تازہ تر ین
sarfaraz-ahmad (1)

قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی سرفراز کے سپرد

اسلام آباد ( نیو ز ا یجنسیا ں ) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کا بھی کپتان بنانے کا اعلان کر دیا ہے ، وہ اب تینوں فارمیٹس میں ٹیم پاکستان کی قیادت کریں گے۔شہریار خان نے اس بات کا اعلان چیمپئنز ٹرافی کی فاتح سرفراز الیون کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاﺅس میں ہونے والی تقریب میں کیا۔ سرفراز احمد نے چیئرمین پی سی بی شہریارخان اور نجم سیٹھی کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ٹیم کی قیادت کریں گے۔وکٹ کیپر بیٹسمین اور قومی کپتان سرفراز احمد نے اب تک 36 ٹیسٹ میچز میں 40.96 کی اوسط سے 2089 رنز بنا رکھے ہیں جس میں 3 سنچریز اور 13نصف سنچریز شامل ہیں۔ وہ وکٹوں کے پیچھے 112 شکار بھی کر چکے ہیں۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے اعلان کیا کہ مصباح الحق کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز احمد قومی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان ہوں گے۔شہریار خان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران زبردست قیادت کی اور وہ میچور ہورہے ہیں۔شہریار خان نے بھارت کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ہم سے ڈرتا ہے اور کرکٹ نہیں کھیلتا، وہ آئیں اور کرکٹ کھیلیں۔چیئرمین پی سی بی نے امید دلائی کہ پاکستان میں ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل ٹیمیں آئیں گی اور اس سلسلے میں سری لنکا اور بنگلادیش سے بات کر رہے ہیں۔شہریار خان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں متحد ہوکر کھیلنے سے کامیابی نصیب ہوئی جب کہ ایونٹ میں فتح کے بعد دنیا کی ٹیمیں ہم سے کھیلنا چاہتی ہیں اور کرکٹ ٹیم کی اس کامیابی سے پوری قوم خوش ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv