تازہ تر ین
dailykhabrain

لڑائی کے بعد بیگم کو منانے کا بہترین طریقہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں شاید ہی کوئی میاں بیوی ہوں، جن میں کبھی لڑائی نہ ہوئی ہو، لیکن اصل مسئلہ لڑائی کے بعد بیگم کو منانے کا ہوتا ہے۔ اب سائنسدانوں نے بیوی کو منانے کاسب سے بہترین طریقہ بتا دیا ہے لیکن یہ طریقہ پاکستانی شوہروں کو قطعاً پسند نہیں آئے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ ”لڑائی کے بعد شوہر حضرات کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ازدواجی قربت اختیار کریں جبکہ بیویاں روتی دھوتی ہیں اور آرزومند ہوتی ہیں کہ شوہر ان سے معافی مانگے اور ان کے ساتھ کچھ معیاری وقت گزارے۔“ لہٰذا اگر شوہر لڑائی کے بعد بیوی کو منانا چاہتا ہے تو اپنی خواہش کو دبا کر اس کی مذکورہ خواہش پر عملدرآمد کرے۔ اس تحقیق میں امریکی ریاست پنسلوانیا کی بک نیل یونیورسٹی (Bucknell University)کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں ہزاروں مردوخواتین سے آن لائن سوال پوچھا کہ ”آپ لڑائی کے بعد اپنے شریک حیات سے مصالحت کے لیے کون سا مطالبہ یا کام کرنا پسند کرتے ہیں؟“ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جوئیل ویڈ کا کہنا تھا کہ ”مردوں کی اکثریت نے جواب دیا کہ لڑائی کے بعد وہ ازدواجی تعلق کی خواہش کرتے ہیں کیونکہ اس سے انہیں یہ احساس ملتا ہے کہ لڑائی کے باوجود ان کا رشتہ ختم نہیں ہوا۔ مردوں کے خیال میں اس سے بیویوں کو بھی تعلق ختم نہ ہونے کا اطمینان حاصل ہوتا ہے۔ اس کے برعکس خواتین کی اکثریت کا کہنا تھا کہ وہ لڑائی کے بعد شوہر سے معافی کی طلبگار ہوتی ہیں اور لڑائی پر پچھتاوے کے اظہار کے لیے رونے کو ترجیح دیتی ہیں۔ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ لڑائی کے بعد ان کا شوہر ان کے ساتھ کچھ معیاری وقت گزارے تاکہ لڑائی کے اثرات مکمل طور پر زائل ہو سکیں۔“ ایک دوسری تحقیق کے مطابق بیویوں کو راضی رکھنا دنیا کا مشکل ترین کام ہے۔اکثرتو بیچارے شوہر لاکھ جتن کرلیں مگر نصف بہتر نے ان کی ایک نہیں سننی ہوتی۔سعودی عرب میں بھی ایک شوہر نے ناراض بیگم کو منانے کیلئے کچھ انوکھا کر ڈالا مگر بدلے میں تنقید بھی سننے کو ملی۔غیرملکی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ سعودیہ کے اسکول میں عملے کی ایک خاتون رکن کے شوہر نے بیوی کے ساتھ لڑائی کے بعد اسے راضی کرنے کے لیے ان کے اسکول کا کمرہ سجا ڈالا۔ مختلف انداز میں محبت کا اقرار کیا اور ساتھ ہی خواتین کی کمزوری یعنی گولڈ کا تحفہ بھی دیا۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ایک گرلزاسکول کی پرنسپل نے خاتون رکن کا کمرہ کھولا اور ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔ کمرے میں ہر طرف گلاب کی پتیاں اور کرنسی نوٹ بکھرے تھے۔ دیواروں پرغباروں اور آرائشی اشیاءسے سجاوٹ کی گئی تھی اور کمرے کے ایک کونے میں ڈھیروں گلدستوں کے بیچوں بیچ سونے کا سیٹ رکھا تھا۔صرف یہی نہیں کمرے کے وسط میں میز پر ایک بڑا کیک اور اطراف میں مختلف اقسام کے چھوٹے کیک بھی موجود تھے۔ دیوار اور مختلف اشیائ پر خاتون کا نام ”خلود “‘ بھی درج تھا۔ شوہر کی اس کاوش کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پروائرل ہوئی جو کسی کے من کو بھائی تو کسی نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔صارفین نے سوالات اٹھائے کہ ایک مرد گرلز اسکول میں داخل کیسے ہوا کیونکہ سعودی عرب میں لڑکے اور لڑکیوں کو ایک ساتھ اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں۔ اور اسی طرح مردوں اور خواتین کو عوامی مقامات پر ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ اپنی بیوی کا احترام کرنا اچھائی اور وفاداری کی انتہا ہے لیکن اگر یہ سب کرنا تھا تو اپنے گھر میں کرنا چاہیے تھا۔بعد میں تحقیقات پر علم ہو اکہ مذکورہ شخص محکمہ سکیورٹی اینڈ سیفٹی کارکن ہے جو اسکول بند ہونے کے بعد کمرے میں داخل ہوا تھا


خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv