تازہ تر ین

آئل ٹینکر سانحہ، 22 افراد ابھی تک لاپتہ ہونے کا انکشاف

احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) سانحہ آئل ٹینکر احمد پور شرقیہ میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 182 جبکہ زخمیوں کی تعداد تحصیل ہیڈ کوارٹر کے مطابق 162 افراد ہے۔ اسی طرح 125 افراد کی لاشوں کے ورثا کے ڈی این ا ے ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے بعد لاشیں ان کے حوالے کی جائےںگیں۔ اسی طرح 85 زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں علاوہ ازیں 22افراد اس وقت تک لاپتہ ہیں۔ لاپتہ ہونے والے افراد کا نام بستی کھوکھراں محمد صدیق بیٹا لاپتہ، جمعہ خان بیٹا لاپتہ، سعید احمد 2افراد لاپتہ، منیر حمید لاپتہ، نصیر کھوکھر ایک بیٹا لاپتہ، بستی نذیر آباد عبدالستار شاہ 2 بیٹے لاپتہ، رمضان شاہ ایک بیٹا لاپتہ، کٹووالا کھو بستی کی رہائشی پروین اختر کا شوہر لاپتہ، وزیراحمد بستی لاڑ ایک بھائی لاپتہ، غلام حیدر بستی کبیر والا بیٹا ایک لاپتہ، محمد عمران کبیر والا بیٹے 2لاپتہ، صادق حسین کبیر آباد 2 بیٹے لاپتہ، گلزار احمد بیٹا ایک لاپتہ، محمد اصغر بھائی لاپتہ، اسی طرح اس وقت تک 13 عدد چیک 20, 20 لاکھ روپے کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے دئیے جبکہ 28 افراد کو 20, 20 لاکھ روپے کے چیک دئیے گئے جبکہ 14 زخمیوں کو 10,10 لاکھ روپے کے اب تک چیک تقسیم کئے گئے ہیں۔ اب تک67 چیک تقسیم کئے گئے ہیں یہ تمام چیک صوبائی حکومت کی طرف سے دئیے گئے ہیں۔ ڈی سی آفس سے معلومات کے تحت 10, 10 لاکھ روپے کے 23 چیک جو کہ زخمیوں کے لئے بنائے گئے تھے وہ چیک اب واپس کر دئیے گئے ہیں کیونکہ یہ ا فراد اب وفات پا چکے ہیں لہٰذا اب یہ چیک دوبارہ 20, 20 لاکھ روپے کے بنائے جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv