارت پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ اگر پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو ہمیں سب کا کڑا احتساب کرنا ہوگا اور دودھ کا دودھ پانی کا پانی کرنا ہوگا۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کے ملک میں چھائے ہوئے 20 برس کے اندھیروں کو اجالوں میں بدلنے کے کارنامے کو پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار آج جھنگ میں 1230 میگاواٹ کے حویلی بہادر شاہ گیس پاور پلانٹ کے پہلے مرحلے کے تحت 760 میگاواٹ کے یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم محمد نوازشریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ وفاقی وزراءخواجہ محمد آصف، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، عابد شیر علی، صوبائی وزرائ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، منصوبے پر کام کرنے والی چائنہ کنسٹرکشن کمپنی، سپیکو تھری اور جنرل الیکٹرک کمپنی کے اعلیٰ حکام کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ساہیوال لیڈی ڈاکٹر ہوسٹل کے واقعہ پرسخت برہمی کا اظہار کےاہے اوروزےراعلیٰ کے حکم پرساہےوال کے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ایوب بخاری،اسسٹنٹ کمشنر جنرل بابر سلمان اور ڈی ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر اختر رضا کو او ایس ڈی بنا دیا گیاہے اورانہےں عہدوں سے ہٹا دےاگےاہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نےجھنگ میں 1230 میگاواٹ کے حویلی بہادر شاہ گیس پاور پلانٹ کے پہلے مرحلے کے تحت 760 میگاواٹ کے یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے جب اس گیس پاور پلانٹ کا افتتاح کیا گیا ہے اور آج کی تاریخ بھی بڑی خاص ہے کیونکہ آج 7 ویں مہینے کی 7 تاریخ ہے اور 2017 کا سال ہے۔ 7-7-17 پیغام دے رہا ہے کہ ساتھ ساتھ مل کر ایک ساتھ چلنا ہے اور ہمیں وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں اجتماعی قوت کے ساتھ مل کر آگے بڑھنا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv