عمران خان اور جمائما کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،کیا بات چیت ہوئی دیکھیئے اہم خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے اپنی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، انہوں نے جمائما سے بنی گالہ اراضی کی خریداری کے لئے رقوم منتقلی کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جمائماگولڈ سمتھ سے رابطہ کیا ہے اور ان سے بنی گالہ جائیداد کے لئے دی جانے والی رقوم کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ جس پر جمائمہ نے عمران خان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جس بینک سے رقوم منتقل ہوئی ہیں وہ لائڈ بینک میں ضم ہوچکا ہے اس حوالے سے جمائما نے لائڈ بینک سے ٹرانسزیکشنز لینے کے لئے رابطہ بھی کرلیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ مذکورہ بینک سے ٹرانزیکشنز کی تفصیلات مل جائیں گی، جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ رقوم منتقلی کا ریکارڈ موجود ہے جب کہ جمائما کے پاکستان آنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

بیس بال گراﺅنڈ میدانِ جنگ بن گیا

سان فرانسسکو: (ویب ڈیسک)امریکہ میں بیس بال گراﺅنڈ میدانِ جنگ بن گیا۔سان فرانسسکو گیانٹس کے ہنٹر اسٹرک لینڈ کی ایک پچ سیدھی جانے کی بجائے واشنگٹن نیشنلز کے برائس ہارپر کی ٹانگ پر جالگی جس پر وہ غصے سے بے قابو ہو گئے اور بیٹ لہراتے ہوئے ہارپر کی طرف دوڑے اور ہیلمٹ بھی مارنے کی کوشش کی، دونوں پلیئرز نے ایک دوسرے پر مکے اور لاتیں برسائیں، اسی اثناءمیں دونوں ٹیموں کے پلیئرز بھی موقع پر پہنچ گئے اور لڑائی کا حصہ بن گئے جب کہ ریفریز، امپائرز اور زیادہ تر پلیئرز بیچ بچا کرواتے نظر آئے۔دونوں پلیئرز کو کھیلنے سے روکتے ہوئے میدان سے باہر بھیج دیا گیا اور بعد ازاں ہنٹر اسٹرک لینڈ پر 6 میچز کی پابندی لگائی گئی جب کہ برائس ہارپر 4 میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

دنیا کے بڑے فٹبال کلبز 2017 میں کیا پہنیں گے؟

کراچی: (ویب ڈیسک)دنیا کے بڑے فٹبال کلبز نے اپنی نئی کٹ میں معمولی سی تبدیلی کی ہے۔پی ایس جی کی گذشتہ 10ماہ میں کارکردگی خاصی ناقص رہی ہے اور ٹیم مسلسل مشکلات کا شکار رہی ہے، 8 بار جرمن کپ جیتنے والے جرمن کلب بورسیا ڈورٹمنڈ کی اس سال جرسی کچھ زیادہ مختلف نہیں۔ انھوں نے ہفتے کو ہونے والے جرمن کپ کے فائنل میچ میں انتراخ فرینکفرٹ کو 1-2 سے شکست دی۔دنیا کے سب سے بڑے فٹبال کلب بارسلونا کی اس سال کی جرسی کی قیمت 100 پاﺅنڈ ہے۔ ان کی اس سال کی جرسی اور 2016 والی جرسی میں صرف درمیان کی پٹیوں کا فرق ہے۔ یاد رہے کہ بارسلونا اس سال لالیگا کا ٹائٹل نہیں جیت پایا۔ حریف کلب ریال میڈرڈ نے 2012 کے بعد پہلی بار لالیگا میں فتح حاصل کی۔ اٹلی کے سب سے بڑے کلب انٹر میلان کی نئی جرسی میں پچھلے سال کی نسبت کچھ زیادہ فرق نہیں۔ اس تصویر میں کروشیا کے اسٹار کھلاڑی ایوین پریسیک انٹرمیلان کی نئی جرسی پہنے ہوئے ہیں۔انٹرمیلان نے اس سال ان کی ٹرانسفر قیمت کم از کم پچاس ملین پاﺅنڈ لگائی ہے تاہم مانچسٹر یونائیٹڈ، جنھوں نے پریسیک میں دلچسپی ظاہر کی ہے کا کہنا ہے کہ ان کی قیمت تیس ملین پاﺅنڈ سے زیادہ کی نہیں۔ جرمنی کے ایک اور بڑے فٹبال کلب بائرن میونخ نے بھی اپنی نئی جرسی ریلیز کی ہے۔ بائرن جرمنی کی فٹبال تاریخ میں سب سے کامیاب کلب ہے جس نے25 بار جرمن لیگ کپ میں فتح حاصل کی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی مہم پر اختلافات کے بادل منڈلانے لگے

لندن / ممبئی:(ویب ڈیسک) بھارت کی چیمپئنز ٹرافی مہم پر اختلافات کے بادل منڈلانے لگے۔بھارت چیمپئنز ٹرافی میں اپنی دفاعی مہم کا آغاز 4 جون سے پاکستان کے خلاف میچ سے کررہا ہے مگر کپتان ویرات کوہلی اور ہیڈ کوچ انیل کمبلے کے درمیان اختلافات کی خبروں سے ڈریسنگ روم کا ماحول کشیدہ ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے بی سی سی آئی کو ہیڈ کوچ کے بارے میں جو فیڈ بیک دیا تھا وہ منظر عام پر آچکا ہے جس میں کمبلے کو سخت گیر اور ڈانٹ ڈپٹ کرنے والے شخص کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ انیل کمبلے کا ایک سالہ کنٹریکٹ چیمپئنز ٹرافی کے اختتام کے ساتھ ہی ختم ہوجائے واضح رہے کہ بی سی سی آئی پہلے ہی کمبلے کی مدت ملازمت میں توسیع کے بجائے نئے کوچ کیلیے درخواستیں طلب کرچکا ہے، انگلینڈ روانگی سے قبل کمبلے نے صورتحال پر بی سی سی آئی حکام اور سپریم کورٹ کی مقرر کردی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز پر بھی اپنی ناخوشی ظاہر کی تھی، انھوں نے کرکٹ ایڈوائزری پینل میں شامل ساروگنگولی سے بھی ملاقات کی تھی۔صورتحال سے واقف ایک بورڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو شکایت کمبلے کے سے نہیں بلکہ طریقہ کار اور مین مینجمنٹ سے ہے، وہ ایک ’ہیڈ ماسٹر ‘ کی طرح کھلاڑیوں سے پیش آتے ہیں۔ ان کے ساتھ ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہیں، بعض کھلاڑیوں کو ایسی انجریز پر بھی ٹیم سے باہر کیا گیا جن کا کھیل سے کوئی تعلق نہیں تھا، ان کے طریقہ کار سے سینئر پلیئرز خوش نہیں ہیں، اسی لیے نئے کوچ کی تلاش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس ساری صورتحال نے ایڈوائزری کمیٹی میں شامل سچن ٹنڈولکر، ساروگنگولی اور لکشمن کو بھی عجیب صورتحال سے دوچار کردیا ہے۔ گذشتہ برس بورڈ کی جانب سے ہیڈکوچ کیلیے شارٹ لسٹ امیدوار جو اس کمیٹی کے سامنے پیش کیے گئے تھے اس میں کمبلے شامل ہی نہیں تھے مگر کمیٹی کے اصرار پر نہ صرف ان کو شامل کیا گیا بلکہ کوچ بھی بنایا گیا تھا۔ اب کمبلے کا بطور کوچ مزید کام کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

اپوزیشن کا بائیکاٹ جاری،گو نواز کے نعرے جاری

اسلام آباد (صباح نیوز) متحدہ حزب اختلاف نے حکومت کے خلاف پارلیمنٹ ہا¶س کے باہر عوامی اسمبلی لگا لی۔ گو نواز گو، مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے، گلی گلی میں شور ہے نوازشریف چور ہے، نو بجلی نو گیس، چور نواز چور کے نعرے لگائے گئے۔ اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ طور پر وفاقی بجٹ 2017-18ءکو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دینگے جبکہ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے نواز حکومت کی رخصتی کو عوامی مسائل کا واحد حل قرار دیدیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومتی ہٹ دھرمی غرور اور ضد نے حزب اختلاف کو مضبوط اور متحد کر دیا ہے۔ اس امر کا اظہار عوامی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان تحریک انصاف، متحدہ قومی موومنٹ، جماعت اسلامی کے رہنما¶ں اور آزاد اراکین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے متحدہ اپوزیشن نے قائد حزب اختلاف کی بجٹ تقریر کو پی ٹی وی سے براہ راست نشر نہ کرنے کے معاملے پر پارلیمنٹ ہا¶س کے باہر عوامی اسمبلی لگائی۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر بحث کے دوران اجلاس کی صدارت تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی جبکہ بجٹ پر بحث کیلئے عوامی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت ایم کیو ایم کی کشور زہرہ نے کی۔ خواتین اراکین نے گو نواز گو سمیت دیگر نعروں پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ وقفے وقفے سے حکومت کے خلاف نعرے بازی ہوتی رہی۔ عوامی اسمبلی میں نکتہ اعتراضات بھی لئے گئے اور حکومتی سینیٹر نہال ہاشمی کے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے خلاف دھمکی آمیز بیان پر مذمتی قرارداد منظور کی گئی۔ قرارداد نفیسہ شاہ نے پیش کی قرارداد کے ذریعے سپریم کورٹ سے اس بیان کا ازخود نوٹس لینے اور حکومت و حکمران جماعت سے سینیٹر نہال ہاشمی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے 65 سے زائد اراکین قومی اسمبلی نے عوامی اسمبلی میں شرکت کی۔ دوران عوامی اسمبلی حکومت سے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ سے بات چیت کے بعد براہ راست ڈائس پر آ گئے اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو مذاکرات کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم مایوس واپس لوٹ گئے۔ عوامی اسمبلی میں بجٹ 2017-18ءپر تقریر کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہماری زبانوں پر تالے لگا کر وہ اپنا نقطہ نظر دینا چاہتے ہیں۔ ہمارا پورا حق ہے کہ ہم عوامی پارلیمنٹ کے ذریعے اپنے احساسات کو عوام تک پہنچائیں۔ وزیر خزانہ نے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی کہ ہم نے عوام کو اس بجٹ میں مالا مال کر دیا ہے۔ غریب مزدور چیخ رہا ہے۔ ان کی تنخواہ بڑھانے کی بجائے کم کی گئیں۔ ملازمین کی تنخواہیں انتہائی کم بڑھائیں۔ ماحول کیلئے اقدامات کرنے کی بجائے آپ کوئلے پر پلانٹ لگا رہے ہیں۔ 10 ہزار میگاواٹ بجلی تو آئے گی لیکن ساہیوال کے 10 لاکھ لوگ مریں گے۔ بچے اندھے اور معذور پیدا ہوں گے۔ لگانا ہے تو تھر اور ساحل سمندر پر لگائیں۔ میاں صاحب آپ کو چھوٹے صوبوں سے اتنا بیر کیوں ہے۔ آپ کیوں عوام کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں کیا آپ کے ذہن سے ابھی وہ جاگ پنجابی جاگ والا نعرہ نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کو خط لکھا کہ آبادی بڑھ رہی ہے اس کے لئے سوچیں لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔ آج کراچی کے لوگ پانی اور بجلی نہ ملنے کی وجہ سے سڑکوں پر ہیں۔ آپ بین بجا رہے ہیں۔ آپ پانی کے بحران کے بارے میں غیرسنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ اس لئے ہوتا ہے کہ قوم کے آئندہ کے حالات بہتر ہوں گے۔ ملازمین کی تنخواہیں نہیں بڑھائیں گے تو غریب خودکشیاں کرینگے۔ وزارت داخلہ کی قیمت سے لگا دی کیونکہ اس کو کہا گیا کہ جن کا باپ زندہ ہو اس کے بچے کو نوکری نہیں مل سکتی۔ ایک قتل پر پاکستان کی ہر ماں رو رہی ہے۔ جب گو نواز گو ہو گا تو عوامی حکومت عوام کے لئے آگے آئے گی اور ایسا پاکستان دے گی جو قائداعظم نے بنایا تھا۔ کسان جب احتجاج کے لئے آئے تو ان کو مارا پیٹا گیا۔ 30 لاکھ افراد کو مسلم لیگ (ن) کے منشور کے مطابق ملازمتیں فراہم کرنا تھیں۔ آپ نے لوگوں کو دھوکہ دیا۔ تحریک انصاف کے رکن اسد عمر نے کہا کہ اسحاق ڈار جب بھی کوئی اعداد و شمار پیش کر تے ہیں تو ایک نئی بحث چھڑ جاتی ہے کہ یہ اعداد و شمار درست بھی ہیں یا نہیں۔ بجلی کم استعمال ہونے سے منطقی پیداوار بڑھ کس طرح جاتی ہے ایک نئی سائنس اساق ڈار نے ایجاد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا نظریاتی جھکا¶ طاقتور طبقے کی طرف ہے غیرملکی ادارے اور لوگ جس وجہ سے پاکستانی حکومت کی کارکردگی کی تعریف اس لئے کرتے ہیں کیونکہ حکومت ملک میں قرض کی دلدل میں ڈ وب رہی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ یہ حکومت کا آحری بجٹ ہے۔ عوامی اسمبلی کے بعد یہ ہمیشہ کے لئے ان کا آخری بجٹ ہو گا۔ موجودہ بجٹ اسٹیٹس کو کا بجٹ ہے۔ مراعات یافتہ طبقے کو مزید مراعات دی جا رہی ہیں۔ 300 سے 400 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں۔ براہ راست ٹیکس کی شرح کو بڑھایا جائے۔ پیٹرولیم لیوی غنڈہ ٹیکس ہے اسے ختم کیا جائے۔ بجلی تیل اور گیس پر ٹیکس کو ختم کیا جائے۔ حکومت ایزی پیسے کے پیچھے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اشیاءپر سیلز ٹیکس کی شرح کو یک عددی 9 فیصد کیا جائے۔ 2 لاکھ لوگ فوری طور پر بے روزگار ہو کر پاکستان آ رہے ہیں۔ ان کے روزگار کیلئے کوئی پروگرام نہیں بنایا گیا ہے۔ قرض اتارنے کے لئے قرض لیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کے پاس لوگوں کو خریدنے کے لئے 200 ارب روپے ہیں۔ غریب آدمی کیلئے کچھ نہیں۔ متحدہ اپوزیشن کی عوامی اسمبلی کا اجلاس ’تاوقت ثانی“ ملتوی کر دیا گیا۔ عوامی اسمبلی کی کارروائی ساڑھے تین گھنٹوں تک جاری رہی۔ کارروائی سوا گیارہ بجے دن شروع ہوئی تھی جو کہ پونے تین بجے تک جاری رہی۔ چیئرپرسن کشور زہرہ نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے مشورہ کے بعد عوامی اسمبلی کا اجلاس ”تاوقت ثانی“ ملتوی کر دیا۔ آئندہ اجلاس کی تاریخ اور وقت کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت عارف علوی نے کی، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا، اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ سمیت دیگر جماعتوں کے اراکین اسمبلی شریک تھے۔ متحدہ اپوزیشن کی عوامی اسمبلی میں بڑھتے ہوئے بجلی بحران پر وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف اور وزیر مملکت عابد شیرعلی سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔اپوزیشن نے واضح کیا ہے کہ حکومت نے سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے وعدے کی پاسداری نہیں کی۔ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے وزراءکو برطرف کیا جائے۔اپوزیشن کی عوامی اسمبلی میں ملک میں جاری بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر تقریر کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اﷲ نے کہا کہ سارے ملک میں لوگ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ چکے ہیں15 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے مالا کنڈ ،دیر،سوات درگئی میں 15 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج میں دو افراد شہید ہوئے۔ صاحبزادہ طارق اﷲ نے اپنی تقریر کے دوران ان افراد کے لیے فاتحہ خوانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ ہم لوڈ شیڈنگ کی مذمت کرتے ہیں حکومت اس پر قابو پائے کوئی انتخابی وعدہ پورا نہیں کیا گیا ہم گرڈ اسٹیشنوں کا گھیراﺅ نہیں کرنا چاہتے لیکن تنگ آ مدبجنگ آمد یہ ہیں اس پر مجبور کیا جا رہا ہے تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے حوالے سے حکومت کے دعوے دھرنے کے دھرے رہ گئے پیداوار میں اضافے کا دعوی کیا گیا لیکن بجلی کی طلب اور رسد کا فرق 2013ءسے زیادہ ہو چکا ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے کچھ صوبے حکومت کی زد میں آ رہے ہیں خیبر پختونخوا اور سندھ کو حصے کے مطابق بجلی نہیں مل رہی اگر ان صوبوں کو ان کے حصے کی بجلی ملتی تو عوام کو تکلیف برداشت نہ کرنا پڑتی۔ حکومت فوری طور پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کرے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں آج لوگ سحروافطار کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

صدقہ فطرانہ اور روزے کا فدیہ کتنا مقرر کیا گیاہے ،اہم خبر

کراچی (این این آئی) رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے صدقہ فطر اور روزے کے فدیے کی کم از کم شرح 100 روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ صدقہ فطر اور فدیہ اپنی مالی حیثیت کے مطابق ادا کرنا چاہیے تاہم صدقہ فطر اور فدیہ کی کم از کم شرح 100 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔ مفتی منیب نے بتایا کہ گندم کے حساب سے صدقہ فطر 100 روپے ہے ¾ جو کے حساب سے 240 روپے، کھجور اور کشمش کے نصاب سے صدقہ فطر کی شرح 1600 روپے فی کس بنتی ہے۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہاکہ روزے کا فدیہ جو کے نصاب سے 7200 روپے جبکہ کھجور اور کشمش کے نصاب سے 48 ہزار روپے ہے۔ روزہ نہ رکھنے کا کفارہ 60 مساکین کو کھانا کھلانا ہے یا اس کے عوض کم از کم 6 ہزار روپے فی روزہ ادا کرنے ہوں گے۔

عمران خان کی منی ٹریل ، جمائما کے بیان نے ہلچل مچا دی، سب دیکھتے ہی رہ گئے

لندن (ویب ڈیسک) عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ بالآخر 15 برس پرانی بینک اسٹیٹمنٹ مل گئی ہے جس سے عمران خان کی بے گناہی ثابت ہو گی۔عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بالآخر 15 برس پرانی بینک اسٹیٹمنٹ مل گئی ہے جس سے عمران خان کی بے گناہی ثابت ہو گی، اب عدالت کو اصل ملزم پکڑنے چاہئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بنی گالہ اراضی کیس میں عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے اعتراف کیا تھا کہ ان کے موکل کو بنی گالہ اراضی کی خریداری کی دستاویزات نہیں مل رہیں جب کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے تھے کہ جمائما خان کی جانب سے ریکارڈ پیش کئے جانے تک معاملہ آگے نہیں بڑھ سکتا اور عمران خان کو 5 ترسیلات (ٹرانزیکشنز) کی تفصیلات پیش کرنا ہوں گی۔

خوشی ہے شہزادہ کیساتھ یہ کام ہورہا ہے

ایبٹ آباد، اسلام آباد (نمائندگان خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ یاتو ضمیر خریدتی ہے یا خوفزدہ کرنے کیلئے دھمکیاں دیتی ہے، ایسا کرنا ن لیگ کا سیاسی کلچر ہے، وزیراعظم کے بیٹے خود کو شہزادے سمجھتے تھے خوشی کی بات ہے ان کو تلاشی کیلئے بلایا جارہا ہیں، بدھ کے روز ایبٹ آباد میں ہائڈرو پروجیکٹ منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اب تک ہم نے180ہائیڈرو مائیکرو پروجیکٹ کے پی کے میں بنائے ہیں2000 میگاواٹ بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے، انشاءاللہ مائیکرو پروجیکٹ کے ایک منصوبے تکمیل تک پہنچا کر خیبرپختونخواہ سے تاریخیوں کا خاتمہ یقین بنائیں گے اگر وفاق تنگ نہ کریں تو باہر سے اپنی محنت کا پیساہ لاکر اپنے وسائل استعمال کرے ترقی کے سفر کو جاری رکھے گئے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ ماضی میں جب چیف جسٹس کو خرید نہیں سکی تو عدالتوں پر حملہ آور ہوئی اور اب نہال ہاشمی کی دھمکیوں سے عیاں ہے کہ ن لیگ عدالتوں پر حملہ آور ہونے کیلئے تیار بیھٹی ہے، سپریم کورٹ کو چاہئے کہ وہ اس طرح کے بیانات کا سختی سے نوٹس لے، قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ ن لیگ خرید لیتی ہے یا دھمکاتی ہے، شرمناک دھمکیاں ن لیگ کا وطیرہ ہے اور نہال ہاشمی کا شرمناک بیان ن لیگ کا کلچر ہے، ن لیگ نے ماضی میں ججوں پر بھی حملے کیے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ اسلام آباد میں بنی گالا کی زمین خریدنے کیلئے ان کے پاس 13 سال پرانا منی ٹرائل اور ریکارڈ نہیں ۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ میرے پاس 2002ءمیں پیسے نہیں تھے اسلئے جمائمہ نے مجھے پیسے دیئے، یہ پیسے مجھے میرے دوست کے ذریعے بھیجے گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ پیسے چار اقساط میں ملے جن میں سے دو جمائمہ کے نام سے آئے جبکہ دو اقساط پر کسی کا نام نہیں تھا۔عمران خان نے کہا کہ جس بینک کے ذریعے جمائمہ نے پیسے بھیجے وہ اب بند ہو چکا ہے اور میرے لیے کہ مشکل ہے کہ میں 13 سال پرانے لین دین کی تفصیلات پیش کروں۔انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی طرح کی جے آئی ٹی یا تحقیقات کا سامنا کرنے کو تیار ہوں کیونکہ میں شریف خاندان کی طرح پاکستان سے پیسے باہر لیجانے کی بجائے پاکستان پیسے لے کر آیا، انہوں نے کہا کہ میرا معاملہ ٹیکس سے بچنے کا نہیں ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کا دھوا دار، دبنگ آغاز

لندن(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کا آغاز (آج)جمعرات سے اوول گراﺅنڈ پر ہو رہا ہے۔ 18 روزہ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں 15 میچوں میں ایک ٹرافی کے حصول کیلئے جنگ کریں گی۔ افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اوربنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا،روایتی حریف پاکستان اور بھارت گروپ بی جبکہ تین روایتی حریف آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ گروپ اے میں شامل ہیں۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 4 جون کو آمنے سامنے ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق آٹھواں چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ (آج) جمعرات سے انگلینڈ کے 3 وینیوز پرشروع ہو رہا ہے، جس میں شریک 8 ٹیمیں 2 گروپس میں 15 میچز میں ایک ٹرافی کیلئے نبردآزما ہوں گی۔ گروپ اے میزبان انگلینڈ، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا پرمبنی ہے۔ گروپ بی میں روایتی حریف پاکستان، بھارت، جنوبی افریقا اور سری لنکا شامل ہیں۔افتتاحی میچ لندن کے اوول کرکٹ گرانڈ پر میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ تیسری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کر رہا ہے۔ 2004 میں انگلش ٹیم کو فائنل میں ویسٹ انڈیز نے 2 وکٹوں سے شکست دی تھی، جبکہ 2013 کے بارش سے متاثرہ فائنل میں بھارت کے خلاف انگلینڈ صرف 5 رنز سے ہار گیا تھا۔اوون مورگن کی قیادت میں انگلینڈ اس وقت ون ڈے کی بہت اچھی ٹیم ہے۔ ٹورنامنٹ سے قبل اس نے ورلڈ نمبر ون جنوبی افریقا کے خلاف سیریز دو ایک سے جیت کر خود کوٹرافی کیلئے فیورٹ ثابت کردیا ہے۔ میزبان ٹیم میں اوپنر الیکس ہیلز، جوروٹ، کپتان اوون مورگن، جونی بیرسٹو، آل رانڈر معین علی اور لیگ اسپنر عادل رشید سمیت کئی میچ ونر پلیئرز موجود ہیں۔قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 4 جون کو روایتی حریف بھارت، دوسرا میچ 7 جون کو جنوبی افریقہ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 12 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ سیمی فائنلز 14 اور 15 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 18 جون کو ہو گا۔بارش کی صورت میں فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 30 ستمبر 2015 تک ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ رینکڈ آٹھ ٹیموں نے ٹرافی کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

حسن نواز نے مہلت کیوں مانگی؟, دیکھئے خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک،صباح نیوز) وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز پاناما کیس کی تحقیقات کرنیوالی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی ) کی طلبی کے باوجودپیش نہیں ہوسکے جبکہ جے آئی ٹی نے حسن نواز کے بعد وزیراعظم نوازشریف کو نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس ضمن میں سوالنامہ بھی تیار کرلیا۔مقامی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے دوسرے صاحبزادے حسن نواز گزشتہ رات پاکستان پہنچے اور وزیراعظم ہاﺅس سے جوڈیشل اکیڈمی میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہونے کے لیے نکلے لیکن پیش نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق حسن نواز نے قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرایا اور کمیٹی سے دوروز کی مہلت لے لی گئی ہے اور قوی امکان ہے کہ وہ تین جون کو پیش ہوں گے۔ جے آئی ٹی نے حسن نواز کو طلب کیا تھا تاہم شریف فیملی کا مو¿قف ہے کہ جے آئی ٹی نے ا±نہیں طلب نہیں کیا لیکن وہ پیش ہوں گے۔ دوسری طرف نجی ٹی وی کے مطابق حسن نواز کے بعد وزیراعظم کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس ضمن میں ایک سوالنامہ بھی تیار کرلیاگیا جبکہ حسین نوازشریف کی طرف سے جے آئی ٹی کے رکن بلال رسول اور عامر عزیز پر اعتراض کیا گیا لیکن سپریم کورٹ سے درخواست مسترد ہونے بعد دونوں ممبران کے سکیورٹی سٹاف میں اضافہ کردیاگیا۔وزیر اعظم کے چھوٹے بیٹے حسن نواز نے پانامامعاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی سے پیش ہونے کے لئے وقت مانگ لیا ہے۔ گزشتہ روز پاناما کیس کی جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز 4گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی تھی۔ بدھ کوحسین نواز کے ہمراہ ان کے چھوٹے بھائی حسن نواز نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہونا تھا ، اس سلسلے میںحسن نواز گزشتہ روز لندن سے اسلام آباد پہنچے ہیں لیکن اب انہوں نے پیش ہونے کے لیے جے آئی ٹی سے وقت مانگ لیا ہے۔

ڈرامہ سیریل”کگھی“کی ریکارڈنگ دوبارہ شروع

لاہور(کلچرل رپورٹر)ڈائریکٹراقبال حسین کی ڈرامہ سیریل”کگھی“کی ریکا رڈنگ دوبارہ شروع کردی گئی جس میں ان دنوں اداکارراشدمحمود،فرح طفیل،سمعیہ بٹ، راحیلہ آغااور امرخان سمیت دیگر فنکار حصہ لے رہے ہیں۔ ڈرامے کی ریکارڈنگ ان دنوں قصور کے نواحی علاقے کے ایک فارم ہاﺅس میں جاری ہے جبکہ اس سے پہلے ابتدائی کام واہگہ بارڈر کے نزدیک ایک گاﺅں میں کیا گیا۔ اس سیریل کے پروڈیوسراخترحسنین اورعدنان صدیقی ہیں جبکہ عدنان صدیقی ڈرامے کا اہم ترین کردار بھی کررہے ہیں جن کے مقابل نئی اداکارہ امرخان کو متعارف کرایا جارہا ہے۔ اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار راشدمحمودکا کہنا ہے کہ ڈرامے کی کہانی 1947کے دور کا احاطہ کرتی ہے۔ اور یہی وجہ ہے اس کے لئے نہ صرف خصوصی ڈریس بلکہ اسی مناسبت سے دیگر انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ میں طویل عرصے بعد ایک منفردرول کررہا ہوں۔

ترکی میں اداکار عمران عباس کاموبائل گاڑی سے چوری

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارعمران عباس کا قیمتی موبائل ترکی میں چوری ہوگیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران عباس گزشتہ دنوں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے لئے ترکی گئے ہوئے جہاں وہ گزشتہ روز استنبول میں موجودتھے ۔عمران عباس کسی کام سے گئے تو اپنا موبائل گاڑی میں چھوڑ گئے لیکن جب وہ واپس آئے تو موبائل غائب تھاجبکہ اس سے قبل ان کی ایک قریبی ساتھی مدیحہ مجیدکا موبائل بھی ان کی جیب سے نکال لیا گیا۔ عمران عباس سمیت دیگرفنکاروں نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ترکی جیسے ملک میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اس طرح کے واقعات نہایت افسوسناک ہیں۔

کرینہ کپور نے خود کو فٹ کرنے کیلئے جم جوائن کر لیا

ممبئی(شوبز ڈیسک) کرینہ کپور نے بچے کی پیدائش کے بعد اپنے آپ کو سلم سمارٹ رکھنے کیلئے کچھ قبل روز جم جوائن کرلیا ہے۔ اداکارہ آمریتا ارورا نے اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ کے ذریعے کرینہ کپور کی چند تصاویر اور ویڈیوشیئر کی ہیں جن میں دونوں اپنے آپ کو دبلا پتلا رکھنے کیلئے ورزش میں مصروف ہیں۔کرینہ کپور پہلے کی نسبت زیادہ دبلی پتلی نظر آرہی ہیں جبکہ اداکارہ آمریتا ارورا بھی جم میں انکے ساتھ ورزش کرتی ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اداکارہ کے مداح بھی انکی اس کاوش کو خوب سرا ہ رہے ہی جن کا خیال ہے کہ کرینہ کپور اپنی آنے والی فلموں میں زیادہ خوبصورت اور توانا نظر آئیں گی۔