تازہ تر ین

رمیز کی ٹیسٹ کرکٹ میں جدت لانے کیلئے منفرد تجویز

لاہور (نیوزایجنسیاں)سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم رمیزراجا نے آئی سی سی کو تجویز دی ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کو صرف 2ماہ کے لیے مخصوص کردیا جائے ۔رمیز راجا لارڈزمیں ایم سی سی ورلڈکرکٹ کمیٹی کی اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد میڈیاسے گفتگو کررہے تھے۔اس دوران ان کا کہنا تھا کہ ان2ماہ کے دوران سواءٹیسٹ کرکٹ کے ہرطرح کی کرکٹ روک دینی چاہیے۔رمیز راجہ نے مزید کہا کہ 2مہینے ٹیسٹ کرکٹ کے لیے مخصوص کر نے سے بہترین کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں شائقین کی دلچسپی اسی طرح برقراررکھی جاسکتی ہے، جیسے انگلینڈمیں شائقین کی ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی برقرارہے۔ایشیامیں شائقین کی ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی کم ہوتی جارہی ہے اور دلچسپی کم ہونےکی وجہ میچزکی خراب شیڈولنگ ہے۔واضح رہے کہ رمیز راجہ، رکی پونٹنگ، برینڈن مک کولم، سارو گنگولی اور کمار سنگا کارا جیسے کھلاڑیوں پر مشتمل ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی طویل دورانیہ کی اس کرکٹ میں مزید دلچسپی پیدا کرنے کے لیے ٹیسٹ میچوں کے دورانیے کو 5 دن سے کم کر کے 4 دن تک کرنے کی تجویز کی بھی مخالفت کر چکی ہے۔اس کمیٹی کے چیئرمین مائیک بریرلے کا کہنا تھا کہ گذشتہ اجلاس کے دوران کچھ کمیٹی ارکان 4 روزہ ٹیسٹ میچ کرانے کے حق میں تھے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گذشتہ برس تقریباً تمام ہی ٹیسٹ مقابلوں کا نتیجہ آخری دن آیا تھا، لہٰذا کمیٹی چاہتی ہے کہ ٹیسٹ میچ کا دورانیہ 5 دن ہی رہنا چاہیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv